اردو
Wednesday 13th of November 2024
0
نفر 0

اذان میں «حَیَّ عَلٰی خَیرِالعَمَل» کی دلیل

اذان میں «حَیَّ عَلٰی خَیرِالعَمَل» كہنے پر شیعوں كی كیا دلیل ہے؟ اور اہل سنت نے یہ جملہ اذان سے کیوں خارج كیا؟ اذان میں حی علی خیر العمل پر شیعہ كن دلائل سے استدلال كرتے ہیں؟ مسلمان اذان اوراقامت میں"حی علی الفلاح"كے بعد"حی علی خیر العمل" كہنے كے بارے می
اذان میں «حَیَّ عَلٰی خَیرِالعَمَل» کی دلیل

    اذان میں «حَیَّ عَلٰی خَیرِالعَمَل» كہنے پر شیعوں كی كیا دلیل ہے؟ اور اہل سنت نے یہ جملہ اذان سے کیوں خارج كیا؟

اذان میں حی علی خیر العمل پر شیعہ كن دلائل سے استدلال كرتے ہیں؟ مسلمان اذان اوراقامت میں"حی علی الفلاح"كے بعد"حی علی خیر العمل" كہنے كے بارے میں اختلاف نظر ركھتے ہیں، چنانچہ اہل سنت اس بات كے قائل ہیں كہ اذان و اقامت میں اس جملہ كا كہنا جائز نہیں ہے، البتہ بعض اہل سنت اس كو مكروہ جانتے ہیں، لیكن اہل بیت عصمت و طہارت (ع) اور آپ كے شیعہ اس بات كے قائل ہیں كہ یہ فصل (جملہ) اذان و اقامت كا جزء ہے،اوربغیر اس كے اذان باطل ہے، لہٰذا اس با ت پر نظر ركھتے ہوئے كہ اذان و اقامت ان مسائل میں سے ہے جن سے مسلمانوں كو روزانہ متعددمرتبہ سرو كار رہتا ہے، ضرورت اس بات كی ہے كہ اس موضوع كو مكمل طورپر محل بحث قرار دیكر تحقیق كی جائے تاكہ اصل حقیقت سامنے آسكے: شیعہ علماء كے فتاوی شیعہ علماء ان دلیلوں كی اتباع میں جو رسول اسلام (ص) اور اہل بیت (ع) كے ذریعہ پہونچی ہیں اس بات پر متفق ہیں كہ "حی علی خیر العمل" اذان و اقامت كا جزء ہے، اور اس كے بغیر اذان اور اقامت باطل ہے ۔1۔ سید مرتضی (رح) اپنی كتاب" الا نتصار " میں كہتے ہیں: " وہ امور جو امامیہ مذہب كو دیگر مذاہب سے ممتاز كرتے ہیں ان میں سے اذان اور اقامت میں"حی علی الفلاح" كے بعد" حی علی خیر العمل" كاكہنا ہے، اور اس كی علت؛ تمام امامیہ علماء كا اجماع اور اتفاق ہے، البتہ اہل سنت كا كہنا ہے كہ عصر رسالت میں ایك زمانے تك یہ جملہ جزء اذان و اقامت تھا، لیكن یہ حكم بعد میں منسوخ ہو گیا، لہٰذا جو شخص اس كے نسخ ہونے كا قائل ہے اس كو اپنے اس دعوی پر دلیل پیش كرنا چاہیئے، لیكن ان كے پاس ایسی كوئی دلیل نہیں ہے " 1 2۔ علامہ حلی (رح) كہتے ہیں: " اہل سنت لوگوں كو" حی علی خیر العمل" كہنے سے منع كرتے ہیں، لیكن شیعہ امامیہ اپنے ائمہ (ع) سے متواتر روایات نقل ہو نے كی بناپر اس كے مستحب ہو نے پر اتفاق نظر ركھتے ہیں" 2 3۔ صاحب جواہر شیخ محمد حسن نجفی كہتے ہیں: قول اشہركی بنا پر (البتہ شہرت روائی اس قدر نہیں پائی جاتی كہ جس كی بناپر اجماع كا دعوی كیا جا سكے) ہمارے نزدیك فتوے كے لحاظ سے "حی علی خیر العمل" جزء اذان و اقامت ہے، بلكہ كتاب"المدارك" میں نقل ہوا ہے كہ یہ فصل جملہ، مذہب امامیہ كے نزدیك جزء اذان ہے اور اس بارے میں كوئی اختلاف نہیں ہے، اسی طرح كی نسبت كتاب "تذكرة "او نہایۃ الاحكام " میں علمائے امامیہ كی طرف دی گئی ہے،اور كتاب" ذكریٰ "میں اس كی نسبت تمام اصحاب امامیہ كی طرف دی گئی ہے، اور كتاب "المسالك "میں آیا ہے كہ اس بارے میں فرقہٴ امامیہ اور ان كے علماء كے نزدیك كوئی اختلاف نہیں ہے، اسی طرح كتاب" غنیہ "كی اس عبارت سے ظاہر ہوتا ہے: "ہمارے تمام اصحاب (علماء) كا اجماع ہے كہ اذان 18 فصول پر مشتمل ہے، نہ اس سے زیادہ اورنہ ا س سے كم، چنانچہ چار مرتبہ تكبیر، اور توحید كی شہادت، رسالت كی شہادت، اس كے بعد "حی علی الصلاة"اس كے بعد" حی علی الفلاح" پھر" حی علی خیر العمل" كہے، اس كے بعد تكبیر اور لاالٰہ الا الله كہے گا، اوران میں سے ہر ایك كو دو دو مرتبہ كہے گا "۔ 3 «حی علی خیر العمل» كے جزء اذان ہونے پر شیعوں كی جانب سے چند دلائلاذان میں اس جملہ كی جزئیت پر چند دلیلوں كے ذریعہ استدلال كیا گیا ہے: پہلی دلیل: اس كی مشروعیت پر تمام مسلمانوں كا اتفاق و اجماع ہے۔اس میں كوئی شك نہیں كہ یہ جملہ رسول خدا (ص) كے زمانہ میں جزء اذان تھا، اس لئے كہ جس طرح فرقۂ امامیہ، زیدیہ، اور اسماعیلیہ نے اس بات كی طرف اشارہ كیا ہے اسی طرح اہل سنت نے اس كو متعدد طرق سے نقل كیا ہے، نیز متعدد صحابہ سے نقل كیا گیا ہے كہ زمانۂ رسالت میں لو گ اس جملہ كو اذان میں كہتے تھے، اگرچہ بعض اہل سنت اس بات كے قائل ہوئے ہیں كہ رسول خدا (ص) نے جناب بلال سے كہا كہ اس كو اذان سے حذف كردیا جائے، اور اس كی جگہ "الصلاة خیر من النوم"كہا جائے ! یعنی ان لوگوں كے نزدیك یہ جملہ نسخ ہوگیا تھا اور اس كی جگہ دوسرا جملہ بڑھا دیا گیا تھا۔یہ لوگ پھر اس كے ناسخ كے بارے میں اختلاف ركھتے ہیں: بعض لوگ كہتے ہیں كہ رسول اسلام (ص) نے جناب بلال سے كہا تھا كہ اس كو حذف كركے اس كی جگہ"الصلاة خیر من النوم"بڑھا دو،اور بعض نے اس كے ناسخ كے بارے میں سكو ت اختیار كیا ہے، اور بعض كہتے ہیں كہ رسول خدا (ص) نے خود بلال سے كہا كہ"حی علی خیر العمل" اذان میں كہو، چنانچہ بلال رسول كے حكم پر عمل كرتے ہوئے آنحضرت كی وفات تك یہ جملے اذان میں كہتے رہے ۔ 4 عدم جزئیت اور اہل سنت كی دلیلوں كی جانچ پڑتال جملہ ٴ (حی علی خیر العمل) اذان كا جزء نہیں ہے، اس بارے میں اہل سنت كی دلیلوں كا خلاصہ درج ذیل تین باتوں میں ہوتا ہے: 1۔ معتبر احادیث كے ذریعہ ثابت نہیں ہوتا كہ" حی علی خیر العمل" اذان كی فصل ہے، اور جن مصادر میں اس كا ذكر آیا ہے جیسے سنن الكبری؛ للبیہقی اور المصنف؛ لابی شیبہ، تو ان كی دوسرے درجہ كی حیثیت ہے۔2۔ جن روایات سے اس جملہ كاجزء اذان ہونا ثابت ہوتا ہے وہ سب روایات ضعیف ہیں، لہٰذا یہ روایتیں درجۂ اعتبار سے ساقط ہیں ۔ 3۔ اگرچہ بعض روایات سے ثابت ہوتا ہے كہ صحابۂ كرام اپنے زمانہ میں اس فصل كو اذان میں كہتے تھے، لیكن ہمارے لئے رسول خدا (ص) كا قول وفعل حجت ہے صحابہ كا نہیں ۔مذكورہ ادلہ كی تحقیق اہل سنت كی پہلی دلیل كے بارے میں ہمارا یہ كہنا ہے كہ:

