اردو
Saturday 21st of December 2024
0
نفر 0

حکومت ،روحانی قیادت سے جدا نھیں

اس میں کوئی شک نھیں ھے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے حاکم و فرماں روا ھونے کے ساتھ معنوی اور روحانی پیشوا بھی تھے۔ قرآنی آیات ، اسلامی متون اور معتبر تاریخ اس امر کے شاھد ھیں کہ پیغمبر اسلام نے مدینہ منورہ میں اپنے قیام کے ابتدائی لمحات سے اسلامی حکومت کی داغ بیل ڈالی اور حقیقی حکمرانی کی تمام ذمہ داریاں اپنے کندھوں پر اٹھائیں اور اسلامی معاشرے کے بعض سیاسی ، سماجی اور اقتصادی امور کو اپنی سرپرستی میںبعض شائستہ اور لائق افراد کو سونپا۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خدا کی طرف سے فرماں روا اور حاکم ھونے کی بھت سی مثالیں ھیں یھاں ھم قارئین کرام کی توجہ کے لئے ذیل میں صرف چند مثالیں پیش کرتے ھیں :

1۔ قرآن مجید پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مسلمانوں کی جانوں سے اولیٰ قرار دیتے ھوئے فرماتا ھے :

(النَّبِیُّ اَوْلٰی بِالْمُؤْمِنِینَ مِنْ اٴَنْفُسِھِمْ )(1)

بیشک نبی تمام مؤمنین پر ان کی جانوں سے زیادہ اولیٰ ھے ۔

2۔ قرآن مجید پیغمبر اکرم کوحاکم و قاضی قرار دیتا ھے کہ مسلمانوں کے درمیان الٰھی قوانین کے تحت فیصلے کرے ، چنانچہ اس سلسلے میں فرماتا ھے :

(فَاحْکُمْ بَیْنَھُمْ بِمَا اٴَنْزَلَ اللهُ وَ لَا تَتَّبِعْ اٴَھْوَآئَھُمْ )(2)

” آپ ان کے درمیان تنزیل خدا کے مطابق فیصلہ کریں اور خدا کی طرف سے آئے ھوئے حق سے الگ ھوکر ان کے خواھشات کا اتباع نہ کریں“

3۔ پیغمبر اکرم لوگوں میں نہ صرف خود فرماں روائی اور حکمیت کے فرائض انجام دیتے تھے بلکہ ھر علاقے کو فتح کرنے کے بعد، وھاں پر خود ایک شائستہ شخص کو بعنوان حاکم، دوسرے کو قاضی کی حیثیت سے اور تیسرے کو قرآن و احکام الٰھی کی تعلیم دینے کےلئے دینی معلم کی حیثیت سے مقرر فرماتے تھے اور بعض اوقات یہ تینوں عھدے ایک ھی فرد کو سونپتے تھے۔

پیغمبر اکرم کے زمانے میں ھی امیر المؤمنین علی علیہ السلام عبد الله ابن مسعود، ابی ابن کعب اور زید بن ثابت وغیرہ قضاوت اور حکمیت کے فرائض انجام دیا کرتے تھے۔(3)

جب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکہ اور یمن کو فتح کیا تو ” عتاب بن اسید“ کو مکہ کا گورنر اور ”بازان“ کو یمن کا حاکم منتخب فرمایا:

کتاب ”التراتیب الاداریہ“ کے مؤلف ” عبد الحی کتانی “ نے اپنی کتاب میں ان مسلمان گورنروں کی فھرست ذکر کی ھے ، جنھیں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے زمانے میں مختلف علاقوں کے سماجی ، سیاسی اور اقتصادی امور کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے منتخب فرمایا تھا ۔ اس کتاب کے مطالعہ سے پیغمبر اسلام کے ذریعہ تشکیل دی گئی اسلامی حکومت کے طریقہ کار کا اشارہ ملتا ھے(4)

