کی رپورٹ کے مطابق مخیر حضرات دے جائیں، مستحق افراد لے جائیں، لاہور میں گلبرگ کے علاقے ایم ایم عالم روڈ کے بعد اب مسلم ٹاؤن موڑ پر بھی مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مستحق افراد کی مدد کرنے کیلئے"دیوار مہربانی" کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ مسلم ٹاؤن موڑ پر بنائی جانیوالی "دیوار مہربانی" کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری علامہ عبدالخالق اسدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید اسد عباس نقوی، رہنما آغا نقی مہدی اور رانا ماجد علی نے "دیوار مہربانی" کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ ان کا ہدف ہے کہ ہر ضلع میں ایسی 12 دیواریں بنائی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں تاجر برادری نے بھی اِن کا بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ وہ اس نیک کام کو آگے پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی خدمت کی جا سکے۔ رانا ماجد علی نے کہا کہ مستحق افراد کی مدد کا یہ بہترین ذریعہ ہے جہاں صاحب ثروت موسم کی مناسبت سے کپڑے لٹکا دیتے ہیں اور مستحق بلاجھجک یہاں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
source : abna24