اردو
Monday 6th of May 2024
0
نفر 0

ابوطالب علیہ السلام کا فلمنامہ کتاب کی صورت میں شائع ہوا

ابوطالب علیہ السلام کا فلمنامہ کتاب کی صورت میں شائع ہوا

احمد رضا گرشاسبی کا لکھا ہوا ابوطالب علیہ السلام کا فلمنامہ کتاب کی صورت میں شائع ہوگیا ہے۔

ابوطالب علیہ السلام کا فلمنامہ کتاب کی صورت میں شائع ہوا

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نیستان پبلکیشنز نے ابوطالب علیہ السلام کی زندگی پر لکھے جانے والے احمد رضا گرشاسبی کے فلمنامے کو کتاب کی صورت میں شائع کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس فلم نامے کا محور حضرت ابوطالب علیہ السلام کی حیات طیبہ ہے اور اس میں اس عظیم انسان کی شجاعتوں، جانفشانیوں، قربانیوں نیز آپ (ع) کی دانائی اور خردمندی کی تصویر کشی کی گئی ہے۔
احمد رضا گرشاسبی نے مؤمن قریش حضرت ابوطالب علیہ السلام کی فلم کو بین الاقوامی طور پر انگریزی زبان میں بنانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت وہ اس فلم کی ابتدائی تمہیدات فراہم کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا: میں نے اس فلم نامے کی تحریر و تدوین کے لئے ان تمام کتابوں کا گہرا مطالعہ کیا جو حضرت ابوطالب علیہ السلام اور حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حیات طیبہ کے موضوع پر لکھی گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سینما کے شعبے میں اس مرد عظیم الشان کے بارے میں فلم بنانا میرا خواب تھا اور جب فارابی سینما فاؤنڈیشن نے مجھے یہ فلم بنانے کی تجویز دی تو میری یہ سوچ مزید سنجیدہ ہوگئی۔
احمد رضا گرشاسبی 1958 کو صوبہ خوزستان کے شہر دزفول میں پیدا ہوئے ہیں اور آرٹ یونیورسٹی کے فلم ڈایریکشن کے شعبے سے فارغ التحصیل ہوگئے ہیں۔
انھوں نے اپنے فلم کیرئیر کا آغاز 1986 میں شارٹ فلم بنانے سے کیا ہے۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جنت البقیع کا تاریخی تعارف
صحابہ کی حیثیت
کربلا میں خواتین کا کردار
چوتها سبق
قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ(اول)
واقعہ قرطاس
وہابیت کی پیدائش، اس کے اہداف و مقاصد اور ...
عام الحزن
حدیث ثقلین پر ایک نظر
اصحاب جمل نے کیوں حضرت علی(ع) کے ساتھـ جنگ کی؟

 
user comment