اردو
Thursday 18th of April 2024
0
نفر 0

اٹلی میں مینار کے بغیر مسجد کی تعمیر کی اجازت

بین الاقوامی: اٹلی کے شہر ٹورینو کی بلدیہ نے اس شہر میں مینار کے بغیر مسجد کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہر ٹورینو کی بلدیہ نے اس شہر میں الرحمن نامی مسجد کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے لیکن اس مسجد کی شرط یہ ہے کہ یہ مسجد مینار کے بغیر تعمیر کی جائے گی۔

اس مسجد میں ۷۰۰ نمازیوں کے نماز پڑہنے کی گنجائش ہو گی اور امید ہے کہ ۲۰۱۲ء تک اس مسجد کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا۔

اٹلی میں مسلمانوں کی یونین کے سربراہ عبدالعزیز کوناتی نے کہا شہر ٹورینو میں مسلمانوں کی تعداد ۳۵ ہزار ہے اور اس مسجد میں صرف نماز ادا نہیں کی جائے گی بلکہ یہ مسجد یہاں کے مسلمانوں کا ثقافتی اور سماجی مرکز بھی ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا ہم گزشتہ ۱۰ سالوں سے اس شہر میں مسجد تعمیر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اس شہر کی قدیمی مسجد میں صرف ۱۵۰ افراد کے نماز پڑہنے کی گنجائش ہے اور یہاں کے مسلمانوں کی آبادی کو دیکھتے ہوئے یہ مسجد کم ہے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد
امریکہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر پابندی

 
user comment