قرآن کریم کے کتنے سوروں کے نام انبیائے الہی کے نام پر ہیں ؟
ایک مختصر
چھ سورے قرآن کریم میں پیغمبروں کے نام پر آئے ہیں : نوح،ابراھیم، یونس ، یوسف ،ھود اور محمد۔
البتہ مفسّرین روایات کی روشنی میں معتقد ہیں کہ قرآن کے بعض سورے مثلاً :طہ[1] یس؛[2] مدثر[3] اور مزّمل [4] سے مراد
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلّم کی ذات ہے لہذا یہ سورے بھی ایک طرح سے ان سوروں میں ہیں جو انبیائے الہی کے ناموں پر ہیں ۔
تفصیلی جواب کی ضرورت نہیں ہے