اردو
Tuesday 24th of December 2024
0
نفر 0

اقوال حضرت امام زمانہ علیہ السلام

اقوال حضرت امام زمانہ علیہ السلام

(1)

قال الامام المهدی علیه السلام:انا یحیط علمنا با نبائکم ، ولا یعزب عنا شئی من اخبارکم (۱)

ترجمہ ۔
حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں:
تمھارے سارے حالات ھمارے علم میں ھیں اور تمھاری کوئی بات ھم سے پوشیدہ نھیں ھے ۔
(۲)

قال الامام المهدی علیه السلام:اکثر و الدعا بتعجیل الفرج فان ذالک فرجکم (۲)

ترجمہ:
حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں:
تعجیل ظھور کے لئے زیادہ سے زیادہ دعا کرو ، اس لئے کہ یہ دعا تمھارے ھی لئے حل مشکلات کو باعث ھے ۔
(۳)

قال الامام المهدی علیه السلام:فا غلقوا ابواب السوال عما لا یعنیکم (۳)

ترجمہ:
حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں
وہ چیز جوتم سے متعلق نھیں ھے اس کے بارے میں سوال نہ کرو ۔
(۴)

قال الامام المهدی علیه السلام:انا خاتم الاوصیاء و بی یدفع الله البلاء عن اهلی و شیعتی (۴)

ترجمہ:
حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں:
امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں : میں سلسلہ ٴ اوصیا ء کی آخری کڑی ھوں۔ خدا وند عالم میرے وسیلہ سے میرے اھل اور میرے شیعوں سے بلاؤں کو دور کرتا ھے ۔
(۵)

قال الامام المهدی علیه السلام:ان الارض لا تخلوا من حجة اما ظاهرا و ما مغمورا (۵)

ترجمہ ۔
حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں
زمین حجت خدا سے خالی نھیں ھے ، وہ حجت یاظاھر ھوتی ھے یا پوشیدہ ۔
(۶)

قال الامام المهدی علیه السلام:کلما غاب علم بدا علم ، و اذا افل نجم طلع نجم (۶)

ترجمہ ۔
حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں:
جب کسی علم پرپردہ پڑ جاتا ھے تو دوسرا علم ظاھر ھو جاتا ھے اور جب کوئی ستارہ غروب ھو جاتا ھے تو دوسرا اسکی جگہ طلوع ھو جاتا ھے ۔
(۷)

قال الامام المهدی علیه السلام:فا ما السجود علی اقبر فلا یجوز (۷)

ترجمہ ۔
حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں:
کسی کی قبر پر سجدہ جائز نھیں ھے ۔
(۸)

قال الامام المهدی علیه السلام:ارخص نفسک و اجعل مجلسک فی الدهلیز و اقض حوائج الناس (۸)

ترجمہ:
حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں :
اپنے کو لوگوں کے حوالے کر دو اور اپنے بیٹھنے کی جگہ دھلیز قرار دو اور ولوگوں کی حاجتوں کو پورا کرو
(۹)

قال الامام المهدی علیه السلام:انی امان لاهل الارض کما ان النجوم امان لاهل السماء (۹)

ترجمہ:
حضرت امام مھدیعلیہ السلام فرماتے ھیں :
میں اھل زمین کے لئے اسی طرح سبب راحت و امان ھوں جس طرح ستارے اھل آسمان کے لئے باعث امان ھیں ۔
(۱۰)

قال الامام المهدی علیه السلام:سجدة الشکر من الزم السنن و اوجبها (۱۰)

ترجمہ:
حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں :
سجدہ ٴشکر واجب ترین مستحبات میں سے ھے ۔
 
حوالہ:

۱۔ بحار الانوار ج /۵۳ ص/۱۷۵
۲۔ کمال الدین صدوق ج/۲ ص /۴۸۵
۳۔بحار الانوار ج /۵۲ ص /۹۲
۴۔ بحار الانوار ج/ ۵۲ ص/۹۲
۵۔ کمال الدین صدوق ج/۲ ص/ ۵۱۱
۶۔بحار الانوار ج ۵۳ ص ۱۸۵
۷۔ احتجاج طبرسی ج۲ ص ۴۹۰
۸۔ فرما یشان حضرت بقیة اللہ ص ۱۷۰
۹۔ بحار الانوار ج ۷۸ ص ۳۸۰
۱۰۔احتجاج طبرسی ج۲ ص

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

احادیث رضوی کے آینہ میں امام مہدی (عج)
حضرت زھرا (س) اور حضرت مہدی (عج)
اقوال حضرت امام زمانہ علیہ السلام
اقوال حضرت امام زمانہ علیہ السلام
امامت و مہد ویت پر ایک طائرانہ نگاہ
اس قدر طولانی غیبت کا رازکیا ہے؟
امام مہدي عليہ السلام باطني ولايت کے حامل ہي
امام عصر علیہ السلام کے تعارف میں امام حسن عسکری ...
معصوم چھاردھم
حضرت امام زمانہ عج کے متعلق چالیس منتخب احادیث

 
user comment