اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

حضرت امام حسین علیه السلام کے ارشادات

1.قال الامام الحسین علیه السلام: " یا اعرابی نحن قوم لا نعطی المعروف الا علی قدر المعرفة "

امام الحسین علیه السلام نے فرمایا:" ہم اہل بیت بخشش نہیں کرتے مگر لوگوں کی معرفت کے مطابق"۔

2.قال علیه السلام : " ان اجود الناس من اعطی من لا یرجوه "

فرمایا: " سب سے بڑا سخی وہ انسان ہے جو کسی ایسے کو عطا کرے جس سے کسی قسم کی توقع نہ ہو "

3.قال علیه السلام: " ان اعفیٰ الناس من عفا عن قدرة "

فرمایا:" سب سے بڑا عفو کرنے والا انسان وہ ہے جو قدرت ہونے کے باوجود معاف کر دے " ۔

4.قال علیه السلام: " ان اوصل الناس من وصل من قطعه"

فرمایا: " سب سے زیادہ صلہٴ رحم کرنے والا انسان وہ ہے جو قطع رحم کرنے والوں سے تعلقات قائم کرے " ۔

5.قال علیه السلام: " من نفس کربة مومن فرج اللہ عنه کرب الدنیا و الاخرة "

فرمایا: " جو کسی مومن کے کرب و غم کو دور کرے ،خدا اسکے دنیا و آخرت کے غم و اندوہ کو دور کرے گا "۔

6.قال علیه السلام: " موت فی عز خیر من حیات فی ذل "

فرمایا:" ذلت کی زندگی سے عزت کی موت کہیں بہتر ہے " ۔

7.قال علیه السلام: " ان حوائج الناس الیکم من نعم اللہ علیکم فلا تملوا النعم فتحور نقما"

فرمایا: " خدا کی نعمتوں میں سے ایک، لوگوں کو تمہارے پاس حاجت کے لئے آنا ہے پس اس نعمت پر حزن و ملال محسوس نہ کرو ورنہ یہ نعمت ، نقمت میں تبدیل ہو جائیگی "۔

8.قال علیه السلام: " ایها الناس من جاد ساد ، و من بخل رذل "

فرمایا:" لوگو! جود و سخاوت کرنے والا سردارقرار پاتا ہے ، اور بخل کرنے والا پستی میں ڈوب گیا"۔

9.قال علیه السلام: "ان المومن لا یسئی و لا یعتذر والمنافق کل یوم یسئی و یعتذر "

فرمایا:" مومن نہ برائی کرتا ہے نہ ہی عذر پیش کرتا ہے جب کہ منافق ہر روز برائی کرتا ہے اور ہر روز معذرت خواہی کرتا ہے " ۔

10. قال علیه السلام: " من احبک نهاک و من ابغضک اغراک "

فرمایا: "دوست وہ ہے جو تمہیں برائی سے بچائے دشمن وہ ہے جو تمہیں برائیوں کی ترغیب دلائے"۔

11. قال علیه السلام: " انی لا اری الموت الا سعادة ولا الحیاة مع الظالمیں الابرما "

فرمایا: " میں موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی کو لائق ملامت سمجھتا ہوں " ۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تولّا اور تبرّا کیوں اور کیسے؟
اْمید ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
اچھے گھر کا پر سکون ماحول
حرمت شراب' قرآن و حدیث کی روشنی میں
عاشق علی میثم تمار کی شہادت نمونہ حق گوئی ہے
لعان
کربلا حافظے کی امانت اور یاداشت کا سرمایہ ہے
یزیدی آمریت – جدید علمانیت بمقابلہ حسینی حقِ ...
دھشتگردی اور اسلام
جھوٹ

 
user comment