رسول خدا ۖ نے اس شخص کے جواب میں جس نے جاہلوں کی نشانیاں دریافت کرنی چاہیں تو فرمایا:
١۔اگر جاہل کی ہمنشینی اختیار کرو گے تو تمہیں تھکا ڈالے گا .
٢۔اگر اس سے دور ہو گے توتمہیں گالی دے گا .
٣۔اگر تمہیں کچھ عطاکرے گا تو احسان جتلائے گا.
٤۔اور اگر تم اسے کچھ دو گے تو ناشکری کرے گا .
٥۔اگر راز داں بناؤ گے تو خیانت کرے گا .
٦۔اگ روہ تمہیں رازداں بنائے گا تو تم پر الزام لگائے گا.
٧۔اگر بے نیاز ہوجائے گا تو اترائے گااور نہایت بداخلاقی اور بے احترامی سے پیش آئے گا.
٨۔اگر فقیر ومحتاج ہوجائے تو بے جھجھک خداکی نعمتوں کاانکار کرے گا .
٩۔اگر خوش ہوگا تو اسراف وسر کشی کرے گا.
١٠۔اگر رنجیدہ ہو گا تو ناامید ہوجائیگا.
١١۔اگر ہنسے گا تو قہقہ لگائے گے .
١٢۔اگر گریہ گرے گا تو بے تاب ہوجائے گااور خود کو نیکوں میں شمار کرے گاحالانکہ نہ خداسے محبت کرتا ہے اور نہ ہی اس سے ڈرتاہے .نہ خداسے حیا کرتا ہے اور نہ ہی اسے یاد کرتا ہے .
١٣۔اگر راضی کرو گے تو تمہاری تعریف کرے گا اور ایسی خوبیاں آپ کے لئے بیان کرے گا جو آپ میں نہیں پائی جاتیں۔
١٤۔اگر تم سے ناراض ہوگاتو تمہاری تعریف نہیں کرے اور ایسی برائیوں کی نسبت آپکی طرف دے گا جو آپ میں نہیں پائی جاتیں. یہ ہیں جاہل کی علامات.
(کتاب عقل ،تالیف محمدی ری شہری ،ص ٣٠٠)
source : http://www.abutalib.in