اردو
Monday 1st of July 2024
0
نفر 0

ایک ہندوستانی نوجوان نے شیعہ مذہب قبول کر لیا

اس نوجوان نے اسلام قبول کرنے کے بعد ایک ایرانی شیعہ لڑکی ''محبوبہ قنبری‘‘ کے ساتھ عقد نکاح بھی کیا۔

ایک ہندوستانی نوجوان نے شیعہ مذہب قبول کر لیا

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے ایک نوجوان نے آج ۔ اتوار ۲۶ مئی۔ ایران کے صوبے کرمان کے شہر جیرف کے امام جمعہ کے دفتر میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔
ہندوستان کا رہنے والا یہ نوجوان '' جیمی کاریاپا‘‘ جو پہلے ہندو مذہب کا ماننے والا تھا ایران کے شہر کرمان میں اپنے ایک سفر کے دوران شیعہ مذہب سے مشرف ہوا اوراس نے ایام ولادت امیر المومنین علی علیہ السلام کی مناسبت سے اپنا نام جمیل علی منتخب کیا۔
اس ہندوستانی نوجوان نے کہا: میں نے اس لیے دین اسلام کو قبول کیا ہے چونکہ دین اسلام محبت اور مہربانی کا دین ہے۔
جمیل علی نے مزید کہا: میں نے بہت سارے ادیان کے بارے میں مطالعہ کیا لیکن مجھے دین اسلام سے زیادہ کاملتر کوئی دین نظر نہیں آیا اور میں کوشش کروں گا واپس ہندوستان جا کر دین اسلام کی خصوصیات اپنے دوستوں کے درمیان بیان کروں اور انہیں بھی دین اسلام کی طرف دعوت دوں۔
جمیل علی نے کہا: میں نے ولادت علی علیہ السلام کی مناسبت سے اپنا نام جمیل علی منتخب کیا ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ خدا نے یہ سعادت میرے نصیب کی ہے۔
جمیل علی نے اسلام قبول کرنے کے بعد جیرف کی رہنے والی ایک شیعہ لڑکی ''محبوبہ قنبری‘‘ کے ساتھ عقد نکاح بھی کیا۔
جمیل علی کے زوجہ محبوبہ قنبری نے کہا: میں نے ہندوستان کی ایک یونیورسٹی سے سائکالوجی میں ایم اے کیا ہے اور جمیل علی سے شادی کر کے بہت خوش ہوئی ہوں کہ ہم دونوں مل کر ہندوستان میں دین اسلام کی تبلیغ کریں گے۔
اس نوجوان جوڑے کی شادی کے مراسم ایران کے صوبے کرمان کے شہر جیرف کے امام جمعہ کے دفتر میں اس صوبہ کے اسلامی ثقافت کے ڈائریکٹر جنرل کی موجودگی میں انجام پائے۔
جیرف کے امام جمعہ نے اس جوڑے کا عقد نکاح پڑھا اوراسلامی ثقافت کے ڈائریکٹر جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین عسکری کی طرف سے کچھ ہدایا انہیں دئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت زینب (س) کی سیرت حریت پسند مسلمانوں کی روش ہے
امام زین العابدین علیہ السلام اور ان کے القاب
ایک ہندوستانی نوجوان نے شیعہ مذہب قبول کر لیا
نبوت عامہ (چوتھی فصل )
ماں کے بغير زندگي
آداب معاشرت رسول اکرم (ص )
نہج البلاغہ بطور تفسیر قرآن
امامت،آیہ اولی الامر کی روشنی میں
هرثمه بن اعین کی حدیث؛ امام رضا (ع) اپنی شہادت سے ...
حدیث نجوم پر عقلی اور نقلی نقد

 
user comment