اردو
Saturday 23rd of November 2024
0
نفر 0

شيعہ اور آخر الزمان کے فتنے

شيعہ اور آخر الزمان کے فتنے

اميرالمۆمنين (عليہ السلام) فرماتے ہيں:

عنقريب خداوند متعال ايک گروہ لے کر آئے گا جنہيں خداوند متعال پسند کرتا ہے اور وہ بھي خدا سے محبت کرتے ہيں؛ اور ايسا شخص حکومت کرے گا جو ان کے درميان انجانا ہے اور وہ مہدي ہے- سرخرو اور رنگے ہوئے بالوں والے- وہ کسي سختي کے بغير زمين کو عدل و انصاف سے بھر ديتا ہے، بچپن ميں ہي اپنے والدين سے جدا ہوتا ہے اور اپنے مقام پر بہت ہي عزيز ہے، مسلمانوں کي سرزمينوں پر امن و امان کے ساتھ حکومت کرتا ہے- اس کا زمانہ خلوص اور يکرنگي کا زمانہ ہے، جوان اور بوڑھے اس کا کلام سنتے اور اس کي اطاعت کرتے ہيں، زمين کو عدل سے بھر دے گا جس طرح کہ يہ ظلم سے بھري ہوئي ہوگي- پس اس حال ميں اس کي امامت کامل ہوجاتي ہے اور اس کي خلافت مستقر ہوگي اور اللہ تعالي اٹھا دے گا اہل قبور کو جبکہ ان کے گھروں سے کچھ بھي نظر نہ آئے گا- زمين مہدي (ع) کي برکت سے آباد اور پاک و پاکيزہ ہوگي اور اس پر کلياں برسيں گي- نہريں جاري ہوجائيں گي اور فتنے اور جارحيتيں ختم ہونگي اور خيرات و برکات ميں اضافہ ہوگا-

سوال:

جابر کي حديث ميں امام زمانہ (ع) کا نام "م ح م د" ہے پس آپ (ع) کو "مہدي" کيوں کہا جاتا ہے؟

جواب:

امام زمانہ (ع) عرب ہيں اور عربوں کي رسم کے مطابق آپ (ع) کا ايک نام ہے جو "م ح م د" ہے اور صفات کے لحاظ سے لقب بھي ہے جيسا کہ آپ (ع) کا لقب "مہدي" ہے-

سوال: امام کا نام کيوں نہيں لينا چاہئے؟ اور تحرير ميں آپ (ع) کا نام "م ح م د" کيوں لکھا جاتا ہے؟

جواب:

امام (ع) کا نامي گرامي زبان پر لانا يا لکھنا، بعض روايات کے مطابق آپ (ع) کے ظہور تک، حرام ہے گوکہ بعض علماء اس حرمت کے قائل نہيں ہيں-

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شہید مطہری اور انتظار و مہدویت
''صحیفۂ مہدیہ'' امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ...
منتظرين کو کيا کرنا چاہئے 2
ظہور مہدي (عج) اور حجازيوں کا رد عمل!
امام مہدی (عج) کا انقلابی اورسیاسی طرز عمل
ولادت امام (عج) اور شيعہ اور سني محدثين کا اختلاف
المہدی منی یقضوا اثری ولا یخطئ
تيسري حتمي علامت آسماني چيخ
انتظار احادیث كی روشنی میں
عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریاں

 
user comment