اسلام نے جھاد کی دعوت دے کر اور دینِ الٰھی کو پھیلانے کیلئے جھاد کے خصوصی قوانین بیان کئے اور مسلمانوں میں جنگی اور دفاعی تربیت کو وسیع پیمانے پر رائج کیا۔ ساتھ ھی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے 27 جنگوں میں بذات خود حصہ لیا اور 55 ”سریہ“ (5) میں لشکر کے سردار معین کئے۔ اس طرح سے اسلامی حکومت کا چھرہ لوگوں کے سامنے نمایاں فرمایا اور یہ ثابت کردیا کہ آپ(ع)کی دعوت حضرت عیسی علیہ السلام کی دعوت کے مانند فقط روحانی ، معنوی دعوت نھیں ھے آپ کی رھبری احکام بیان کرنے اور تبلیغ دین کے لئے صرف وعظ و نصیحت تک محدود نھیں ھے بلکہ آپ کی دعوت و معنوی رھنمائی ایک طاقتور حکومت کی تشکیل کے ھمراہ تھی تا کہ اپنے پیروؤں کو دشمنوں کے گزند سے محفوظ رکہ سکیں ، کتاب خدا اور دین اسلام کو ان سے بچا سکیں اور یہ حکومت انسانی سماج میں الٰھی قوانین کے نفاذ کی ضامن بن سکے۔

اسلام کا اقتصادی نظام ، حکومتی آمدنی ، جیسے انفال وغیرہ اور عوامی آمدنی جیسے زکات و خمس وغیرہ اس امر کی واضح دلیل ھے کہ اسلام ایک جامع و کامل نظام ھے جس نے انسانو ں کی سماجی زندگی کے تمام پھلوؤں میں ایک مکمل اور ھمہ گیر نظریہ پیش کیا ھے اور صرف محدود پیمانے پر خشک مذھبی مراسم ، وہ بھی ھفتہ میں ایک روز کی عبادت پر اکتفاء نھیں کیا ھے ۔

لیکن اس جملے کا ھرگز یہ مطلب نھیں ھے کہ حقیقی عیسائی دین کی بنیاد یھی تھی ، بلکہ مسیحیت کے خود غرض مدعیوں نے قیصر و پاپ کے روپ میں دین مسحیت کو رفتہ رفتہ اس صورت میں تبدیل کیا ھے اور حضرت عیسی(ع)کے دین کو سماجی میدان سے خارج کرکے رکہ دیا ھے جب کہ بھت سے پیغمبر اس مقام و منصب کے مالک تھے۔

قرآن مجید بالکل واضح طور پر حضرت لوط اور حضرت یوسف علیھما السلام کے بارے میں کھتا ھے :

” کہ ھم نے انھیں حکومت اور فرمان روائی دی “(6)

خود حضرت یوسف بارگاہ الٰھی میں حمد و ثنا کرتے ھوئے فرماتے ھیں :

( رَبِّ ءَ اتَیْتَنِی مِنَ الْمُلْکِ )

پروردگارا ! تو نے مجھے ملک عطا کیا (7)

قرآن مجید نے حضرت داؤد کی قضاوت اور ان کی حکومت ، اور حضرت سلیمان و طالوت کی فرمان روائی اور حکومت کےلئے ان کی امتیازی حیثیتوںکا ذکر کیا ھے ۔ اس طرح پیغمبروں کو الٰھی حکومت کے بانی اور حکم الٰھی نافذ کرنے والوں کی حیثیت سے پھچنوایا ھے ۔

امر بالمعروف و نھی عن المنکر کے وسیع ابواب جو حکومت اسلامی کے نفاذ کی عملی بنیادوں میں سے ایک ھیں اور اسی طرح معاملات ، حدود ، دیات اور فقہ کے دیگر ابواب کے تمام قوانین کے مطالعہ سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف سے قائم کی گئی حکومت کا طریقہ کار ھر شخص کےلئے واضح و روشن ھوتا ھے ۔

یہ مسئلہ اس قدر واضح ھے اور خود پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی اور خلفاء کی حکومت ، خصوصاً امیر المؤمنین علی علیہ السلام کی الٰھی حکومت کے دور اس امر کے اتنے نمایاں گواہ ھیں کہ ھم اس سلسلے میں مزید وضاحت سے اپنے آپ کو بے نیاز سمجھتے ھیں ۔

بیان احکام اور لوگوں کی رھنمائی

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حکومت اور سیاسی فرمان روائی کے علاوہ احکام الٰھی کو بیان کرنے والے الٰھی قوانین کے مفسر اور قرآن مجید کی آیات کے اغراض و مقاصد بیان کرنے کے عھدہ دار بھی تھے۔

قرآن مجید آپ کو مندرجہ ذیل آیہ شریفہ میں کتابِ خدا کے عالی مفاھیم بیان کرنے والے کی حیثیت سے پھچنوایا ھے :

( وَاٴَنْزَلْنَا إِلَیْکَ الذِّکْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْھِمْ)

