اردو
Sunday 19th of May 2024
0
نفر 0

اسلام ميں سب سے پہلى شہادت

قريش كے ہاتھوں آل ياسركو سخت ترين سزائيں دى گئيں نتيجتاً حضرت عمار كى ماں حضرت سميّہ، فرعون قريش ابوجہل (لعنۃ اللہ عليہ) كے ہاتھوں شہيد ہوگئيں وہ اسلام كى راہ ميں شہيد ہونے والى سب سے پہلي ہستى ہيں_ (1) حضرت سميّہ كے بعد حضرت ياسر (رحمۃ اللہ عليہ) شہيد ہوئے_البتہ كچھ لوگ كہتے ہيں كہ اسلام كے پہلے شہيد حضرت حارث ابن ابوہالہ ہيں_ وہ اس طرح كہ جب رسول(ص) اللہ كو اعلانيہ تبليغ كا حكم ہوا تو آپ(ص) نے مسجد الحرام ميں كھڑے ہو كر فرمايا: "" اے لوگو لا الہ الا اللہ كہو تاكہ نجات پاؤ ""
اسلام ميں سب سے پہلى شہادت

قريش كے ہاتھوں آل ياسركو سخت ترين سزائيں دى گئيں نتيجتاً حضرت عمار كى ماں حضرت سميّہ، فرعون قريش ابوجہل (لعنۃ اللہ عليہ) كے ہاتھوں شہيد ہوگئيں وہ اسلام كى راہ ميں شہيد ہونے والى سب سے پہلي ہستى ہيں_ (1) حضرت سميّہ كے بعد حضرت ياسر (رحمۃ اللہ عليہ) شہيد ہوئے_البتہ كچھ لوگ كہتے ہيں كہ اسلام كے پہلے شہيد حضرت حارث ابن ابوہالہ ہيں_ وہ اس طرح كہ جب رسول(ص) اللہ كو اعلانيہ تبليغ كا حكم ہوا تو آپ(ص) نے مسجد الحرام ميں كھڑے ہو كر فرمايا: "" اے لوگو لا الہ الا اللہ كہو تاكہ نجات پاؤ ""يہ سن كر قريش آپ (ص) پر ٹوٹ پڑے، سب سے پہلے آپ (ص) كى فرياد رسى كيلئے پہنچنے والا يہى حارث تھا اس نے قريش پر حملہ كركے انہيں آپ كے پاس سے ہٹايا جبكہ قريش نے حارث كا رخ كيا اور اسے قتل كر ديا_ (2)

 

ليكن يہ واقعہ درست نہيں كيونكہ (جيساكہ پہلے ذكر ہوچكا) خدانے حضرت ابوطالب اور بنى ہاشم كے ذريعے اپنے نبى كى حفاظت كي، چنانچہ قريش آپ(ص) كا بال بھى بيكا كرنے كى جر ات نہ كرسكے_اسى طرح بنى ہاشم كے دوسرے ايمان لانے والوں كى حالت ہے كيونكہ وہ لوگ حضرت جعفر (رض) حضرت على (ع) اور ديگر افراد پر بھى حضرت ابوطالب (ع) كے مقام كى وجہ سے تشدد نہيں كرسكے_

اس کےعلاوہ  مورخين كا تقريبا ًاتفاق ہے كہ اسلام كى راہ ميں سب سے پہلى شہادت حضرت سميہ اور ان كے شوہر حضرت ياسر كو نصيب ہوئي مزيد يہ كہ اعلانيہ تبليغ كى كيفيت كے بارے ميں جو كچھ كہا گيا ہے وہ مذكورہ باتوں كے صريحاً منافى ہے


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اسلام اور مغربی زندگی میں فرق
امام حسن (ع) کا بچپن كا زمانہ
کیا شیعوں کا یہ اعتقاد ہے کہ خلیفہ دوم عمر بن خطاب ...
مشرکینِ مکہ کی مکاریاں
قریش کی خواہش
آیت الله مصباح یزدی: علم و فہم، لطیف لذتیں ہیں ...
باوجودیکه زید بن علی (رح) بھی اهل بیت سے هیں ، ...
ابوطالب علیہ السلام کا فلمنامہ کتاب کی صورت میں ...
حضرت ادريس عليہ السلام
عن أبی جعفر (ع) قال: "تفقهوا فی الحلال و الحرام و ...

 
user comment