اہل مغرب اپني ثقافت ميں عورت کو مرد کي خدمت کا وسيلہ سمجھتے ہيں اور اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے کے ليے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہيں اور اپنے ان باطل انحرافي نظريات کو آزادي کا نام ديتے ہيں- ليکن اسلامي معاشرے ميں خواتين کي مستقل شناخت اور عزت وکرامت محفوظ رکھي گئي ہے -
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔
اس ميں شک نہيں کہ اسلامي عقيدے کي رو سے مختلف ميدانوں ميں خواتين کي موثر موجودگي، مغربي معياروں سے بہت زيادہ مختلف ہے- مغرب ميں خواتين کو جس نظريئے سے ديکھا جاتا ہے وہ ان کي حيثيت اور شخصيت کي نابودي کا سبب ہے- معاشرے ميں مسلمان خواتين کي موجوگي کا مثالي نمونہ مغربي خواتين کي نام نہاد آزادي سے مختلف ہے- اہل مغرب اپني ثقافت ميں عورت کو مرد کي خدمت کا وسيلہ سمجھتے ہيں اور اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے کے ليے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہيں اور اپنے ان باطل انحرافي نظريات کو آزادي کا نام ديتے ہيں- ليکن اسلامي معاشرے ميں خواتين کي مستقل شناخت اور عزت وکرامت محفوظ رکھي گئي ہے - خواتين اسلامي اقدار پر بھروسہ کرتے ہوئے ہميشہ معاشرے ميں اپنا فعال کردار ادا کرتي رہي ہيں- اسي طرح جيسے ايران کي خواتين نے گذشتہ تين دہائيوں کے دوران ثابت کيا کہ وہ دنيا بھر خاص طور پرعالم اسلام ميں عزت وسربلندي ترقي و پيشرفت کا مثالي نمونہ ہيں - آج ايراني خواتين ترقي پيشرفت کے تمام شعبوں ميں عزت وسرفرازي کے ساتھ موجود ہيں اور ايراني خواتين مومن ترين و انقلابي ہيں - ليکن مغرب تمام ترمنفي تشہيرات باوجود ايراني خواتين کے اسلامي اقدار کو متاثر نہيں کيا جا سکا - اس بنياد پر خواتين اسلامي ماحول ميں علمي ترقي وپيشرفت اور اپني ا خلاقي شخصيت کو محفوظ رکھي ہوئي ہيں اور معاشرتي مسائل ميں ہميشہ صف اول ميں رہي ہيں اور وہ عورت ہونے پر فخر کرتي ہيں - عالم اسلام کي موجودہ صورت حال اور خواتين پر پڑنے والے اثرات کو ديکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ مسلمان خواتين اس راستے ميں نہايت ہي ہوشياري کا مظاہرہ کرتے ہوئے تسلط پسند نظام کي تمام تر سازشوں کا مقابلہ کرنے کي مکمل صلاحيت رکھتي ہيں - مسلم خواتين اس وقت خود اعتمادي کي اس منزل پر جاپہنچي ہيں کہ نہ صرف اپنے ملکوں بلکہ امت مسلمہ کي سرنوشت کے تعين ميں بھي اپنا تاريخي کردار ادا کر سکتي ہيں - عورت کي شخصيت اور عزت و شرافت پر مبني حقيقي اسلام کے اقدار پر بھروسہ کرتے ہوئے ان کي موجودگي اعلي ترين صورت ميں آشکارہ ہوگئي ہے اور ان انتہا پسند گروہوں کے برخلاف کہ جو خواتين کو ان کے ابتدائي اور انساني حقوق سے محروم کرکے معاشرے ميں ان کي حيثيت کو غير موثر ظاہر کرنے ميں کوشاں ہيں آج کي مسلم خواتين تمام ميدانوں ميں اپني علمي صلاحيتوں کو اجاگر کرنے اور تمام امور ميں خود فيصلہ کرنے کا عزم مصمم رکھتي ہيں۔