اور آپ کی طرف ذکر ( قرآن ) کو نازل کیا ھے تا کہ لوگوں کےلئے ان احکام کو واضح کردیں جو ان کی طرف نازل کئے گئے ھیں ۔(8)

آیہ شریفہ میں کلمہ ” لِتُبَیِّنَ“ تا کہ آپ بیان کریں ) سے واضح ھوتا ھے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کے علاوہ اس امر پر بھی ماٴمور تھے کہ ان آیات کے مفاھیم اور مضامین کی وضاحت فرمائیں ۔ اگر آپ کا فریضہ صرف آیات الٰھی کو پڑھنا ھوتا تو کلمہ ” لِتُبَیّنَ “ کے بجائے ”لِتُقْرَاٴ“ یا ”لِتُتْلٰی“ ھوتا ۔

بیشک قرآن مجید کے حکم کے مطابق آنحضرت کتابِ خدا اوراس کے حکیمانہ احکام کے معلّم ھیں ، جیسا کہ فرماتا ھے :

(ھُوَ الَّذِی بَعَثَ فِی الاُمِیِّینَ رَسُولاً مِنْھُمْ یَتْلُوا عَلَیھِمْ آیَاتِہ وََ یُزَکِّیھِمْ وَ یُعَلِّمُھُمُ الْکِتَابَ وَ الْحِکْمَةَ)

” اس خدا نے مکہ والوں میں ایک رسول بھیجا جو انھیں میں سے تھا کہ ان کے سامنے آیات کی تلاوت کرے ، ان کے نفوس کو پاکیزہ بنائے اور انھیں کتاب و حکمت کی تعلیم دے“ (9)

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی زندگی کے دوران ان دو عھدوں ( حاکمیت اور الٰھی احکام کے نفاذ) نیز احکام کی رھنمائی و تبلیغ پر فائز تھے اور یقینا آپ کی رحلت کے بعد بھی ، اسلامی معاشرے کو ایک ایسے شخص کی ضرورت تھی جو ان دو منصبوں کا حامل ھو۔

اب ھمیں دیکھنا چاھئے کہ ان خصوصی شرائط کا حامل کون شخص ھے جو ان دو امور میں معاشرے کی باگ ڈور سنبھال سکے؟

واضح ھے کہ احکام بیان کرنا اور لوگوں کو حلال و حرام بتانا، اخلاقی فضائل اور ان کی فطری خوبیوں کی راھنمائی کرنا یعنی ایک جملہ میں یوں کھا جائے کہ : دینی رھبری اور معنوی امور کی قیادت کےلئے عصمت اور خطا و گناہ سے پاک ھونے اور وسیع علم کا مالک ھونے کی ضرورت ھے کیونکہ لوگوں پر مکمل قیادت ، جس میں پیشوا کا قول و فعل لوگوں کے لئے ھادی و رھنما ھو ، اس کی مکمل پرھیزگاری (جسے عصمت کھتے ھیں ) اور وسیع علم پر منحصر ھے ۔

دوسرے الفاظ میں : اسلامی معاشرے کے قائد کو احکام اور اصول و فروع دین پر مکمل دسترس ھونی چاھئے ، اس کے بغیروہ لوگوں کےلئے مکمل راھنما اور الٰھی رھبر نھیں بن سکتا ، اگلے صفحات میں ھم ثابت کریں گے کہ ھمہ گیر رھبری و رھنمائی عصمت کے بغیر ممکن نھیں ھے ۔

قرآن مجید خدائے تعالیٰ کی طرف سے طالوت کو فرمان روائی کے عھدے کیلئے منتخب کرنے کا سبب دو چیزیں بیان فرماتا ھے:

1۔ علم و دانش میں برتری

2۔ جسمانی لحاظ سے طاقتور ھونا ، جس کی وجہ سے دن رات ، وقت بے وقت قوم کےلئے کام کرسکے اور قیادت کی ذمہ داری سنبھال سکے (حکام کے لئے دوسری شرط زمانہ قدیم سے تجربہ کے ذریعہ ثابت ھوچکی ھے ، حتی یہ بات ضرب المثل بن گئی ھے کہ : صحیح عقل و فکر صحت مند بدن میں ھوتی ھے)اب یہ آیہ شریفہ ملاحظہ ھو :

(اِنَّ اللهَ اصْطَفَٰ-ہ عَلَیْکُمْ وَ زَادَہ بَسْطَةً فِی الْعِلْمِ وَ الْجِسْمِ )

