اردو
Thursday 5th of December 2024
0
نفر 0

غزہ پر بربریت اور جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ناقابل قبول ہے: ملی یکجہتی کونسل پاکستان

غزہ پر بربریت اور جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ناقابل قبول ہے: ملی یکجہتی کونسل پاکستان

دنیا بھر کے مسلمان باالخصوص اسلامیان پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی تحریک آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کونسل کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کونسل کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر ، سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی ، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب صدر حافظ عاکف سعید، ،پیر ہارون علی گیلانی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نے اس امر پر زور دیا کہ اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت اور غزہ پر مسلسل بمباری عالمی ضمیر کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے ۔ امریکہ جو اسرائیل کی سرپرستی کے لیے اپنی تمام تر نقابیں الٹ چکا ہے سے کسی انصاف کی توقع رکھنا فضول ہے، اقوام عالم کو اب اپنی انسانی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے اس مسئلہ کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کا گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا حق حاکمیت قبول کرنے کا یکطرفہ اعلان عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سراسر خلاف ورزی اور صہیونی لابی کی صریح غلامی کے مترادف ہے ۔ عالم اسلام اور عالمی ضمیر اس لاقانونیت اور ڈاکے کو کسی طور بھی قبول نہیں کرے گی ۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جنت البقیع اور ا س میں د فن اسلامی شخصیات
واقعہ قرطاس
عام الحزن
حضرت ام کلثوم بنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ...
حضرت مسلم(ع) کون تھے؟
حکم بن ابی العاص قرآن کی نظر میں
میثاقِ مدینہ
حضرت آدم علیه السلام وحوا کے کتنے فرزند تھے؟
حق کیا هے اور کس طرح حق کی پیروی کی جا سکتی هے؟
امام حسن(ع) کی صلح اور امام حسین (ع)کے قیام کا فلسفہ

 
user comment