اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

ماہ رمضان کی آمد پر رسول خدا (ص) کا خطبہ

یہ خطبہ، خطبۂ شعبانيہ کے نام سے مشہور ہے۔

حدثنا محمد بن بكر بن النقاش و أحمد بن الحسن القطان و محمد بن أحمد بن إبراهيم المعاذى و محمد بن إبراهيم بن اسحاق المكتب قالوا: حدثنا أبو العباس أحمد بن محمد بن سعيد الهمداني مولى بني هاشم قال: حدثنا على بن الحسن بن على بن فضال عن أبيه عن أبي الحسن على بن موسى الرضا عليه السلام عن أبيه موسى بن جعفر عن أبيه الصادق جعفر بن محمد عن أبيه الباقر محمد بن على عن أبيه زين العابدين على بن الحسين عن أبيه سيد الشهداء الحسين بن على عن أبيه سيد الوصيين أمير المؤمنين على بن أبي طالب عليهم الصلاة والسلام قال: ان رسول الله (ص) خطبنا ذات يوم فقال: ايها الناس انه اقبل اليكم شهر الله بالبركة والرحمة والمغفرة شهر هو عند الله افضل الشهور و ايامه افضل الايام و لياليه افضل الليالى و ساعاته افضل الساعات و شهر دعيتم فيه الى ضيافة الله و جعلتم فيه من أهل كرامة الله انفاسكم فيه تسبيح و نومكم فيه عبادة و عملكم فيه مقبول و دعاؤكم فيه مستجاب فاسألوا الله ربكم بنيات صادقة و قلوب طاهرة ان يوفقكم لصيامه و تلاوة كتابه فإن الشقى من حرم غفران الله في هذا الشهر العظيم و اذكروا بجوعكم و عطشكم جوع يوم القيامة و عطشه و تصدقوا على فقرائكم و مساكينكم و وقروا كباركم وارحموا صغاركم و صلوا ارحامكم واحفظوا السنتكم و غضوا عما لا يحل الاستماع إليه استماعكم و تحننوا على ايتام الناس كما يتحنن على ايتامكم و توبوا الى الله من ذنوبكم وارفعوا إليه ايديكم بالدعاء في اوقات صلواتكم فانها افضل الساعات ينظر الله عز و جل فيها بالرحمة الى عباده يجيبهم ناجوه و يلبيهم إذا نادوه و يستجيب لهم إذا دعوه ايها الناس ان انفسكم مرهونة باعمالكم ففكوها باستغفاركم و ظهوركم ثقيلة من اوزاركم فخففوا عنها بطول سجودكم واعلموا ان الله تعالى ذكره اقسم بعزته ان لا يعذب المصلين والساجدين و ان لا يروعهم بالنار يوم يقوم الناس لرب العالمين ايها الناس من فطر منكم صائما مؤمنا في هذا الشهر كان له بذلك عند الله عز و جل عتق رقبة و مغفرة لما مضى من ذنوبه فقيل له: يا رسول الله ليس كلنا يقدر على ذلك فقال (ص): اتقوا النار و لو بشق تمرة اتقوا النار و لو بشربة  من ماء ايها الناس من حسن منكم في هذا الشهر خلقه كان له جوازا على الصراط يوم تزل فيه الاقدام و من خفف في هذا الشهر عما ملكت يمينه خفف الله عليه حسابه و من كف فيه شره كفف عنه غضبه يوم يلقاه و من اكرم فيه يتيما اكرمه الله يوم يلقاه و من وصل فيه رحمه وصله الله برحمته يوم يلقاه و من قطع فيه رحمه قطع الله عنه رحمته يوم يلقاه و من تطوع فيه بصلاة كتب الله له براءة من النار و من ادى فيه فرضا كان له ثواب من ادى سبعين فريضة فيما سواه من الشهور و من اكثر فيه من الصلاة على ثقل الله ميزانه يوم تخف الموازين و من تلا فيه آية من القرآن كان له مثل اجر من ختم القرآن في غيره من الشهور ايها الناس ان ابواب الجنان في هذا الشهر مفتحة فاسألوا ربكم ان لا يغلقها عليكم و ابواب النيران مغلقة فاسألوا ربكم ان لا يفتحها عليكم والشياطين مغلولة فاسألوا ربكم ان لا يسلطها عليكم قال أمير المؤمنين عليه السلام فقمت فقلت: يا رسول الله ما افضل الاعمال في هذا الشهر؟ فقال: يا أبا الحسن افضل الاعمال في هذا الشهر الورع عن محارم الله عز و جل ثم بكى فقلت: يا رسول الله ما يبكيك؟ فقال: يا علي ابكى لما يستحل منك في هذا الشهر كانى بك و أنت تصلى لربك و قد انبعث اشقى الاولين والاخرين شقيق عاقر ناقة ثمود فضربك ضربة على قرنك فخضب منها لحيتك قال أمير المؤمنين عليه السلام: فقلت: يا رسول الله و ذلك في سلامة من دينى؟ فقال: (ص) في سلامة من دينك ثم قال: يا علي من قتلك فقد قتلني و من ابغضك فقد ابغضنى و من سبك فقد سبنى لانك منى كنفسي روحك من روحي و طينتك من طينتي ان الله تبارك و تعالى خلقني و اياك و اصطفانى و اياك واختارني للنبوة واختارك للامامة فمن انكر امامتك فقد انكر نبوتى يا على أنت وصيى و ابو ولدى و زوج ابنتى و خليفتي على امتى في حياتي و بعد موتى امرك امرى و نهيك نهيى اقسم بالذى بعثنى بالنبوة و جعلني خير البرية انك لحجة الله على خلقه و امينه على سره و خليفته على عباده.. 

