اردو
Wednesday 25th of December 2024
0
نفر 0

بزم شوری میں حضرت علی (علیہ السلام)کا احتجاج

بزم شوری میں حضرت علی (علیہ السلام)کا احتجاج

حضرت علی(ع) نے ارکان شوری کے سامنے اپنے حق کے اثبات کے لئے طویل احتجاج فرمایا اور ان سے مخاطب ہوکر ارشاد فرمایا :- "میں تمہیں اس خدا کا واسطہ دیتا ہوں جو تمہارے صدق وکذب سے باخبر ہے ۔مجھے بتاؤ کہ
1:- تمہارے اندر میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جس کے بھائی کو اللہ نے جنت میں دو پر دئیے ہیں ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
2:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جس کا چچا سیدالشہدا ہو ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
3:- کیا میرے علاوہ کسی کی زوجہ سیدہ نساء العالمین ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
4:- کیا میرے علاوہ کسی کے بیٹوں کو رسول اللہ کا بیٹا اللہ نے قرار دیا ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
5:-کیا تم میں سے کسی کے بیٹے جوانان جنت کے سردار ہیں ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
6:- کیا تم میں مجھ سے زیادہ کوئی قرآن کے ناسخ وومنسوخ کا عالم ہے ؟
ارکان شوری نے کہا نہیں ۔
7:- کیا تم میں سے کسی کے لئے آیت تطہیر نازل ہوئی ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
8:- کیا میرے علاوہ کبھی تم نے بھی جبریل امین کو دحیہ کلبی کی صورت میں دیکھا ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
9:- کیا میرے علاوہ کسی کے لئے "من کنت مولاہ " کا اعلان کیا گیا ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
10:- کیا میرے علاوہ تم میں سے کسی کو رسولخدا (ص) ن ےاپنا بھائی بنایا ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
11:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی خندق کا فاتح ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
12:-کیا میرے علاوہ تم میں سے کسی کو ہارون محمدی کا اعزاز نصیب ہوا ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
13:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جسے اللہ نے قرآن کی دس آیات میں "مومن "کہا ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
14:- کیا میرے علاوہ شب ہجرت رسول خدا(ص) کے بستر پر تم میں سے کوئی سویا تھا ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
15:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے کہ جنگ احد کے دن اس کے ساتھ فرشتے کھڑے ہوں ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
16:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے کہ جس کی گود میں رسول خدا(ص) کی وفات ہوئی ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
17:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جس نے رسول خدا (ص) کو غسل دیا ہو اور ان کی تجہیز وتکفین کی ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
18:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جس کے پاس رسول خدا (ص) کا اسلحہ ،علم ،اور انگشتری ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
19:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جسے رسولخدا(ص) نے اپنے کندھوں پر سوار کیا ہو اور اس نے بت توڑے ہوں ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
20:- کیا میرے علاوہ ہاتف غیبی نے کسی کے لئے " لافتی الا علی لا سیف الا ذولفقار " کی ندا کی ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
21:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جس نے حضور (ص) کے ساتھ بھنے ہوئے پرندے کا گوشت کھایا ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
22:- کیا میرے علاوہ کسی اور کے لئے رسول خدا نے کہا تھا کہ تو دنیا اور آخرت میں میرا علمدار ہوگا ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
23:- کیا میرے علاوہ تم میں سے کسی نے آیت نجوی پر عمل کیا تھا ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
24:-کیا میرے علاوہ تم میں سے کسی کو رسول خدا کا "خاصف النعل" ہونے کا شرف حاصل ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
25:- کیا میرے رسول خدا نے کسی اور کے لئے کہا تھا کہ تو مجھے ساری مخلوق سے زیادہ محبوب ہے اور میرے بعد سب سے زیادہ سچ بولنے والا ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
26:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جس نے سو کجھوروں کے عوض پانی کے سو ڈول نکال کر وہ کجھوریں رسول خدا (ص) کو کھلائی ہوں ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
27:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جسے بدر کے دن تین ہزار ملائکہ نے سلام کیا ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
28:- کیا میرے علاوہ تم کوئی مسلم اول بھی ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
29:- کیا میرے علاوہ تمہارے اندرکوئی ایسا ہے کہ رسول خدا(ص) جس کے گھر سے سب سے آخر میں نکلتے اور سب سے پہلے اس کے گھر جاتے ہوں ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
30:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ہے جس کے متعلق نبی اکرم نے فرمایا ہو "تو ہی میرا پہلا مصدّق ہے اور حوض کوثر پر تو ہی میرے پاس سب سے پہلے آئے گا ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
31:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے کہ جس کے افراد خاندان کو رسول خدا مباہلہ میں لے گئے ہوں ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
32:-کیا تم میں میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جس نے حالت رکوع میں زکوۃ دی ہو اور اللہ نے اس کے حق میں "انّما ولیکم اللہ ورسولہ " کی آیت نازل فرمائی ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
33:- کیا میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جسکے متعلق سورۃ دہر نازل ہوئی ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
34:- کیا میرے علاوہ تمہارے اندر کوئی ایسا ہے جس کے متعلق اللہ نے "اجعلتم سقایۃ الحاج وعمارۃ المسجد الحرام کمن آمن باللہ والیوم الآخر و جاھد فی سبیل اللہ لا یستوؤن عند اللہ " کی آیت نازل کی ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
35:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جسے رسول خدا(ص) نے ایسے ایک ہزار کلمات تعلیم کئے ہوں کہ ان میں سے ہر کلمہ ایک ہزار کلمات کی چابی ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
36:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جس کے ساتھ رسولخدا (ص) نے سرگوشی کی ہو اور معترضین کویہ کہہ کر خاموش کیا ہو کہ "میں نے اس سے سرگوشی نہیں بلکہ اللہ نے کی ہے "؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
37:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جس کے لئے پیغمبر نے فرمایا وہ"انت و شیعتک الفائزون یوم القیامۃ "؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
38:-کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جس کے متعلق پیغمبر نے فرمایا ہو۔"وہ جھوٹا ہے جو گمان کرے کہ مجھ سے محبت کرتا ہے اور علی سے بغض رکھتا ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
39:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے؟ جس کے متعلق پیغمبر نے فرمایا ہو " جو میرے ٹکڑوں سے محبت کرے اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی ۔ آپ سے دریافت کیا کہ آپ کے ٹکڑے کون ہیں ؟تو فرمایا :- وہ علی ،فاطمہ ،حسن اور حسین (علیھم السلام) ہیں ۔
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
40:- کیا میرے تم میں کوئی ایسا ہے جسے نبی اکرم نے فرمایا ہو "انت خیر البشر بعد النبیّین؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
41:- کیا میرے علاوہ تم میں کو‌ئی ایسا ہے جسے رسول خدا(ص) نے حق وباطل کا میزان قرار دیا ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
42:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جسے رسول خدا (ص) نے چادر تطہیر میں داخل کیا ہو ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
43:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جو غار ثور مین رسالت مآب کے لئے کھانا لے کر جاتا ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
44:- کیا تم میں میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جس کے متعلق پیغمبر نے فرمایا ہو" انت اخی و وزیری وصاحبی من اھلی "؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
45:-کیا تم میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جس کے متعلق پیغمبر نے فرمایا ہو "انت اقدمھم سلما و افضلھم علما واکثرھم حلما "؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
46:- کیا تم میں سے میرے علاوہ کسی نے مرحب یہودی کو قتل کیا تھا ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
47:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ہے جس نے خیبر کے ایسے وزنی دروازے کو جسے چالیس انسان مل کر حرکت دیتے تھے ۔اکھاڑا ہو ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
48:-کیا میرے علاوہ کسی کے سب وشتم کو سول خدا نے اپنی ذات پر سب وشتم قرار دیا ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
49:- کیا میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جس کی منزل جنت کے متعلق رسول خدا(ص) نے کہا ہو کہ تمہاری منزل میری منزل کے متصل ہوگی ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
50:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جس کے متعلق رسول کریم (ص) کا فرمان ہو کہ تو بروز قیامت عرش کے داہنی جانب ہوگا اور اللہ تجھے دو کپڑے پہنائے گا ایک سبز ہوگا اور دوسرا گلابی ہوگا ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
51:-کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جس نے تمام لوگوں سے سات برس قبل نماز پڑھی ہو‌؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
52:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جس کی محبت کو رسول خدا نے اپنی محبت اور جس کی عداوت کو اپنی عداوت قرار دیا ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
53:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جس کی ولایت کی تبلیغ اللہ نے اپنے رسول پر فرض کی ہو ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
54:- کیا میرے علاوہ تم میں سے کسی کو رسول خدا (ص) نے "یعسوب المومنین "کہا ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
55:- کیا میرے علاوہ تم میں سے کسی کے لئے رسول خدا(ص) نے " لابعثنّ الیکم رجلا امتحن اللہ قلبہ للایمان " کہا ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
56:- کیا میرے علاوہ تم میں سے کسی کو رسول خدا (ص) نے جنت کا انا ر کھلایا تھا ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
57:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جس کے لئے رسول خدا نے فرمایا ہو " میں نے اپنے رب سے جو طلب کیا اس نے مجھے عطا کیا اور میں نے جو کچھ اپنے لئے طلب کیا وہی کچھ تیرے لئے طلب کیا ؟"
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
58:- کیا میرے علاوہ تم میں سے کسی کے لئے رسول خدا(ص) نے فرمایا کہ "تو امر خداوندی پر قائم رہنے والا اور عہد خداوندی کو نبھانے والا اور تقسیم میں مساوات کا خیال رکھنے والا اور اللہ کی نظر میں زیادہ رتبہ والا ہے ؟"
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
59:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ہے جس کے متعلق رسول اکرم (ص) نے فرمایا ہو کہ " اس امت میں مجھے وہی برتری حاصل ہےجوسورج کی چاند پر اور چاند کی دوسرے ستاروں پر ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
60:- کیا تم میں میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جس کے دوست کو جنت اور دشمن کو دوزخ کی بشارت دی گئی ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
61:-کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ایسا ہے جس کے متعلق رسول خدا(ص) نے کہا ہو"لوگ مختلف درختوں سے ہیں اور میں اور تو ایک ہی درخت سے ہیں "؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
62:- کیا تم میں سے کسی کو رسول خدا(ص) نے "سید العرب "فرمایا ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
63:- کیا تم میں سے کوئی ایسا ہے جس کا جبرئیل مہمان ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
64:- کیا میرے علاوہ تم میں کوئی ہے جس نے سورۃ براءت کی تبلیغ کی ہو؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
65:-کیا میرے علاوہ تم میں کوئی جنت اور دوزخ کے بانٹنے والا ہے ؟
ارکان شوری نے کہا :-نہیں۔
اس کے بعد آپ نے ارکان شوری سے فرمایا جب تم میرے یہ فضائل جانتے ہو تو حق کو چھوڑ کر باطل کی پیروی نہ کرو ۔لیکن عبد الرحمن بن عوف اور اس کے ساتھیوں نے حضرت علی (علیہ السلام) کو خلافت سے محروم کردیا

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

انبياء كرام (ع) سے مربوط قرآني آيات كے بعض صفات
مسلمانوں کو قرآن کي روشني ميں زندگي بسر کرني ...
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایانہ جائے گا
حقيقت شيعه شعيت کي حقيقت اور اس کي نشو و ...
دنیا کی سخت ترین مشکل کے حل کے لیے امام رضا علیہ ...
دنیا ظہور سے قبل
ابوسفيان وابوجہل چھپ كر قرآن سنتے ہيں
اموی حکومت کا حقیقی چہرہ، امام سجاد(ع
۹؍ربیع الاول
قرآن کی نظر میں حضرت علی(علیہ السّلام) کا مقام

 
user comment