1
جو بچہ بالغ نہیں ہوا وہ شرعاً اپنے مال میں تصرف نہیں کرسکتا اور بالغ ہونے کی علامت تین میں سے ایک ہے۔
١۔ شرمگاہ کے اوپر اور ناف کے نیچے سخت بالوں کا اگ آنا۔
٢۔ منی کا باہر آنا۔
٣۔ پندرہ سال قمری مرد کے لئے اور نو سال قمری عورت کے پورے ہوجانا۔
2
چہرہ اور لبوں کے نیچے اور سینہ یا بغلوں کے نیچے سخت بالوں کا اگنا اور آواز کا بھاری ہونا اور ان جیسے دوسرے امور بلوغت کی نشانی نہیں ہیں مگر یہ کہ انسان ان چیزوں کی وجہ سے بالغ ہونے کا یقین کرے ۔
3
دیوانہ اور بے وقوف یعنی وہ شخص جو اپنا مال فضول کاموں میں صرف کرتا ہے ۔ اگر وہ بالغ ہوتے وقت بیوقوف ہو یا حاکم شرع اس کواپنے اموال میںتصرف کرنے سے روک دے تو وہ اپنے مال میں تصرف نہیں کرسکتا ۔
4
جو شخص کبھی عقلمند اور کبھی دیوانہ ہوتاہے جو تصرف دیوانگی کے عالم میں اپنے مال میں کرے وہ صحیح نہیں۔
5
انسان اس بیماری میں کہ جس میں وہ مرجائے اپنے مال میں جتنا تصرف اپنے اور اپنے اہل و عیال اور مہمانوں اور دوسرے کاموں میں کرنا چاہیے بشرطیکہ اسے فضول خرچی نہ سمجھا جاتا ہو کرسکتا ہے اور اسی طرح اگر اپنا مال کسی کو بخش دے یا سستی قیمت پر بیچ دے یا کرایہ پر دے تو صحیح ہے۔