اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

یهودیوں کے بعض عقیدے-2

۲۔جیسا کہ توحید کی بحث میں بیان هو چکا ھے ،عقیدہ تثلیث کا لازمہ یہ ھے کہ پانچ خداوٴں پر اعتقاد هو اور اسی طرح اس عدد کی تعداد لا متنا ھی حد تک پھنچ جائے گی، لہٰذا عیسایوں کے پاس لامتناھی خداؤں پر ایمان لانے کے سوا کوئی چارہ نھیں ۔

۳۔تثلیث کا لازمہ ترکیب ھے اور ترکیب کا لازمہ اجزاء اور ان اجزاء کو ترکیب دینے والے کی ضرورت ھے ۔

۴۔عقیدہ تثلیث کا لازمہ، خالقِ عددکو مخلوق سے توصیف کرنا ھے، کیونکہ عدد و معدود،  دونوں مخلوق ھیں اور خداوند ھر قسم کی معدود یت سے یھاں تک کہ وحدت عددی سے پاک ومنزہ ھے<لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْا إِنَّ اللّٰہَ ثَالِثُ ثَلَاثَةٍ وَّمَا مِنْ إِلٰہٍ إِلاَّ إِلٰہٌ وَّاحِدٌ وَّ إِنْ لَّمْ یَنْتَھُوْا عَمَّا یَقُوْلُونَ لَیَمَسَّنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْہُمْ عَذَابٌ اٴَلِیْمٌ> [20] اور انہوں نے صراحت کے ساتھ حضرت عیسیٰ (ع) کو فرزند خدا کھا، جب کہ قرآن کہتا ھے<مَا الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ إِِلاَّ رَسُوْلٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ وَاٴُمُّہ صِدِّیْقَةٌ کَانَا یَاٴْکُلاَنِ الطَّعَامَ انْظُرْ کَیْفَ نُبَیِِّنُ لَھُمُ الآیَاتِ ثُمَّ انْظُرْ اٴَنیّٰ یُوٴْفَکُوْنَ> [21] اور یہ جملہ<کَانَا یَاٴْکُلاَنِ الطَّعَامَ> اس بات کی طرف اشارہ ھے کہ ایسے طعام کی محتاج موجود، جو انسانی بدن میں جذب بھی هوتا ھے اور اس سے خارج بھی هوتا ھے، عبادت کے لائق نھیں هوسکتی۔

ب۔ان باتوں پر عقیدہ کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کلمہ تھے، کلمہ خدا تھا اور وہ کلمہ جو خدا تھا اس کائنات میں آیا اور جسم میں تبدیل هوگیا، روٹی بن گیا، اپنے پیروکاروں کے گوشت اور خون کے ساتھ متحد هوگیا اور اس کاپھلا معجزہ یہ تھا کہ پانی کو شراب میں تبدیل کیااور جو رسول عقول کی تکمیل کے لئے مبعوث هوا هو اس کا معجزہ نشے میں مدہوش هونا اور زوال ِ عقل کا باعث هو، کس عقل ومنطق سے مطابقت رکھتا ھے؟!

ج۔ایک طرف عیسیٰ کو خدا قرار دیا دوسری طرف سموئیل کی کتاب دوم کے گیارہویں باب میں داوٴد پیغمبر   (ع)  کو شادی شدہ عورت سے زنا کی نسبت دی کہ داوٴد نے اس عورت سے ز نا کیا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ هو گئی، اس کے بعد اس کے شوھر کو جنگ پر بھیج دیا او رفوج کے سپہ سالار سے کھا کہ اسے جنگ کے دور ان لشکر کی اگلی صفوف میں رکھو اور اس کے پیچھے سے ہٹ جاؤتاکہ مارا جائے اور اس طرح اس کی بیوی اپنے گھر لے آیا، جب کہ انجیل متی کے باب اول میں عیسیٰ کا شجرہ نسب اس شادی تک پھنچاتے ھیں اور صاحب کتاب زبور داوٴد پیغمبر پر اس گناہ کی تھمت لگاتے ھیں ۔

یہ ھدایت قرآن ھی تھی جس نے خداوند عالم کو ان اوھام سے پاک ومنزہ اورا بن مریم پر اعتقاد کو، انھیں (نعوذ باللہ)زنا زادہ سمجھنے والوں کی تفریط اور خدا کا بیٹا قرار دینے والوں کے افراط سے پاک ومنزہ قرار دیا اور فرمایا<وَاذْکُرْ فِی الْکِتَابِ مَرْیَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ اٴَھْلِھَا مَکَاناً شَرْقِیًّا> [22]یھاں تک کہ فرمایا <قَالَ إِنِّی عَبْدُاللّٰہِ آتَانِیَ الْکِتَابَ وَجَعَلَنِیْ نَبِیًّا> [23] اور داوٴد کو پاکیزگی کی وہ منزلت عطا کی کہ فرمایا : <یَادَاوٴُدُ إِنَّا جَعَلْنَاکَ خَلِیْفَةً فِی اْلاٴَرْضِ> [24] اور پیغمبر خاتم(ص) سے مخاطب هو کر فرمایا<اِصْبِرْ عَلیٰ مَا یَقُوْلُوْنَ وَاذْکُرْ عَبْدَنَا دَاوٴُدَ ذَا الاٴَیْدِ إِنَّہ اٴَوَّابٌ> [25]