اولاً: روایات كاصحیحین (صحیح بخاری اور صحیح مسلم) میں نقل نہ ہونا دلیل نہیں ہوسكتا كہ یہ روایات صحیح نہیں ہیں؛ كیونكہ رسول الله (ص) كی تمام سنت؛ صحیحین میں نقل نہیں ہوئی ہے، چنانچہ بہت سی صحیح السند روایات ایسی پائی جاتی ہیں جوصحیحین میں موجود نہیں لیكن دوسری كتب میں موجود ہیں،جن كو اہل سنت تسلیم كرتے ہیں اور ان كے مطابق فتوے بھی دیتے ہیں ۔ثانیاً: اگر یہ فقرہ اذان سے نسخ ہو گیاتھا تو پھر حضرت علی علیہ السلام اور آپ كی اولاد پر كیونكر پوشیدہ رہا جبكہ حدیث ثقلین كی رو سے آپ كی اقتداء كرنا واجب ہے،اور اگر ان سے روگردانی كی تو صحیح ہدایت نہیں مل سكتی یا حدیث سفینہ میں آیا ہے كہ یہ (اہل بیت) ضلالت اور گمراہی سے كشتیٔ نجات ہیں؟ پس اگر حكم"حی علی خیر العمل" اذان سے منسوخ ہوا ہوتا تو یقیناً حضرت علی (ع) اور آپ كی پاك اولاد كو معلوم ہوا ہوتا جن سے حدیث ثقلین اور حدیث سفینہ كے مطابق تمسك كرنا واجب ہے۔ ثالثاً: "حی علی خیر العمل" سے متعلق جو روایتیں نقل كی گئیں ہیں ان سب سے استفادہ ہوتا ہے كہ یہ فقرہ، عصر رسالت میں جزء اذان تھا، یہاں تك كہ بعض روایات كے مطابق رسول (ص) كی وفات تك یہ جملہ اذان میں كہا جاتا تھا،لہٰذا اس سے ظاہر ہوتا ہے كہ یہ فقرہ اذان میں شامل تھا، اور اس كا جزء شمار كیا جاتا تھا، لیكن اگر كوئی اس كے نسخ ہونے كے بار ے میں شك كرے تو اسے استصحابِ جزئیت كر كے اس كی بقا كا حكم لگانا ہوگا، كیونكہ كسی حكم كا نسخ ہونا، دلیل ِ قطعی چاہتا ہے جو فی الحال مفقود ہے ۔ اہل سنت كی دوسری دلیل كے بارے میں ہمارا نظریہ اولاً: سب سے پہلے ہمیں علمائے رجال كی جانب سے ان احادیث كے راویوں كی جرح و تعدیل كس معیار اور ضابطہ كے تحت ہوئی ہے اس پر غور كرنا ہوگا، آیا یہ مخالفت، مذہب كے مخالف ہونے كی وجہ سے ہوئی ہے،یاپھر حقیقت كو مدنظر ركھتے ہوئے ان راویوں كو ضعیف قرار دیا گیا ہے؟ہمیں ان تمام باتوں پر غور كركے فیصلہ كر نا ہوگا۔ ثانیاً: بالفرض اگر ہم تسلیم كرلیں كہ ان روایتوں كے راوی ضعیف ہیں، لیكن ان احادیث كے طرق و اسناد كی كثرت نیز ان كا متعدد ہونا، ان روایتوں كوسرحدا عتبار تك پہنچادیتا ہے، كیونكہ شیعہ اور اہل سنت كی اصطلاحِ حدیث كے مطابق وہ احادیث بھی قابل قبول ہیں جو ایك دوسرے كی تقویت كرتی ہوں ۔ 5 مثلاً نمونہ كے طور پر اہل سنت اس حدیث پر ضعیف ہونے كے باوجود عمل كرتے ہیں: ((علی الید ما اخذت حتی توٴ دیہ)) 6 جبكہ اس حدیث كا راوی صرف سمرہ بن جندب ہے (جو ضعیف ہے) ؟ ثالثاً: شیعہ،اسماعیلیہ اورز یدیہ كے علماء كی ایك بڑی تعداد نے ان روایات كو صحیح اورحسن طرق و اسنادكے ذریعہ نقل كیاہے كہ"حی علی خیر العمل"رسول (ص) كے زمانہ میں جزء اذان تھا، اور یہ رسول (ص) كے زمانہ میں نسخ نہیں ہوا تھا، لہٰذا وہ روایات جو اہل سنت كے یہاں ضعیف طرق كے ساتھ وارد ہوئی ہیں ان كی شیعہ روایات كے ذریعہ تقویت ہوسكتی ہے جو صحیح اور حسن طرق كے ساتھ نقل ہوئی ہیں، یہ مطلب اس وقت اور بھی واضح ہوجاتا ہے كہ جب ہم خلفاء كی سیاست پر غور كریں كیونكہ عالم اسلام اس بات كو یقینا جانتا ہے كہ خلفاء حضرات نے بہت سے احكام میں رد و بدل كیاہے، لہٰذا امكان ہے كہ ُان مقامات میں سے ایك مقام یہ بھی ہو۔