قرآن وحی الٰہی ہے، ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مولانا باقر زیدی نے پیر کو بزم حسینی کے زیر اہتمام خالقدینا ہال میں محرم الحرام کی ساتویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ بغیر وحی الٰہی کے بات نہیں کرتے، رسول اللہ ہر خواہش نفسانی سے آزاد ہیں قرآن نے اگر وحی کو قرآن کہا تو زبان نبی کو بیان کہا بغیر بیان کے قرآن سمجھ میں نہیں آتا اس لئے دونوں علم الٰہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سورہ رحمن میں قرآن نے آواز دی کہ رحمن کی رحمانیت کا تقاضا یہ تھا کہ پہلے علم قرآن دیا پھر انسان کو خلق کیا اور پھر بیان کا سلیقہ دیا۔
source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=131317