اردو
Tuesday 23rd of April 2024
0
نفر 0

لندن میں برطانوی ملکہ کے حکم سے شیعوں کے لیے امام بارگاہ بنوانے کا مقصد

لندن میں برطانوی ملکہ کے حکم سے شیعوں کے لیے امام بارگاہ بنوانے کا مقصد
عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام اس سال محرم کے پہلے جمعے کو دنیا کے ستاون ملکوں میں منایا جائے گا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلا کے شیرخوار ششماہے حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب عالمی اسمبلی کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ صادق رمضانی نے کہا ہے کہ اس سال محرم کے پہلے جمعے کوعالمی یوم علی اصغر کے پروگرام بیک وقت دنیا کے ستاون ملکوں میں منعقد کئے جائیں گے -
  انہوں نے ایران کے شہر ارومیہ میں حضرت علی اصغرعلیہ السلام  سے منسوب عالمی اسمبلی کے عہدیداروں اور رابطہ کاروں کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیس ستمبر عشرہ محرم کے پہلے جمعے کوایران کے چار ہزار سے زائد شہروں اور دنیا کے ستاون ملکوں میں عالمی یوم علی اصغرکے پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن کی تعداد گذشتہ برس کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے -
 حضرت علی اصغر سے منسوب عالمی اسمبلی کے سینیئر عہدیدار صادق رمضانی نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا پیغام دنیا کے سبھی حریت پسندوں کے لئے ہے اور اسی پیغام کی وجہ سے ہی عاشورا کی تعلیمات دنیا کی مختلف اقوام و ملل اور دیگر ادیان میں سرایت کررہی ہیں -
انہوں نے کہا کہ امریکی اور صیہونی ادارے عاشورا کی تعلیمات اور واقعے سے جناب علی اصغر(ع) کا نام بتدریج نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور آج امریکی اسلام کھل کر خالص اسلام محمدی کے سامنے صف آرا ہوگیا ہے اس لئے محرم کی عزاداری کے دوران سبھی علما اور ذاکرین کو ہوشیاری کا مظاہرہ کرنا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ عزاداری ایسی ہونی چاہئے جس سے لوگوں کے اندر زیادہ سے زیادہ معرفت اور اتحاد پیدا ہو -
ڈاکٹر صادق رمضانی نے مزید واضح کیا کہ برطانیہ کی ملکہ نے اس ملک میں شیعوں کے لیے سب سے بڑا امام بارگاہ بنوانے کا حکم دیا ہے لیکن اس کا مقصد حقیقی اسلام کے مقابلے میں امریکی اور برطانوی اسلام کی ترویج کا اڈہ قائم کرنا ہے جس میں تفرقہ انگیزی، فرقہ واریت اور قمہ زنی کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

علی(ع) نے نواصب کے آباء و اجداد کو قتل کیا صرف اسی ...
انسانیت بنیاد یا عمارت
اسلام میں مستورات کی رہنمائی
احسن انداز سے بات کرنا سیکھیں
اخلاق کی قدر و قیمت
نماز میت
انسان اور حیوان کے درمیان مشترکات
حدیث قرطاس
چالیس حدیثیں
دوست اور دوستي

 
user comment