اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی: انقلاب اسلامی کا طوفان خاموش اور محصور ہونے والا نہیں ہے

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی: انقلاب اسلامی کا طوفان خاموش اور محصور ہونے والا نہیں ہے

حضرت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے اسلامی بیداری کی لہر کو ایران کے اسلامی انقلاب کی لہروں میں سے ایک لہر قرار دیا اور کہا: بیداری کا دامن یورپ تک پھیل چکا ہے اور اسلامی انقلاب کا طوفان خاموش اور محصور ہونے والا نہیں ہے۔

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی: انقلاب اسلامی کا طوفان خاموش اور محصور ہونے والا نہیں ہے

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے جمعرات کے روز ملاقات کے لئے آنے والے پریزیڈنسی کے کارکنوں اور عوام کے مختلف طبقات سے خطاب کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے مقام کی طرف اشارہ کیا اور کہا: انقلاب اسلامی ایک عظیم لہر تھی جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور استکبار کے رعب و ہیبت کو توڑ کر رکھ دیا۔
انھوں نے کہا: اس میں شک نہیں ہے کہ یہ لہر آسانی سے حاصل نہیں ہوئی اور ہزاروں افراد نے جام شہادت نوش کیا اور بزرگوں نے مشقتیں اٹھائیں حتی کہ انقلاب اسلامی کامیابی سے ہمکنار ہوا اور آج ہماری ذمہ داری ہے کہ اس نظام کا تحفظ کریں۔
انھوں نے کہا: انقلاب اسلامی کا سرچشمہ انقلاب عاشورا تھا اور یہ انقلاب امام عصر (عج) کے ظہور کی تمہید ہے اور انقلاب اسلامی ہی کی برکت سے آج خطے کی قومیں اور دنیا کے مسلمان جاگ اٹھے ہیں اور اپنا تشخص دوبارہ حاصل کررہے ہیں۔
حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے انقلاب کے دوسرے ممالک میں برآمد ہونے کو انقلاب اسلامی کی دوسری لہر قرار دیا اور کہا: چونکہ اسلامی انقلاب دینی تعلیمات کی اساس پر معرض وجود میں آیا ہے چنانچہ لوگ بھی فطری طور پر اس کی جانب جذب ہوجاتے ہیں اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ مختلف ملکوں میں عوام ہماری قوم کے اتباع میں اٹھی ہوئے ہیں اور جابر اور مستکبر قوتوں کے مد مقابل آکھڑے ہوئے ہیں۔
انھوں نے اسلامی بیداری کو انقلاب اسلامی کی دوسری لہر قرار دیا اور خطے کے انقلابات کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا: ان انقلابات کی خصوصیتیں یہ ہیں کہ یہ عوامی بھی ہیں، اسلامی بھی ہیں اور استکبار کے خلاف بھی ہیں۔
آیت اللہ العظمی ہمدانی نے کہا: انقلاب اسلامی کا طوفان محصور اور خاموش ہونے والا نہیں ہے اور آج خدا کے فضل سے یورپ تک بھی پہنچا ہے اور امریکہ اور یورپ کے مختلف شہروں میں عوام نے قیام کیا ہوا ہے اور اس قیام کی بنیاد امتیازی رویوں کے خلاف جدوجہد ہے۔
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے آخر میں حاضرین کو تلقین کی کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی کتابوں اور آثار کی طرف توجہ دیں۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

الکافی
چھے لوگوں کی شوریٰ( اہل سنت کے مآخذ سے منطقی تحلیل ...
آسيہ
جنت البقیع کا تاریخی تعارف
عمار بن یاسر کے اشعار کیا تھے؟
مشرکینِ مکہ کی مکاریاں
واقعہ فدک
تاریخ اسلام کو دیگر تواریخ پر فضیلت
گروہ ناکثین (بیعت شکن)
ساتواں سبق

 
user comment