اردو
Tuesday 24th of December 2024
0
نفر 0

قرآن پڑھنے والے فلاح پانے والے ہیں

 قرآن پڑھنے والے فلاح پانے والے ہیں

اس بات میں ذرا بھی شک نہیں ہے کہ قرآن ایک آسمانی کتاب ہے اور یہ اللہ کا کلام ہے ۔ اللہ تعالی نے یہ کتاب انسان کی رہنمائی کے لۓ نازل کی ہے اور اس میں انسان کے لۓ ہدایت کے لۓ بہت سی نشانیاں ہیں ۔ یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ کس قدر اس کتاب سے ہدایت پاتا ہے ۔ یہ کتاب ہمارے پیارے نبی (ص) کی زندگی کا ایک عملی نمونہ ہے اور اس کی سمجھ رکھنے والے لوگ یقینا دنیا اور آخرت میں فلاح پانے والے ہیں ۔ اس کتاب کا پڑھ لینا ہی بہت اجر عظیم ہے اور اگر کوئی اس کو سمجھ کر پڑھتا ہے تو وہ یقینا اپنی عملی زندگی میں کامیاب رہے گا اور آخرت میں نیک انسانوں میں کھڑا ہو گا ۔

اللہ تعالی نے قرآن میں اس بات کی تاکید کی ہے کہ اس کتاب کو پڑھیں اور اس سے رشتہ بناۓ رکھیں ۔ قرآن میں ارشاد باری تعالی ہے کہ

الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَتْلُونَهُ حَقَّ تِلاَوَتِهِ أُوْلَـئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَمن يَكْفُرْ بِهِ فَأُوْلَـئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ( سورۃ الْبَقَرَہ 121 )

ترجمہ : "(ایسے لوگ بھی ہیں) جنہیں ہم نے کتاب دی وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسے پڑھنے کا حق ہے، وہی لوگ اس (کتاب) پر ایمان رکھتے ہیں، اور جو اس کا انکار کر رہے ہیں سو وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں"

اللہ تعالی نے قرآن کی وضاحت کے لۓ اپنے محبوب بندے کو دنیا میں مبعوث فرمایا اور اس نے اپنی زندگی کو اللہ کے بتاۓ ہو‌‌ۓ اصولوں کے مطابق بسر کیا اور اپنی امت کے لۓ ایک عملی نمونہ چھوڑ دیا ۔ قرآن اس بات کی وضاحت کرتے ہوۓ فرماتا ہے کہ

رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنتَ العَزِيزُ الحَكِيمُ ( سورۃ الْبَقَرَہ 129 )

"اے ہمارے رب! ان میں انہی میں سے (وہ آخری اور برگزیدہ) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مبعوث فرما جو ان پر تیری آیتیں تلاوت فرمائے اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے (کر دانائے راز بنا دے) اور ان (کے نفوس و قلوب) کو خوب پاک صاف کر دے، بیشک تو ہی غالب حکمت والا ہے"

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کیا شیطان کے بچے هیں اور وه بھی لعنتی و ملعون هیں ؟
قرآن مجید میں مسلمان کن معنی میں آیا هے؟
قرآن کےبارےمیں قرآن کی زبانی (اول)
"الحمد للہ رب العالمین" کے بارے میں امام حسن ...
سنہالی زبان میں قرآن مجید کے اولین مترجم شیعہ ...
آسمانی کتابوں کے نزول کا فلسفہ
ماں کے پیٹ کے تین تاریک پردے
امامت قرآن اورسنت کی رو سے
قرآني آيات اور سورتوں کي ترتيب
اسلام پر موت کی دعا

 
user comment