اسلامي فضا ميں عورت کو علمي نشونما ميسر آتا ہے اور تعميري سياسي شخصيت ملتي ہے اور وہ بنيادي ترين سماجي مسائل ميں ہراول دستے کا جز قرار پاتي ہے- اس کے باوجود وہ اپني تمام تر نسواني خصوصيات کے ساتھ ايک عورت ہي رہتي ہے اور اس پر فخر بھي کرتي ہے- اسلامي جمہوري ايران نے بھي عالم اسلام کي ترقي وپيشرفت ميں خواتين کي موجودگي کے روشن افق کے حوالے سے مثالي نمونہ پيش کيا ہے اور اس سلسلے ميں اسلامي اقدار اور تشخص کو ہميشہ ملحوظ خاطر رکھا گيا ہے-اسلامي بيداري کو انحراف سے دوچار کرنے کي تسلط پسندانہ پاليسيوں کے خلاف ہوشيار رہنے اور مقابلہ کرنے کي ضرورت ہے- اسي بنا ء پر مسلم خواتين کے تشخص کو لوٹانا ايک اہم ترين ذمہ داري ہے کہ جس کي اسلامي بيداري کے عمل ميں اہميت درک کرنے کي ضرورت ہے- مشرق وسطي اور شمالي افريقہ کے عرب ممالک ميں پے در پے رونما ہونے والي تبديليوں اور اسلامي بيداري کي اٹھنے والي لہر ميں خواتين کا کردار ايک ناقابل انکار امر ہے دوسري جانب يہ تبديلياں ان ملکوں ميں خواتين کي مستقبل کي زندگي ميں مختلف شعبوں ميں بہت زيادہ موثر ہيں- ان تبديليوں کے بنيادي عنصر کے طور پر خاندان اور کنبے ميں خواتين کے محوري اور بنيادي کردار کے پيش نظر علاقے ميں رونما ہونے والي تبديليوں ميں خواتين کے کردار کا جائزہ لينا ضروري ہے-
تہران ميں منعقدہ خواتين اور اسلامي بيداري کے زير عنوان بين الاقوامي اجلاس اختتام پذير ہو گيا - خواتين اور اسلامي بيداري کا پہلا بين الاقوامي اجلاس منگل دس جولائي کو شروع ہوا جو دو روز تک جاري رہا اس اجلاس ميں دنيا بھر سے مختلف شعبوں منجملہ ثقافتي ، سماجي ، سياسي اور ذرائع ابلاغ ميں سرگرم اور فعال بارہ سو سے زائد دانشور اور اسکالرخواتين نے شرکت کي-تہران کے اجلاس ميں دنيا کے دور دراز علاقوں سے آئي ہوئي خواتين نے مختلف موضوعات پر اپنے اپنے خيالات کا اظہار کيا- مجموعي طور پر سب نے اس مسئلے پر تاکيد کي کہ اسلامي اقدار اور پردے کي حفاظت نہ صرف سياسي اور سماجي ميدانوں ميں ان کي موثر موجودگي پر اثر انداز ہونگي بلکہ ان کي ترقي و پيشرفت کي راه ہموار کرے گي- جيسا کہ اسلامي انقلاب کي کاميابي نے ثابت کر دکھايا ہے کہ ديني تعليمات کے پرتو ميں اسلامي معاشروں کا کھويا ہوا ديرينہ عزت و اقتدار اور وقار لوٹايا جاسکتا ہےاور عزت ووقار کے ساتھ اسکا دفاع کيا جاسکتا ہے- اسي بنياد پر خواتين اور اسلامي بيداري اجلاس کے اختتامي بيان ميں خاندان اور کنبے ميں عورت کي مضبوط پوزيشن اور کنبے ميں بچوں کو تربيت دينے ميں عورتوں کے انفرادي کردار کي ارتقاء پر' خواتين کے اہم ترين مطالبات کي حيثيت سے خاص توجہ دي گئي -
اس اجلاس ميں دنيا کے پچاسي ملکوں سے مختلف مذاہب اور قوموں سے تعلق رکھنے والي خواتين نے حصہ ليا تاکہ علاقے ميں حاليہ دنوں ميں رونما ہونے والي تبديليوں اور اسلامي بيداري کي اٹھنے والي لہر ميں خواتين کے موثر کردار ، اور خواتين کو درپيش اہم ترين چيلنجوں اور مضمرات کا جائزہ ليں اور فکري ہم آہنگي کے ساتھ علمي ، سماجي ،اور سياسي شعبوں ميں مسلم خواتين کي موجودگي کا ايک مناسب نمونہ پبش کريں - اس اجلاس کے چھ کميشنوں ميں "فکر اسلامي' بيداري اسلامي'انقلابي عمل" "خواتين اور اسلامي بيداري 'مواقع اور چيلنجزاور ان سے مقابلے کي روشيں" "خواتين اور اسلامي بيداري 'تجربات اور کارنامے 'حقوق