اردو
Saturday 29th of June 2024
0
نفر 0

ظہور امام زمانہ (عج) کے لئےاستغاثہ؛ عراق اور بحرین میں عوام کا وسیع خیر مقدم

ظہور امام زمانہ (عج) کے لئےاستغاثہ؛ عراق اور بحرین میں عوام کا وسیع خیر مقدم

ـ کی رپورٹ کے مطابق ان تین ملکوں میں عوام مذہبی انجمنوں اور حسینیات و مساجد نے چالیس دن کے لئے دعا و توسل کی مجالس کا اہتمام کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق کربلائے معلی اور کاظمین مقدس کی حسینیات اور مساجد میں یہ محافل جاری ہیں۔ بحرین کے شہر السترہ میں نوجوانوں نے امام صادق علیہ السلام کی حدیث پر عمل کرتے ہوئے دعائے ندبہ، دعائے "اللہم کن لولیک۔۔۔" اور دعائے "الہی عظم البلاء ۔۔۔" نیز استغاثہ کرنے کا منظم پروگرام شروع کررکھا ہے۔
بغداد کے علاقے صدر سٹی کے محلے "الثورہ" سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس محلے میں بھی دعا و استغاثہ کی محافل جاری ہیں۔
دریں اثناء گو کہ پاکستان سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے گویا اور اس پروگرام کو سنجیدہ نہیں لایا گیا ہے لیکن ایران میں انجمن بیت المهدی(عج) نے ایرانی عوام کو اس پروگرام میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایرانیوں کو دیگر ممالک کے پیروان آل محمد (ص) سے پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔
انجمن بیت المهدی(عج) کے سربراہ حجت الاسلام مجید فولادی نے کہا ہے کہ اس انجمن کے اراکین نے استغاثہ و دعا و مناجات کا سلسلہ یکم ذوالحجۃ الحرام سے شروع کررکھا ہے اور روز جمعہ شام کے وقت زیارت آل یاسین کی پابندی کی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جمعہ کے روز دعائے آل یاسین کے بعد حوزہ علمیہ کے علماء اور مہدویت کے ماہرین حجج اسلام شیخ حسین گنجی، فؤادیان، فرحزاد، پور سیدآقایی وغیر کو خطاب اور تدریس کے لئے بلایا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حدیث شریف پر سال کے دوران عملدرآمد کروانے کے لئے ماحول سازی کی ضرورت ہے اور شیعیان اہل بیت (ع) کو اس عمل کی افادیت سے آگاہ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہئے حتی کہ شیعیان عالم سب کے سب اپنے امام (ع) کے ظہور کے لائے اکٹھے ہوکر یہ پروگرام آگے بڑھانے کے لئے قدم بڑھائیں۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین، جزیرہ نمائے عرب، آذربائیجان اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مسلمانوں ـ بالخصوص شیعیان اہل بیت (ع) ـ پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جانے کا سلسلہ شدید سے شدید تر ہوگیا ہے اور محرم کی آمد پر پاکستان میں امام زمانہ (ع) کے منتظرین کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
مختلف ملکوں میں شیعیان آل محمد (ص) اور منتظران امام زمانہ (عج) کے قتل کو جنت کی ضمانت قرار دیا جارہا ہے، ان کی تکفیر کی جارہی ہے اور انہیں دین کی حمایت اور اسلام کے دشمن نمبر ایک اسرائیل اور امریکہ کی مخالفت کی سزا دی جارہی ہے چنانچہ حوزہ علمیۂ قم کے طلبہ اور حزب اللہ سائبر ایکٹیوسٹس نے امام صادق علیہ السلام کے ارشاد کی روشنی میں امام زمانہ عَجَّلَ اللہُ تَعالی فَرَجَہُ الشَّریف کے لئے یکم ذوالحجۃالحرام سے چالیس دن تک دعا اور تضرع کی منصوبہ بندی کی ہے۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

لقب "قائم" عاشورا کو خدا کي طرف سے!
عالم ہستی کے امیر کی جانب
فتح كا انداز
مہدي آخر الزمان (عج) عيسائي کتب ميں -1
امام مھدی عجل اللہ فرجہ الشریف
غيبت و ظہور امام مہدي (عج)
مھدویت کا عقیدہ شیعہ اور اہل سنت کے نزدیک
اگر امام زمانہ(عج) تشریف لے آئیں تو
عقيدہ مہدويت صد در صد اسلامي ہے
فلسفہ انتظار اور عصرِ غیبت

 
user comment