 یہ معرفتِ خدا کے سلسلے میں ھدایت قرآن کا ایک نمونہ تھا۔

جب کہ تعلیمات قرآن مجید میں انسان کی سعادت کا نمونہ یہ ھے :

طاقت، دولت، قبیلے اور رنگ جیسے امتیازات کے مقابلے میں انسانی کمالات کو فضیلت کا معیار قرار دیا اور فرمایا<یَا اٴَیُّھَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاکُمْ مِنْ ذَکَرٍ وَّاٴُنْثٰی وَجَعَلْنَاکُمْ شُعُوْباً وَّقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوْا إِنَّ اٴَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ اٴَتْقَاکُمْ إِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ> [26]

نشہ آور چیزوں کے استعمال سے فاسد شدہ افکار اور وسیع پیمانے پر پھیلے هوئے جوئے اور سود خوری کی وجہ سے بیمار اقتصاد کا ان آیات کے ذریعہ اصلاح ومعالجہ کیا <یَا اٴَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوا إِنَّمَا الَخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَاْلاٴَنْصَابُ وَاْلاٴَزْلاَمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ> [27] <وَاٴَحَلَّ اللّٰہُ الْبَیْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا> [28]،<وَلاَ تَاٴْکُلُوا اٴَمْوَالَکُمْ بَیْنَکُمْ بِالْبَاطِلِ> [29]

انسانی جانوں کو ان آیات کے ذریعے تحفظ فراھم کیا<وَلاَ تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰہُ إِلاَّ بِالْحَقِّ> [30]، <وَمَنْ اٴَحْیَاھَا فَکَاٴَنَّمَا اٴَحْیَا النَّاسَ جَمِیْعاً> [31]

کمزوروں پر طاقتوروں کے ظلم وتعدی کے باب کوبند کیا اور لوگوں پر عدل واحسان کے دروازے کھول کر فرمایا<فَمَنِ اعْتَدیٰ عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَیْہِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدیٰ عَلَیْکُمْ > [32]، <وَاٴَحْسِنْ کَمَا اٴَحْسَنَ اللّٰہُ إِلَیْکَ وَلاَ تَبْغِ الْفَسَادَ فِی اْلاٴَرْضِ > [33]، ِٕنَّ اللّٰہَ یَاٴْمُرُ بِالْعَدْلِ وَاْلإِحْسَانِ > [34]

اور اس دور میں جب عورتوں کے ساتھ حیوانوں جیسا برتاوٴ کیا جاتا تھا فرمایا <وَعَاشِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ> [35] ،<وَلَھُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْھِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ> [36]

ھر قسم کی خیانت سے روکا اور فرمایإِنَّ اللّٰہَ یَاٴْمُرُکُمْ اٴَنْ تُوٴَدُّوا اْلاٴَمَانَاتِ إِلیٰ اٴَھْلِھَا وَ إِذَا حَکَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ اٴَنْ تَحْکُمُوا بِالْعَدْلِ > [37]

عھد وپیمان کے پورا کرنے کو ایمان کی نشانیوں سے قرار دیتے هوئے فرمایا: <وَالَّذِیْنَ ھُمْ لِاٴَمَانَاتِہِمْ وَعَہْدِھِمْ رَاعُوْنَ> [38]،<وَ اٴَوْفُوا بِالْعَھْدِ إِنَّ الْعَھْدَ کَانَ مَسْئُوْلاً> [39]

اور امت کو آیہٴ<یُوٴْتِی الْحِکْمَةَ مَنْ یَّشَاءُ وَمَنْ یُّوٴْتَ الْحِکْمَةَ فَقَدْ اٴُوْتِیَ خَیْراً کَثِیْراً> [40] کے ذریعے جھالت ونادانی کی ذلت سے اس طرح نجات دی کہ دنیا میں علم وحکمت کے علمبردار بن کر سامنے آئے ۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نفس، روح، جان، عقل،اور ذہن و فطرت کے درمیان کیسا ...
وھابیوں کے ھاتھوں اھل کربلا کا قتل عام
حضرت ادریس ﴿ع﴾ کس زبان میں گفتگو کرتے تھے اور وہ ...
خداشناسی
علم آ ثا ر قدیم
خدا کی پرستش و بندگی ، مومنین کی ترقی و بلندی کا ...
آسایش اور آزمایش میں یاد خدا
آسمان اور ستاروں کا تھس نھس ھوجانا
طبیعا ت ( pHYSICS)
کیا خداوند متعال کو دیکھا جاسکتا ھے ؟ اور کیسے ؟

 
user comment