اہل سنت كی تیسری دلیل كے بارے میں ہمارا قول اولاً: اہل سنت حضرات تو، اصحاب رسول كے عمل پر خاص كر كچھ زیادہ ہی توجہ دیتے ہیں، اور اس كو سو فیصد حجت مانتے ہیں، اور اپنے فتاوے میں اصحاب كے قول وفعل كو مرجع اور مصدر سمجھتے ہیں، لہٰذا انھیں تو اس جملہ "حی علی خیر العمل"كو بدرجۂ اولی اذان میں كہنا چاہیئے البتہ یہ توہم لوگ ہیں كہ جو اصحاب كے قول و فعل كو حجت نہیں مانتے ۔ثانیاً: ایسا نہیں ہے كہ یہ جملہ صرف رسول (ص) كے بعض صحابہ كہتے تھے بلكہ ہم نے اس سے پہلے اس بات كا اشارہ كیا ہے كہ یہ فقرہ رسول (ص) كے زمانہ میں بھی جزء اذان تھا اور جناب بلال اس كو اذان میں كہتے تھے،یہاں تك كہ رسول (ص) كی وفات تك یہ جملہ دھرایا جاتا رہا،اور نسخ نہیں ہوا لہٰذا اگر شك كیا جائے تو ایسی صورت میں ہم استصحاب كے ذریعہ اس كی بقا كا حكم لگاتے ہوئے اسے شارع كی طرف منسوب كر سكتے ہیں۔ دوسری دلیل: اہل بیت (ع) اور صحابہ كی اذان میں یہ جملہ تھا۔اگركوئی كتب تاریخ وسیر وحدیث كا مطالعہ كرے تووہ دیكھے گا كہ بہت سے صحابہٴ كرام، تابعین، تبع تابعین اور اہل بیت رسول (ص)، اپنی اذانوں میں "حی علی خیر العمل" كہتے تھے، البتہ بعض روایتوں سے صرف اتنا استفادہ ہوتا ہے كہ یہ حضرات نماز صبح میں یہ فقرہ كہتے تھے، لیكن بعض دوسری روایتوں سے پتہ چلتا ہے كہ یہ فقرہ تمام نمازوں میں كہا جاتا تھا، چنانچہ ان میں سے بعض شحصیتوں كے اسماء یہاں ہم نقل كرتے ہیں: 1۔ بلال بن رباح حبشی (ت 20 ھ) كتاب كنزالعمال میں آیا ہے كہ جناب بلال ہمیشہ نماز صبح میں" حی علی خیر العمل" كہتے تھے۔ 7 حضرت رسول خدا (ص) نے ارشاد فرمایا: تمھارا بہترین عمل نماز صبح ہے، اس وقت آپ نے بلال كو حكم دیا كہ اذان میں" حی علی خیر العمل" كہو ۔ 8 2۔ علی ابن ابی طالب - (ت 40ھ) امام مؤید با لله زیدی كتاب " شرح تجرید " میں اپنی سند كے ساتھ امام علی (ع) سے نقل كرتے ہیں كہ آپ نے فرمایا: میں نے رسول خدا (ص) سے سنا كہ آپ نے فرمایا: تمھارا بہترین عمل نماز صبح ہے،اس وقت آپ نے بلال كوحكم دیاكہ اذان میں"حی علی خیر العمل" كہیں۔ 9 3 ۔ ابو رافع حافظ علوی زیدی اپنی سند كے ساتھ ابی رافع سے نقل كرتے ہیں:


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اصول فقہ کا مختصر تعارف
علم عرفان میں عام حجاب اور خاص حجاب سے کیا مراد ...
اذان میں «حَیَّ عَلٰی خَیرِالعَمَل» کی دلیل
تعدّد ازواج
اجتھاد اور تقلید؛ (1) مصنف: شھید آیت اللہ مرتضی ...
کیوں شیعہ ظہرین ومغربین ملا کر پڑھتےہیں ؟
صحیح بخاری پر ایک اجمالی نظر
مبطلاتِ روزہ
جہاد اور دفاع کے بارے میں تفصیل سے بتائیں
کیا شیعھ اثنا عشری کے علاوه کوئی بھشت میں داخل ...

 
user comment