اردو
Wednesday 17th of July 2024
0
نفر 0

اپنے بچوں کو اہل بيت (ع) کي محبت اور ان کي معرفت و شناخت کي اہميت سے آگاہ کريں

پہلے مرحلے ميں ہميں اپنے بچوں کو اہل بيت (ع) کي محبت اور ان کي معرفت و شناخت کي اہميت سے آگاہ کرنا چاہئے اور اس کے بعد انہيں ائمہ عليہم السلام کے مسائل اور ان کي سيرت کي تعليم ديني چاہئے- ـ‌ جناب آقائے مہدوي ديني تربيت کي تعريف کيا ہے؟ ـ تربيت سے مراد رويوں اور روشوں کي تبديلي ہے موجودہ حالت سے مطلوبہ حالت ميں؛ اس تعريف کے مطابق ديني تربيت سے مراد يہ ہے کہ ہم اپني مو
اپنے بچوں کو اہل بيت (ع) کي محبت اور ان کي معرفت و شناخت کي اہميت سے آگاہ کريں

پہلے مرحلے ميں ہميں اپنے بچوں کو اہل بيت (ع) کي محبت اور ان کي معرفت و شناخت کي اہميت سے آگاہ کرنا چاہئے اور اس کے بعد انہيں ائمہ عليہم السلام کے مسائل اور ان کي سيرت کي تعليم ديني چاہئے-

ـ‌ جناب آقائے مہدوي ديني تربيت کي تعريف کيا ہے؟

ـ تربيت سے مراد رويوں اور روشوں کي تبديلي ہے موجودہ حالت سے مطلوبہ حالت ميں؛ اس تعريف کے مطابق ديني تربيت سے مراد يہ ہے کہ ہم اپني موجودہ حالت ـ وہ جيسي بھي ہو ـ کو ايک ديني روش اور دين کے نزديک پسنديدہ رويوں تک پہنچاديں- عاشورا اور امام حسين (ع) کے بارے ميں بچوں کي تربيت سے مراد يہ ہے کہ ہم بچوں کو اس طرح سے پروان چڑھائيں کہ وہ اپني روش اور اپنے سلوک اور رويئے ميں سيدالشہداء عليہ السلام کي پيروي کريں- ميں جس وقت تعليم و تربيت کے شعبے ميں سرگرم عمل تھا مجھے تربيت کے موضوع ميں کربلا اور عاشورا سے بہتر اور غني تر اور مکمل تر کوئي منبع و مأخذ نظر نہيں آيا- آج کل کے زمانے ميں ہميں ايک غلط جملے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ يہ کہ "ہم امام حسين عليہ السلام کي پوري حيات طيبہ کو کيوں بھول گئے اور صرف عاشورا کي بحث کو زيادہ پرزور انداز سے آگے بڑھايا؟"، اس ميں کوئي شک نہيں ہے کہ امام حسين عليہ السلام کي پوري زندگي کا جائزہ لينے کي ضرورت ہے اور يہ قابل قدر ہے ليکن حقيقت يہ ہے کہ عاشورا ايک موتي ہے فضيلت کے ايک بحر بے ساحل ميں کہ پورا عالم پوري تاريخ ميں اس کي صبح سے عصر تک کے فضائل کو نہيں پاسکے گا- عاشورا کے مسئلے ميں کوئي بھي پہلو نہيں ہے جو قابل تعليم و تعلم نہ ہو؛ اللہ کے سامنے صبر، حلم، قرباني و ايثار اور بندگي و عبوديت کے مناظر صبح سے مغرب تک کے اس عرصے ميں ديکھے جاسکتے ہيں-

---------

تبيان کے دو عہديداروں جناب آقاميري اور جناب مہدوي کے ساتھ مکالمہ

مأخذ: تبيان


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حسینیت اور یزیدیت کی شناخت
امام ہادی علیہ السلام اور اعتقادی انحرافات کے ...
حضرت ولی عصرؑ کی ولادت باسعادت
امام محمد باقر عليہ السلام کا عہد
قاتلین حسین (ع) کی حقیقت
کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ پیغمبر خدا (ص) نے دایہ نہ ...
عصمت حضرت فاطمہ زہرا سلام الله عليہا
امام جعفرصادق (ع): ہمارے شیعہ نماز کے اوقات کے ...
حضرت امام علی علیہ السلام کی شان میں چالیس احادیث
دربار یزید میں امام سجاد(ع) کا تاریخی خطبہ

 
user comment