اور ان کے مطالبات" "خواتين اور اسلامي بيداري 'اور تعلقات عامہ " "خواتين اور اسلامي بيداري 'اور کنبوں ميں انقلابي روح پيدا کرنا " " خواتين اور اسلامي بيداري اور مستقبل کي تبديليوں کا افق " جيسے مسائل پر پانچ سو سے زيادہ مقالوں اور مضامين کا جائزہ ليا گيااور اجلاس کے اختتام پر ان کميشنوں کے مجموعي نتائج کي بنياد پر اختتامي بيان جاري کيا گيا - خواتين اور اسلامي بيداري اجلاس ميں حاضر خواتين نے حاليہ رونما ہونے والي سماجي تبديليوں کواسلامي معاشروں ميں عورت کے کردار کي تقويت کا سبب قرار ديا اورتاکيد کي کہ عوامي تحريکوں ميں خواتين کي موثر شرکت اور اسلامي بيداري تحريک کے دوام اور اسکے تحفظ کي ضرورت اس بات کا تقاضا کرتي ہے کہ سماجي ، ثقافتي ،سياسي اور معاشي شعبوں ميں خواتين کي صلاحيتوں اور استعداد سے بھر پور فائدہ اٹھايا جائے-
ڈاکٹر ولايتي نے خواتين اور اسلامي بيداري کے نام سے ہونے والي بين الاقوامي کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ عرب دنيا ميں پيدا ہونے والي اسلامي بيداري اور تحريکيں اسلامي بيداري کي ايک نئي لہر ہے جس کي اپني خصوصيات اور پہلو ہيں اور يہ اسلامي بيداري اور تحريکيں نا اہل نظاموں کے خلاف چل رہي ہيں- ڈاکٹر ولايتي نے اسلامي بيداري اور خواتين عالمي کانفرنس کي اختتاميہ تقريب ميں کہا کہ يہ نشست مسلم خاتوں کو خراج تحسين پيش کرنے کي چھوٹي سي کوشش ہے- انہوں نے کہا کہ تہران ميں عالم اسلام کي خواتين کي يہ نشست انقلابي خواتيں کے مابين تجربوں کے تبادلے اور ہم فکري نيز ايک دوسرے کو پہچاننے اور جاننے کا سنہري موقع ثابت ہوئي - انہوں نے کہا کہ امت اسلامي ہرگز ان ماۆں کے ايثار اور قربانيوں کو فراموش نہيں کرسکتي جنہوں نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کے خون سے اسلامي بيداري کے شجر کي آبياري کي ہے-انہوں نے کہا کہ امت اسلامي خاص طور لبنان اور فلسطين کي خواتين کے جہاد کو رہتي دنيا تک ياد رکھے گي- ڈاکٹر ولايتي نے اسلامي جمہوريہ ايران ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد سے تينتيس سالہ تجربوں کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ يہ تجربے انقلابي تحريک کو جاري رکھنے ميں خواتين کے بے مثال کردار کا ثبوت ہے- ڈاکٹر ولايتي نے مزيد کہا کہ باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني رح نے خطے کي اسلامي تحريک ميں ايک نئي روح پھونکي - جس کا مقصد مسلمان اقوام کي عظمت اور دنيا کے سياسي ، اقتصادي اور اجتماعي ميدانوں ميں ملت اسلاميہ کي عظمت رفتہ کو پھر سے حاصل کرنا ہے
خواتين اور اسلامي بيداري کي عالمي کانفرنس ميں شريک عالم اسلام کي ايک ہزار سے زائد مجاہد ، دانشور اور ممتاز ايراني اور غير ملکي نمائندہ خواتين نے تہران ميں قائد انقلاب اسلامي سے ملاقات کي- اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامي سيد علي خامنہ اي نے اسلامي بيداري کي عظيم تحريک ميں خواتين کے کردار کو بے مثال قرار ديا اور فرمايا کہ اسلامي بيداري کي تحريک ميں خواتين کي وسيع موجودگي مسلمان قوموں کے ليے عظيم کاميابيوں کا پيش خيمہ ہوگا - انہوں نے خواتين