مأخذ: (عيون اخبار الرضا للشيخ الاقدم والمحدث الاكبر ابي جعفر الصدوق محمد بن علي بن الحسين بابويه القمي قدة المتوفي سنة 381 صححه وقدم له وعلق عليه العلامة الشيخ حسين الاعلمي الجزء الثاني منشورات موسسة الاعلمي للمطبوعات بيروت - لبنان . ج 2 صص 255الي 257) 

اردو ترجمہ:

۔۔۔ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِیدٍ،ْ عَلِی بْنِ الْحَسَنِ بْنِ فَضَّالٍ سے وہ اپنے والد سے اور وہ حضرت رضا علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں کہ امام رضا علیہ السلام نے اپنے آباء طیبین علیہم السلام سے روایت کی ہے کہ حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: ایک دن حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ہم سے خطاب کیا اور فرمایا: 

اے لوگو! 

خدا کا مہینہ برکت، رحمت اور مغفرت کے ساتھ تمہاری جانب آرہا ہے۔ وہ مہینہ جو خدا کے نزدیک بہترین مہینہ ہے اور اس کے ایام بہترین ایام اور اس کی راتیں بہترین راتیں ہیں اور اس کے لمحات اور ساعات بہترین لمحات و ساعات ہیں۔

وہ مہینہ جس میں تمہیں خدا کی ضیافت میں مدعو کیا گیا ہے اور تم اس مہینے میں کرامت الہی کے اہل ہوچکے ہیں۔  

اس مہینے میں تمہاری سانسیں ثواب اور تسبیح و ذکر خداوندی کے زمرے میں آتی ہیں اور تمہاری نیند کے لئےعبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے۔ 

اس مہینے میں تمہارے اعمال قبول ہیں اور تمہاری دعائیں مستجاب ہیں پس اپنے پرودگار سے سچی نیتوں اور پاک دلوں کے ساتھ دعا کرو کہ وہ تمہیں اس مہینے کے روزے رکھنے اور قرآن کی تلاوت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔ شقی اور بدبخت وہ شخص ہے جو اس عظیم مہینے میں خدا کی بخشش و مغفرت سے بے بہرہ ہوکر رہے۔ 

اس مہینے میں اپنے بھوک اور پیاس برداشت کرتے ہوئے قیامت کی بھوک اور پیاس کو یاد کرو۔

غرباء اور مسکینوں کی مدد کرو اور انہیں صدقہ دو۔

معمر اور عمر رسیدہ لوگوں کا احترام و اکرام کرو۔ بچوں سے رأفت و مہربانی کے ساتھ پیش آؤ۔

اپنے رشتہ داروں کے ہاں آنے جانے کا اہتمام کرو۔

اپنی زبان کو نازیبا کلام سے محفوظ رکھو۔ 

اپنی آنکھیں ناروا اور حرام نظروں سے بند کرکے رکھو اور اپنے کانوں کو ان چیزوں پر بند رکھو جو حرام اور ناروا ہیں۔ 

