اردو
Wednesday 17th of July 2024
0
نفر 0

آج بهی سیرتِ امام جعفرصادق(ع) عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے

برادر ذیشان کاظمی نے کہا کہ آج بهی سیرتِ امام جعفرصادق(ع) عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے اگر حکمرانوں کو دنیا سے افلاس و غربت، لوٹ مار، کرپشن، دہشت گردی اور دیگر تمام مسائل کا حل چاہئیے تو وہ آئمہ علہیم السلام کے طرز حکومت جہان بینی کا مطالعہ کریں تا کہ پوری دنیا سے ظلم و جبر کا خاتمہ ہو سکے۔ 

ابنا: حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام عالم اسلام کی وہ عظیم ہستی ہیں جن کے بارے اہلِ سنت کے بڑے بڑے مفکرین نے بهی کہا ہے کہ آپ نے زندگی کے ہر شعبے سے متعلق گرا نقدر علمی اور عملی رہنمائی فراہم کی ہے اورآپ  نے اسلام کی ترویج اور نشر و اشاعت اور اس کی حفاظت کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام جعفر صادق(ع) خانوادۂ رسالت کے چشم و چراغ اور آئمہ اثنا عشر میں سے چھٹے امام ہیں۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے چیف آرگنائزر نے چھٹے امام جعفر صادق(ع) کی زندگی پر روشنی ڈا لتے ہو ئے کہا ہے کہ آپ ہمیشہ مسلمان جوانوں کو علم حاصل کرنے کی بہت تاکید فرماتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علم کی اہمیت کے متعلق آپ کا ارشاد گرامی ہے کہ ’’میں ایک مسلمان جوان کو ان دو حالتوں کے علاوہ کسی اور حالت میں دیکھنا پسند نہیں کرتا: یا تو وہ عالم ہو یا طالب علم۔ ایک اور حدیث شریف میں مسلمان جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آپ  نے فرمایا : ’’ یا عالم بنو، یا طالب علم بنو یا پھر ان دونوں سے محبت رکھو۔ ۔ علم کے بارے میں آپ کا نقطۂ نظر یہ تھا کہ علم وہ ہی حاصل کرنا چاہئے جو انسان کی دنیوی اور اخروی زندگی میں خیر و سعادت کا باعث بنے ۔ آپ نے فرمایا کہ’’جس علم کا حاصل کرنا لوگوں پر فرض قرار دیا گیا ہے وہ چار چیزوں کا علم ہے ،ایک یہ کہ تم اپنے رب کو پہچانو، دوم یہ کہ تم اپنے اوپر اپنے رب کے احسانات و انعامات کو پہچانو، سوم یہ کہ تم اس بات کا علم حاصل کرو کہ تمہارا رب تم سے کیا چاہتا ہے اور چہارم یہ کہ تم کو اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ کیا چیز تمہیں تمہارے دین سے خارج کر دیتی ہے ۔ ‘‘

برادر ذیشان کاظمی نے کہا کہ آج بهی سیرتِ امام جعفرصادق(ع) عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے اگر حکمرانوں کو دنیا سے افلاس و غربت، لوٹ مار، کرپشن، دہشت گردی اور دیگر تمام مسائل کا حل چاہئیے تو وہ آئمہ علہیم السلام کے طرز حکومت جہان بینی کا مطالعہ کریں تا کہ پوری دنیا سے ظلم و جبر کا خاتمہ ہو سکے۔


source : http://www.abna.ir/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حسینیت اور یزیدیت کی شناخت
امام ہادی علیہ السلام اور اعتقادی انحرافات کے ...
حضرت ولی عصرؑ کی ولادت باسعادت
امام محمد باقر عليہ السلام کا عہد
قاتلین حسین (ع) کی حقیقت
کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ پیغمبر خدا (ص) نے دایہ نہ ...
عصمت حضرت فاطمہ زہرا سلام الله عليہا
امام جعفرصادق (ع): ہمارے شیعہ نماز کے اوقات کے ...
حضرت امام علی علیہ السلام کی شان میں چالیس احادیث
دربار یزید میں امام سجاد(ع) کا تاریخی خطبہ

 
user comment