اور اسلامي بيداري کے اجلاس ميں مسلمان خواتين کے اجتماع کو عالم اسلام کي خواتين کي ايک دوسرے سے زيادہ سے زيادہ شناخت کے ليے نہايت ہي اہم موقع قرارديتے ہوئے فرمايا کہ احساس شناخت و آگاہي اور مسلمان خواتين کي بصيرت اسلامي بيداري کي تحريک پرمثبت وگہرے اثرات مرتب کرنے کے ساتھ امت اسلاميہ کي عزت وکرامت وسربلندي کا باعث بنے گي - رہبرمعظم انقلاب اسلامي نے ايران کي جانب سے ملت فلسطين کي حمايت نہ کرنے کے لئے مغرب کي تمام ترناکام کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا : اسلامي جمہوري نظام اور ايراني قوم شيعہ وسنّي جيسے اختلافي مسائل سے بالاتر ہوکراپنے تمام مسلمان بہن بھائيوں کے ساتھ کھڑے ہيں- يران ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي اور دوام ميں خواتين کے کردار کي جانب اشارہ کرتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہي کہ اسلامي بيداري کي مبارک تحريک کے دوران خواتين کے کردار کي تقويت اور اس کا دوام بلاشبہ، مسلم اقوام کے لئے برکتوں کا باعث بنے گا-امت مسلمہ کي عزت و کرامت اور اسلامي بيداري پر مسلمان خواتين کي بصيرت، آگاہي اور تشخص کے احساس کے دوچنداں اور حيرت انگيز اثرات مرتب ہوں گے-
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے بيداري اسلامي اور خواتين کے بين الاقوامي اجلاس ميں 85 ممالک سے ممتاز مسلمان خواتين کي شرکت کو عالم اسلام کي خواتين کي ايک دوسرے کے ساتھ پہچان اور شناخت کے سلسلے ميں بہت ہي اہم موقع قرار ديتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس ميں حاصل ہونے والي آشنائي اور باہمي شناخت کو مسلمان خواتين کي شخصيت اور تشخص کے احياء کے لئے مۆثر اور يادگار تحريک کا مقدمہ اور شروعات قرار دينا چاہيے
انہوں نے عورت کے بارے ميں مغربي نقطہ نظر کو عورتوں کي توہين قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ مغربي ممالک اپنے سماج و ثقافت ميں عورتوں کو اجناس کي فروخت اور مردوں کي لذت کا وسيلہ سمجھتے ہيں اور وہ اس ہدف کو عملي جامہ پہنانے کے لئے اپنے تمام وسائل سے استفادہ کر رہے ہيں اور اس کے ساتھ وہ اپني اس پست، ذلت آميز، گمراہ اور بري حرکت کو آزادي کا نام بھي دے رہے ہيں اور اسي طرح وہ انساني حقوق، حريت پسندي اور جمہوريت کے نام پر اپنے ہولناک جرائم کا ارتکاب، قوموں کي لوٹ کھسوٹ، قتل و غارت اور دوسرے ممالک پر فوجي يلغار بھي کرتے ہيں- رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اسلامي تشخص سے مسلمان عورتوں کو دور کرنے کے لئے مغربي اور سامراجي طاقتوں کي 100 سالہ پيچيدہ اور ہمہ گير کوششوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا، اس تشخص کو بحال کرنے کے سلسلے ميں عالم اسلام کي ممتاز خواتين کي کوششيں درحقيقت امت اسلامي کي عظيم خدمت ہے کيونکہ امت مسلمہ کي عزت و کرامت اور اسلامي بيداري پر مسلمان خواتين کي بصيرت، آگاہي اور تشخص کے احساس کے دوچنداں اور حيرت انگيز اثرات مرتب ہوں گے- آپ نے فرمايا کہ افسوس يہ ہے کہ مغرب نے خواتين کے بارے ميں اس طرح کے لچر، ناقص اور گمراہ کن نظريات کو آزادي کا نام ديا ہے بالکل