اردو
Sunday 25th of August 2024
0
نفر 0

فرانس میں اس بار مسجد کی بے حرمتی

مغربی تمدن کی ایک اور جھلک؛

مسلمانوں کو بات بات پر تنگ نظری کا طعنہ دینے والے مغربی تمدن کا گہوارہ کہلانے والے ملک فرانس میں اس بار مسجد کی بے حرمتی ہوئی ہے۔ رانسیسی مسلمانوں کی علاقائی شوری سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ فرانسیسی نسل پرستوں نے حال ہی میں کی شب کو سورگ کی علاقے کی مسجد کی دیواروں پر نسل پرستانہ خاکے اور سواستیکا (یا ٹوٹی ہوئی صلیب) کی تصویر کھینچ لی۔

اہل البیت (ع) نےوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کی علاقائی شوری نے کہا ہے کہ فرانس میں مسلمانوں کے مقدسات بالخصوص مساجد کی کئی مرتبہ توہین ہوئی ہے اور حال ہی میں جنوبی فرانس کے علاقے کاسٹریس (Castres) کے شمال میں کریپی آن والوئس (Crépy-en-Valois)  مسجد کی دیواروں پر نسل پرست فرانسیسیوں نے سواستیکا یا شکستہ صلیب اور دیگر نسل پرستانہ خاکے رسم کئے تھے۔ شوری نے نسل پرستوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو پولیس کی طرف سے ضروری اقدامات کے حوالے سے پولیس پر پورا پورا بھروسا ہے۔

مسلمانوں کی شوری نے مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے نسل پرستانہ اقدامات پوری فرانس میں عمل میں آئے ہیں اور مسلمانوں کے اکثر مذہبی مقامات ان اقدامات کا نشانہ بنے ہیں اور مسلمانان فرانس یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ: اس قسم کے بے ثمر اقدامات کا بنیادی مقصد کیا ہے جن کی ،جہ سے فرانسیسی عوام کی بقائے باہمی اور قومی یکجہتی کو خطرے سے دوچار کیا ہے۔

فرانس کی خبر ایجنسی نے مارسے سے رپورٹ دی ہے کہ مسلمانوں کی علاقائی شوری کے سربراہ "محمد موسوی" نے کہا ہے کہ فرانس میں اسلام کے خلاف اٹھنے والی لہر کے سلسلے میں تفتیش کے لئے ایک پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ، وہ مطالبہ ہے جس کی اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے۔


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=179882
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وہابی فرقہ صہیونیوں سے بدتر
اسلامی مشرق وسطی. انقلاب سعودی سرحدیں بھی پار ...
انڈونیشیا کے دار الحکومت میں بم دھماکے، سات ...
اسرائیل: اسرائیل میں صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ایران ...
روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور عالمی برادری کی ...
پچاس سال بعد يمن میں مجالس عزا كا انعقاد
بعثیوں سے متعلق ٹی وی چینل میں مرجعیت کی توہین
مراكش كی جانب سے اسلام ہراسی كا مقابلہ كرنے كا ...
اسلامك يونيورسٹی ملائشياء؛ اسلامی خطی نسخوں كے ...
پاكستان كی ميزبانی میں بين الاقوامی اسلامی ...

 
user comment