اردو
Friday 5th of July 2024
0
نفر 0

موزنبیق میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری/ تشیع کے فروغ کے لیے قابل توجہ اقدامات

موزنبیق میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری/ تشیع کے فروغ کے لیے قابل توجہ اقدامات

پوری دنیا کی طرح جنوبی افریقا کے ملک'' موزنبیق‘‘ میں بھی امام حسین (ع) کے عزاداروں نے خوبصورت انداز میں عزاداری کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ماہ محرم کی آمد سے دنیا کا کوئی گوشہ و کنارہ ایسا نہیں رہ جاتا جہاں سید الشہداء کا ماتم نہ ہوتا ہو۔ امام حسین(ع) کی عزاداری شیعہ اور غیر شیعہ کو نہیں جانتی جیسا کہ آپ مختلف اخباروں میں دیکھتے ہیں بہت سارے اہل سنت، حتی غیر مسلمان بھی امام حسین (ع) کی مجلس مناتے اور اپنے اپنے اعتبار سے عزاداری کرتے ہیں۔
پوری دنیا کی طرح جنوبی افریقا کے ملک'' موزنبیق‘‘ میں بھی امام حسین (ع) کے عزاداروں نے خوبصورت انداز میں عزاداری کی۔
یہ وہ ملک ہے جس میں امام حسین (ع) کے چاہنے والوں کی کوئی خبر شائع نہیں ہوتی حتی غیر ملکی میڈیا بھی ان کی خبر شائع نہیں کرتا اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس ملک کی عزاداری کی خبر اور تصاویر ابنا نیوز ایجنسی میں شائع کی جا رہی ہیں چونکہ وہاں سے اطلاعات موصول نہیں ہوتیں۔
محرم الحرام کے پہلے عشرے میں اس ملک کے شہر نامپولا(Nampula) میں دسیوں شیعوں اور عزاداروں نے کربلا والوں کا ماتم کیا اور عاشورہ کی تعلیمات سے اس ملک میں بسنے والے غیر شیعہ افراد کو بھی آشنا کیا۔
نامپولا شہر کے شیعوں نے کربلا والوں کی پیاس سے لوگوں کو آشنا کرنے کے لیے ایک بہترین تجویز انتخاب کی انہوں نے پانی کی بوتلوں پر امام حسین (ع) کی پیاس کا واقعہ لکھ کر چپکا دیا اور انہیں لوگوں کے درمیان تقسیم کر دیا۔
پانی کی بوتلیں تقسیم کرتے وقت جو لوگ جوانوں سے کربلا کے واقعے سے متعلق سوال پوچھتے تھے وہ انہیں اس کا جواب دیتے تھے۔
اس شہر کے شیعوں کا دوسرا خوبصورت اقدام امام حسین(ع) کی راہ میں خون دینا تھا انہوں نے کربلا سے عشق کا اظہار کرتے ہوئے انسانیت کی نجات کے لیے اپنا خون دیا۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام حسین علیہ السلام کی زیارت
عہدین(تورات و انجیل ) میں پیغمبراعظم صلی اللہ ...
باغ فدک کے تعجبات
موزنبیق میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری/ ...
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآله وسلم کے خطوط بادشاہوں ...
امام حسین علیہ السّلام پر گریہ کرنے کی فضیلت
کربلا ایک درسگاہ کہ جو زمان و مکان کی قید میں نہیں
حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی شخصیت کی ...
فاطمہ زہرا(س) پر پڑنے والی مصیبتیں
دو محرم سے لے کر نو محرم الحرام تک کے مختصر واقعات

 
user comment