اسي طرح جيسے انہوں نے قتل و غارتگري، ملکوں کي لوٹ مار، فوج کشي اور جنگ کو حريت پسندي ، انساني حقوق اور جمہوريت جيسے فريب کارانہ نام دے رکھے ہيں- عورت کے بارے ميں مغربي طرز فکر کو توہين آميز قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ مغرب والے اپني ثقافت کي گہرائيوں ميں خواتين کو استعمال کي ايک چيز اور مرد کي تسکين کا ذريعہ سمجھتے ہيں اور انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لئے تمام وسائل صرف کر ديئے ہيں-انہوں نے عورت کے بارے ميں اسلام کے نقطہ نظر کو مغربي نقطہ نظر کے بالکل برعکس قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ اسلام عورت کي عزت ،کرامت اور رشد و ترقي کا خواہاں ہے اور عورت کے لئے مستقل شخصيت اور تشخص کا قائل ہے- انہوں نے اسلامي ايران کي ممتاز خواتين کے مختلف سياسي، سماجي ، مديريتي اور علمي ميدانوں ميں کامياب تجربے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا، اسلامي ماحول ميں عورت علمي رشد و ترقي کے ساتھ سياسي ميدان ميں حاضر ہوتي ہے اور سماج کے سب سے بنيادي مسائل ميں پہلي صفوں ميں کام انجام ديتي ہے ليکن اس کے باوجود وہ اسي طرح عورت ہي باقي رہتي ہے اور اس مسئلہ پر افتخار بھي کرتي ہے-
انہوں نے مرد و عورت کو اسلام ميں مشترکہ انساني خصوصيات کا حامل قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ مرد و عورت ہر ايک اپني خصوصيات اور جسماني ساخت کي بنا پر خلقت کے دوام، انسان کي ترقي و بلندي اور تاريخ کي حرکت کے سلسلے ميں خاص نقش اپنے دوش پر لئے ہوئے ہيں اور اس ميں نسل انساني کو دوام بخشنے کے سلسلے ميں عورت کا نقش بہت ہي اہم اور ممتاز ہے- رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ خاندان اور جنسي روابط کے متعلق اسلام کے قوانين و مقررات کو بھي اس نقطہ نظر سے ديکھنا اور سمجھنا چاہيے- انہوں نے اسلام ميں عورت کے نقش و کردار کو ممتاز اور برجستہ کرنے کے لئے عالم اسلامي کي ممتاز اور دانشور خواتين کي سب سے اہم اور بڑي ذمہ داري قرار ديا اور ايران ميں حاليہ 33 برسوں ميں ايراني خواتين کے بنيادي نقش کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ سماجي حالات، انقلابات اور اسلامي بيداري تحريک ميں خواتين کا نقش فيصلہ کن نقش ہوتا ہے کيونکہ جہاں بھي کسي سماجي تحريک ميں عورتوں کي آگاہانہ شرکت ہوتي ہے اس تحريک کي پيشرفت اور کاميابي يقيني ہوجاتي ہے اور اس حقيقت کے پيش نظر مصر، ليبيا، بحرين، يمن اور عالم اسلام کے ديگر نقاط ميں عورتوں کي شرکت کو مضبوط بنانے اور دوام بخشنے کي اہميت مزيد نماياں ہوجاتي ہے- انہوں نے اسلامي بيداري تحريک کو بےنظير اور بےمثال قرار ديتے ہوئے کہا، اگر اسلامي بيداري تحريک کو درپيش خطرات اور چيلنجوں کو پہچان ليا جائے اور ان کا صحيح طريقہ سے مقابلہ کيا جائے تو موجودہ تاريخ کي راہ کو تبديل کيا جاسکتا ہے-قائد انقلاب اسلامي نے خواتين کے بارے ميں اسلامي نظريات کو مغربي نظريات کے بالکل برخلاف قرار ديا اور يہ بات زور ديکر کہي کہ اسلام خواتين کو عزت و احترام کي نگاہ سے ديکھتا ہے، ان کو ترقي و پيشرفت کا ايک بازو سمجھتا