اردو
Wednesday 17th of July 2024
0
نفر 0

حضرت علي (ع) کي نگاہ ميں اصلاح

دوسرا نکتہ ’’صلاح ذات بینکم ‘‘ ہے ،آپس ميں اصلاح کرنے سے امیرالمومنین (ع) کي مراد اور خصوصاً اپنے اہم وصیت نامے ميں اس کا تذکرہ کرنا صرف اس وجہ سے نہيں ہے کہ ظاہري اتحاد ہوجائے یا دو گروہ آپس ميں حلیف ورفيق بن جائيں یا ان کا کسي موضوع پر متحد ہو کر آپس ميں قرارداد کا طے کر لينا و غيرہ و غیرہ، نہيں! بلکہ ان امور سے امام (ع) کي مراد بہت بلند ہے ،اس طرح کہ
حضرت علي (ع) کي نگاہ ميں اصلاح

دوسرا نکتہ ’’صلاح ذات بینکم ‘‘ ہے ،آپس ميں اصلاح کرنے سے امیرالمومنین (ع) کي مراد اور خصوصاً اپنے اہم وصیت نامے ميں اس کا تذکرہ کرنا صرف اس وجہ سے نہيں ہے کہ ظاہري اتحاد ہوجائے یا دو گروہ آپس ميں حلیف ورفيق بن جائيں یا ان کا کسي موضوع پر متحد ہو کر آپس ميں قرارداد کا طے کر لينا و غيرہ و غیرہ، نہيں! بلکہ ان امور سے امام (ع) کي مراد بہت بلند ہے ،اس طرح کہ ایک دوسر ے سے صاف دلي سے ملاقات کريں ، ایک دوسرے کیلئے ذہنیت بالکل پاک ہوجائے، کسي کے حقوق سے تجاوز اور اذیت وآزار پہنچانے کا خیال بھي دلوں ميں نہ آئے اور افراد آپس ميں ایک دوسرے کیلئے اپنے فکر و خيال ميں بھي برا تصوّرنہ لائيں۔

اس عبارت یعني ’’ صلاح ذات بینکم‘‘ کے فرمانے کے بعد امیرالمومنین (ع) نے گواہ کے طور پر پیغمبر اکرم (ص) کا قول نقل کیا وانّي سمعتُ جدّ کما صلي اللہ علیہ وآلہ و سلم یقول’’ صلاح ذات البین افضل من عامۃ الصلاۃ والصیام‘‘کہ ميں نے تم دونوں کے جد  سے سنا کہ انہوں نے فرمایا کہ’’ آپس ميں دلوں کا قریب کرنا ہر نماز اور روزے سے افضل ہے‘‘ یعني لوگوں کو قریب کرنا اور انکے فکر و خيال کو ایک دوسرے کیلئے اچھا بنانا (مستحب) نماز اور روزے سے افضل ہے يعني اگر کوئي مستحبي نماز پڑھتا اور روزہ رکھتا ہے یادلوں کو نزدیک کرنے والا کوئي بھي عمل انجام دیتا ہے تو يہ دوسرا کام پہلے کام پر فضليت رکھتا ہے ۔ یہ ہے وہ چیز کہ جسکي ہميں آج سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حسینیت اور یزیدیت کی شناخت
امام ہادی علیہ السلام اور اعتقادی انحرافات کے ...
حضرت ولی عصرؑ کی ولادت باسعادت
امام محمد باقر عليہ السلام کا عہد
قاتلین حسین (ع) کی حقیقت
کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ پیغمبر خدا (ص) نے دایہ نہ ...
عصمت حضرت فاطمہ زہرا سلام الله عليہا
امام جعفرصادق (ع): ہمارے شیعہ نماز کے اوقات کے ...
حضرت امام علی علیہ السلام کی شان میں چالیس احادیث
دربار یزید میں امام سجاد(ع) کا تاریخی خطبہ

 
user comment