یتیموں کے ساتھ مہربانی سے پیش آؤ تا کہ تمہارے بعد تمہارے یتیموں سے مہربانی کا برتاؤ کیا جائے۔ 

اپنے گناہوں سے بارگاہ الہی میں توبہ کرو او اس کی طرف لوٹ جاؤ۔

نماز کے اوقات میں اپنے ہاتھ دعا کے لئے اٹھاؤ کیونکہ نماز کا وقت بہترین وقت ہے اور ان اوقات میں حق تعالی مہربانی سے اپنے بندوں پر نگاہ ڈالتا ہے اور اگر بندے خدا کے ساتھ راز و نیاز اور مناجات کریں خدا انہیں جواب دیتا ہے اور اگر خدا کو ندا کریں وہ انہیں لبیک کہتا ہے اور اگر اس سے کچھ مانگیں تو وہ عطا کرتا ہے اور جب اس کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں تو وہ ان کی دعائیں قبول فرماتا ہے۔ 

اے لوگو!

تمہاری جانیں تمہارے اعمال کے مرہون ہیں پس خدا سے مغفرت کی دعا کرکے اپنی جانوں کو رہن سے چھڑا دو، تمہاری پیٹھ پر گناہوں کا بہاری بوجھ لدا ہؤا ہے پس اپنے سجدوں کو طول دے کر اس بوجھ کو ہلکا کردو اور جان لو کہ حق تعالی نے اپنی عزت کی قسم اٹھا رکھی ہے کہ اس ماہ میں نماز پڑھنے اور سجدہ کرنے والے بندوں کو عذاب سے دوچار نہیں کرے گا اور روز قیامت یہ لوگ دوزخ سے خدا کی امان میں ہونگے۔

 اے لوگو!

تم میں سے جو بھی کسی مؤمن روزہ دار کو افطار کروائے خدا کے نزدیک اس کے لئے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب اور اس کے گذشتہ گناہوں کی مغفرت مقرر ہے۔ 

بعض اصحاب نے عرض کیا: ہم سب اس امر پر قادر نہیں ہیں (اور مؤمنین کو افطار نہیں دے سکتے) تو حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: تم روزہ داروں کو افطار کرواکر جہنم کی آگ سے بچو  خواہ ایک نصف کھجور یا ایک گھونٹ پانی سے ہے کیوں نہ ہو۔ 

اے لوگو!

جو شخص اس مہینے میں اپنا اخلاق نیک کردے  صراط پر سے بآسانی گذرے گا جبکہ اس دن صراط پر پاؤں ڈگمگاتے ہیں۔ جو شخص اس مہینے میں غلاموں اور نوکروں کا کام ہلکا کردے (اور ان کا ہاتھ بٹادے) خدا بروز قیامت اس کا حساب آسان کردے گا۔  

جو شخص اس ماہ لوگوں کو آزار پہنچانے سے اجتناب کرے خدا بروز قیامت اپنا غضب اس سے روک لے گا۔ 

جو شخص اس مہینے بِن باپ یتیموں کا اکرام کرے گا خدا اسے قیامت کے دن عزیز رکھے گا۔ 

جو شخص اس مہینے صلہ رحم کا پاس رکھے  اور رشتہ داروں کی قربت حاصل کرے (اور ان کی مدد کرے) خدا اسے قیامت کے روز اپنے رحمت سے متصل کرے گا اور جو شخص اپنا تعلق رشتہ داروں سے توڑ دے خداوند متعال بروز قیامت اپنی رحمت کو اس سے روک لے گا۔

جو شخص اس مہینے مستحب نمازیں ادا کرے خدا اس کو جہنم کی آگ سے محفوظ رکھے گا۔ اور جو شخص نماز واجب ادا کرے  خداوند اس کو دیگر مہینوں کی واجب نمازوں کے ستر گنا ثواب عطا کرے گا۔ 

جو شخص اس مہینے کے دوران مجھ پر صلوات و درود بھیجے خدا اس کے اعمال کا ہلکا پلڑا بھاری کردے گا اور جو شخص اس مہینے کے دوران ایک آیت کی تلاوت کرےگا اس کا ثواب اس شخص کی مانند ہے جس نے دوسرے مہینوں میں قرآن ختم کردیا ہو۔ 

اے لوگو!