ہے اور اس کے لئے ايک الگ تشخص کا قائل ہے- قائد انقلاب اسلامي نے عورت کے کردار کو نماياں اور درخشاں بنانے کے تعلق سے عالم اسلام کي دانشور اورنمائندہ خواتين کي ذمہ داريوں کو بہت اہم قرار ديا اور ايران ميں گزشتہ تينتيس برسوں کے دوران مختلف مواقع پر عورتوں کے کليدي کردار کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ سماجي تغيرات، انقلابي تحريکوں اور اسلامي بيداري ميں بھي عورتوں کا کردار بہت فيصلہ کن ہے کيونکہ جب کسي سماجي تحريک ميں عورت آگاہانہ شرکت کرتي ہے تو اس تحريک کي فتح يقيني ہو جاتي ہے چنانچہ يہ اٹل سچائي مصر، ليبيا، بحرين، يمن اور عالم اسلام کے ديگر خطوں ميں جاري تحريکوں ميں خواتين کي شراکت کے تسلسل اور اس کي تقويت کو انتہائي ضروري بنا ديتي ہے
اسلامي بيداري کي تحريک کو حيرت انگيز اور بے نظير قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ يہ تحريک ممکنہ خطرات کي صحيح نشاندہي اور خدشات کے سد باب کي صورت ميں تاريخ کي موجودہ روش کو دگرگوں کر سکتي ہے- آپ نے شمالي افريقا اور ديگر علاقوں ميں جاري اسلامي تحريک کي قدرداني کي- آپ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سامراجي طاقتيں جن ميں امريکہ اور اسرائيل سرفہرست ہيں اسلامي بيداري کي عظيم تحريک کے سامنے حواس باختہ ہو گئي ہيں اور اسے روکنے اور اپنے مذموم مقاصد کے مطابق اسے اس کے اصلي راستے سے منحرف کرنے کي غرض سے ايڑي چوٹي کا زور لگا رہي ہيں- آپ نے فرمايا کہ اگر مسلم اقوام ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کريں اور ميدان عمل ميں بھرپور طريقے سے موجود رہيں تو سامراجي طاقتوں پر ان کي فتح يقيني ہے، کيونکہ تمام سامراجي طاقتيں مل کر بھي ايماني ياقت کو زير نہيں کر سکتيں-قائد انقلاب اسلامي نے گزشتہ تينتيس سال کے دوران دين اسلام اور ايران کے دشمنوں کي جانب سے جاري سازشوں اور شکست خوردہ اقدامات کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ مغربي حکومتيں اس وقت ايران کے خلاف عائد پابنديوں کا بڑا ڈھنڈورا پيٹ رہي رہيں تاہم انہيں يہ ادراک نہيں ہے کہ تيس سال کي انہيں پابنديوں کے نتيجے ميں انہوں نے ملت ايران کو ہر طرح کے بائيکاٹ کا مقابلہ کرنے پر قادر بنا ديا ہے- قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ايراني عوام نے گزشتہ تين عشروں کے دوران جان و مال اور اپنے جگر پاروں کي قرباني ديکر سازشوں کا مقابلہ اور پابنديوں کا سامنا کيا ہے اور انہي حالات ميں ترقي کي منزليں بھي طے کي ہيں چنانچہ آج ہم تيس سال قبل کي نسبت سو گنا زيادہ پيشرفت حاصل کر چکے ہيں- اس ملاقات ميں عالمي کونسل برائے بيداري اسلامي کے سربراہ ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے بھي حاضرين سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ سال سے تاحال اسلامي بيداري کے موضوع پر چار بين الاقوامي کانفرنسوں کے انعقاد کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ کونسل کي کوشش يہ ہے کہ ان کانفرنسوں کے ذريعے اسلامي بيداري کے نظريئے کي بنيادوں کو تقويت پہنچائے-
بشکریہ تبیان
تحرير : ڈاکٹر محمد کيومرثي