اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

حقيقي طاقتور جوڑا ( حصّہ سوّم )

حقيقي طاقتور جوڑا  ( حصّہ سوّم )

ايک عام طاقتور جوڑے کو اس بات کي بہت فکر ہوتي ہے کہ اسکے اردگرد کيا ہو رہا ہے-وہ ہرايک چيز پر نظر رکھتے ہيں تاکہ وہ خود کو دوسروں سے مادي طور پر بہتر ثابت کر سکيں اور لوگوں کي نظر ميں معروف ہو کر بحث کا موضوع بنے رہيں جبکہ دوسري طرف ايک نيک اور اسلامي جوڑے کو اس بات کي فکر ہوتي ہے کہ کہيں انکے پڑوس ميں کسي کو کوئي مشکل تو نہيں درپيش اور اگر ہے تو وہ اسکي کس طرح سے مدد کر سکتے ہيں-

دنيا ميں ہونے والے بڑے حادثات کے بعد ايک عام جوڑے کو بس اسي بات کي فکر ہوتي ہے کہ اس کا انکي زندگي اور معاشرے ميں انکي حيثيت پر کيا اثر پڑے گا-ايک نيک انسان کو ان حادثات کے بعد بس اسي بات کي فکر ہوتي ہے کہ کس طرح سے وہ کسي کي مدد کر سکتے ہيں-

ايک عام طاقتور جوڑے ميں ہر زوج کي انفرادي سرگرمياں ہوتي ہيں اور وہ اپنے تعلقات کي ابياري کے لئے ضروري وقت نہيں دے سکتے وہ ايک دوسرے کے ساتھ زيادہ وقت نہيں گزارتے ہيں. ايک اسلامي طاقتور جوڑا ان کے انفرادي کام اور ضروري سرگرميوں پر وقت کو خرچ کرتا ہے، ليکن ان کي اہليہ اور بچوں کو وقت دينا انکے کے لئے قابل ترجيح ہے.

عام طاقتور جوڑے اکثر کئي ماہ يا سالوں تک اپنے خاندان والوں اور پياروں سے بات نہيں کرتے ہيں- اسلامي جوڑا خدا کے حکم کي اہميت کو تسليم کرتا ہے اور خاندان کے ساتھ اچھے اور باقاعدہ تعلقات برقرار رکھتا ہے -

آخر ميں، ايک عام جوڑا جسکو ماڈرن کہا جاتا ہے اس دنيا پر کوئي مثبت نشان نہيں چھوڑتا اور آخرت ميں بھي ان کے ہاتھ کچھ نہيں آتا - جبکہ ايک اسلامي جوڑا اپنے بعد سخاوت،فياضي اور اچھے اعمال کي مثاليں چھوڑ جاتا ہے جو کہ اسکي آخرت کے لۓ مفيد ہيں-

يہاں جو لوگ اس دنيا کے لۓ اور جو اسکے بعد والي دنيا کے لۓ سوچتے ہيں کے فرق کو واضح کرنے کے لۓ بہت سي مثاليں دي جا سکتي ہيں-امام علي بہت اچھے اور آسان طريقے سے يہ بتا ديا کہ ايک اچھےاور نيک جوڑے ميں کيا خصوصيت ہوني چاہے-'' جب ان سے پوچھا گيا کہ سيدہ کائنات حضرت فاطمہ کس طرح کي بيوي ہيں؟ تو انہوں نے جواب ديا کہ وہ بيويوں ميں سب سے بہترين تھيں کيونکہ وہ خدا کي عبادت ميں ان کي بہترين ساتھي تھيں''

اور آخر ميں، ايک حقيقي اسلامي طاقتور جوڑے کا معيار ہي يہي ہے.

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام مہدی عج ابن خلد و ن کی نگاہ میں
آسمانی ادیان میں انتظار فرج کا عقیده
حکومت مهدي پر طايرانه نظر
حضرت زھرا (س) اور حضرت مہدی (عج)
عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریاں
زمانہٴغیبت میں ہماری ذمہ داریاں
امام حسین علیہ السلام اورامام زمانہ(عج)کےاصحاب ...
معرفت امام کے بغیر موت جاہلیت کی موت/ ایک مناظرہ ...
ظہور مہدی (ع) کا عقیدہ اسلامی عقیدہ ہے
حضرت امام مہدی کی معرفت کی ضرورت

 
user comment