اس مہینے جنت کے دروازے کھلے ہیں۔ خداوند  متعال سے دعا کرو کہ انہیں تمہارے اوپر بند نہ کرے اور اس مہینے جہنم کے دروازے بند ہیں اور خدا سے التجا کرو کہ انہیں تمہارے لئے کھول نہ دے۔

شیاطین اس ماہ غل و زنجیر میں بندھے ہوئے ہیں اور خدا سے التجا کرو کہ انہیں تم پر مسلط نہ کرے۔ 

علی (ع) نے فرمایا: علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں اٹھا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) ! اس مہینے سب سے برتر و افضل عمل کون سا ہے؟ 

آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: ای اباالحسن! سب سے افضل عمل اس ماہ کے دوران محرمات (افعال حرام) سے پرہیز کرنا ہے۔

اس کے بعد رسول اللہ (ص) روئے تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ (ص)! رونے کا سبب کیا ہے؟ تو آپ (ص) نے فرمایا: یا علی (ع)! میں رو اس لئے رہا ہوں کہ اس مہینے آپ کو ایک ناگوار حادثہ پیش آئے گا؛ گویا میں آپ کے ساتھ ہوں اور دیکھ رہا ہوں کہ آپ اپنے پرودگار کے لئے نماز ادا کررہے ہیں اور اسی حال میں اولین و آخرین میں سب سے شقی ترین اور بدبخت ترین شخص  ـ جو ناقۂ صالح کو پے کرنے والے شخص کا بھائی اور ہم ردیف و ہم زمرہ شخص آپ کے سر کے اگلے حصے پر ضربت مارتا ہے اور آپ کی ڈاڑھی کو خون کے خضاب سے رنگ دیتا ہے۔

میں نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا شہادت کے وقت میرا دین سلامت ہوگا؟ 

رسول اللہ ص نے فرمایا: ہاں! آپ کا دین سلامت ہوگا؛ یا علی (ع)! جو آپ کو قتل کرے اس نے مجھے قتل کیا ہے جو دل میں آپ کی عداوت رکھے اور آپ سے دشمنی کرے اس نے مجھ سے دشمنی کی ہے اور دل میں میرے لئے دشمنی پالی ہے۔ جو آپ کے خلاف سبّ اور دشنام طرازی کرے اس نے مجھے دشنام دی ہے کیونکہ آپ مجھ سے اور میرے وجود سے ہیں؛ آپ کی روح میری روح اور آپ کی سرشت اور طینت میری سرشت اور طینت ہے؛ یا علی (ع)! بتحقیق خداوند متعال نے مجھے اور آپ کو خلق فرمایا اور مجھے اور آپ کو پسند کیا اور لوگوں میں سے مجھے نبوت کے لئے چنا اور آپ کو امامت کے لئے۔ پس جو آپ کی امامت کا انکار کرے اس نے میری نبوت کا انکار کیا ہے۔

یا على ! آپ میرے وصی و جانشین، میرے فرزندوں کے باپ، میری بیٹی کے خاوند اور امت کے اوپر میرے جانشین ہیں؛ آپ کا فرمان میرا فرمان اور آپ کی روک ٹوک اور نہی میری روک ٹوک اور نہی ہے۔ میں قسم کھاتا ہوں اس خدا کی جس نے مجھے نبوت پر مبعوث فرمایا اور بہترین خلائق قرار دیا بتحقیق آپ تمام مخلوقات پر خدا کی حجت، اس کے اسرار و رموز کے امین اور اس کے بندوں کے بیچ اس کے نمائندے ہیں۔


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&id=198908
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام جواد کے نام امام رضا کا ایک اہم خط
امام مهدی (ع) کی اثبات ولا دت
کتاب امام علي (ع)
اقوال حضرت امام علی النقی علیہ السلام
حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی سیرت کے بعض ...
عورتوں کی تعلیم کے سلسلے میں حضرت زہرا کا کردار
رسول اکرم ۖنے بچوں کو رحمت اور آرام کا ذریعہ قرار ...
امام حسن عسکری علیہ السلام
امام مہدی علیہ السلام باطنی ولایت کے حامل ہی
شہادتِ شہزادہ علی اصغر

 
user comment