اردو
Sunday 5th of May 2024
0
نفر 0

امام باقر کی دلیل امامت

امام باقر کی دلیل امامت میں امام کے نام آنحضرت(ص) کے سلام کا ذکر کیا جاتا ہے جو آپ نے جابر ابن عبداﷲ انصاری کے ذریعہ امام باقر (ع) کو پہونچایا۔ اس سلام کی اہمیت یہ ہے کہ جس رسول کو سلام کرنا ساری انسانیت اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہو وہ ذات مقدس امام باقر (ع) کو سلام پہونچاتی ہے۔ جابر ابن عبداﷲ انصاری کا شمار معزز اصحاب رسول میں ہوتا ہے ۔ آبان بن تغلب جو کہ امام جعفر صادق(ع) کے صحابی تھے روایت کرتے ہیں کہ جابر مسجد میں اکثر صدا دیتے تھے۔ \"\"اے باقر العلم ، اے باقر العلم \"\" لوگوں کے پوچھنے پر جابر جواب دیتے تھے کہ رسول خدا نے مجھ سے کہا ہے کہ تم اپنی عمر کے آخری حصہ میں میرے ایک فرزند سے ملاقات کر دگے جو میر اہم نام ہوگا اور علوم حقائق کو شگافتہ کریگا۔ (اصول کافی)

محمد بن مسلم سے روایت ہے کہ وہ جابرکے ہمراہ بیٹھے تھے تو امام سجاد اپنے کمسن بیٹے محمد کے ساتھ آئے اور امام نے اپنے فرزند سے کہا کہ اپنے چچا کے سر کا بوسہ لو، اس قت جابر بینائی سے محروم ہو چکے تھے۔ جابر کے پوچھنے پر امام نے فرمایا کہ یہ میرا بیٹا محمد ہے۔ جابر نے امام باقر کو اپنے آغوش میں لیا اور کہا کہ \"\" اے محمد رسول خدا نے تجھ کو سلام بھیجا ہے۔\"\" محمد باقر نے و علیکم السلام کہ کر جواب دیا ۔ ( اسی قسم سے ملتی جلتی روایت احمد حجر مکی کی مشہو رکتاب صوائق محرقہ میں بھی ملتی ہیں۔)

ان روایات سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ آنحضرت ان آنے والے حالات سے آگاہ تھے کہ عہد امامت سید سجاد تک پہونچنے تک امت کا مزاج اس قدر بگڑ جائیگا کہ امام مفنترض الطاعت کو چھوڑ کر دوسروں کو اپنا امام بنالیں گے۔


source : http://www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت پیغمبر اسلام (ص) کا مختصر زندگی نامه
قاتلین حسین (ع) کی حقیقت
امام جعفر صادق عليہ السلام کي سيرت طيبہ
شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام
دو محرم سے لے کر نو محرم الحرام تک کے مختصر واقعات
ہدف کے حصول ميں امام حسين کا عزم وحوصلہ اور شجا عت
حضرت علی علیہ السلام کا علم شہودی خود اپنی زبانی
زندگی نامہ حضرت امام حسین علیہ السلام
تحریک عاشورا کے قرآنی اصول
پہلا باب فضائلِ علی علیہ السلام قرآن کی نظر میں

 
user comment