” انھیں ( طالوت کو ) الله نے تمھارے لئے منتخب کیا ھے اور ان کے علم و جسم میں وسعت فرمائی ھے “ (10)

امیر المؤمنین علیہ السلام جب اپنے سپاھیوں اور افسروں کو خطاب فرماتے تھے اور انھیں خدا کی راہ میں جھاد کرنے کی ترغیب و دعوت دیتے تھے تو اسلامی معاشرے کو ھر جھت سے ادارہ کرنے کی اپنی صلاحیت اور شائستگی بیان کرنے کےلئے اسی آیہ شریفہ سے استدلال کرتے تھے اور فرماتے تھے :

لوگو! اس قرآن مجید کی پیروی کرو اور اس سے نصیحت حاصل کرو جسے خدائے تعالیٰ نے اپنے پیغمبر پر نازل کیا ھے ھم قرآن مجید میں پڑھتے ھیں کہ بنی اسرائیل کے ایک گروہ نے حضرت موسیٰ (ع)کی وفات کے بعد اپنے پیغمبر سے درخواست کی کہ خداوند عالم ان کےلئے ایک حاکم و فرماں روا منتخب کرے جس کی رھبری میں وہ خدا کی راہ میں جھاد کریں ۔ خدائے تعالیٰ نے حضرت طالوت کو ان کی فرماں روائی کیلئے منتخب فرمایا، لیکن بنی اسرائیل نے ان کی اطاعت نھیں کی ، اور اس کام کےلئے ان کی صلاحیت اور شائستگی میں شک کرنے لگے ۔ خدائے تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کو حکم دیا کہ ان لوگوں سے کھدو کہ اس منصب کےلئے طالوت کے انتخاب کا سبب علمی لحاظ سے ان کی برتری اور جسمی توانائی ھے۔

لوگوا ! ان قرآنی آیات میں تم لوگوں کےلئے پند و عبرت پوشیدہ ھے ۔ خدا ئے تعالی نے اس لئے طالوت کو ان کےلئے حاکم اور فرمانروا قرار دیا تھا کہ وہ علم و جسمی توانائی میں ان سے برتر تھے اور وہ ان خصوصیات کی بنا پر جھاد و جد و جھد کرسکتے تھے(11)

حضرت امام حسن مجتبیٰ (ع)بھی اھل بیت رسول کی خلافت و امامت کےلئے شائستگی ثابت کرنے

کے لئے تمام الھٰی احکام اور امت کی تمام ضرورتوں کے بارے میںان کے علم پر تکیہ کرتے ھوئے فرماتے ھیں :

لوگو! امت کے پیشوا ھمارے خاندان سے ھیں اور پیغمبر کی جانشینی کی صلاحیت ھمارے علاوہ کوئی نھیں رکھتا ، خدا ئے تعالی ٰ نے قرآن مجید میں اپنے پیغمبر کے ذریعہ ھمیں اس منصب کےلئے شائستہ قرار دیا ھے ، کیونکہ علم و دانش ھمارے پاس ھے ، اور ھم قیامت تک رونما ھونے والے ھر حکم ، حتی بدن پر لگی ایک معمولی خراش کے حکم سے بھی آگاہ ھیں(12)

دو منصبوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنا صحیح نھیں

حاکمیت کو معنوی قیادت کے منصب سے جدا کرنا ایسی چیز نھیں ھے جو اھل سنت علماء کی تازہ فکری پیداوار ھو بلکہ یہ بھت پرانی تاریخ ھے۔

اس کی وضاحت یہ ھے کہ سقیفہ کا ماجرا ختم ھوا اور حضرت ابو بکر نے امور اپنے ھاتہ میں لئے اور ظاھراً حکومت کی باگ ڈور سنبھالی ، رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابیوں میں ایک گروہ ایسا تھا ، جو امیر المؤمنین کو خلافت کے عھدے سے محروم کرنے پر سخت ناراض تھا ، کیونکہ جنگ تبوک (13)

کےلئے مدینہ سے باھر نکلتے وقت ، غدیر(14)کے دن اور اپنی بیماری (15) کے ایام میں پیغمبر اسلام کے ارشادات بھی ان کے کانوں میں گونج رھے تھے۔

اس لئے کچھ حق پسند افراد اس ڈرامائی اندازمیں خلافت کے غصب کرنے پر سخت غصے میں آئے ، یہ لوگ کسی فریق کی طرفداری کئے بغیر خلیفہ کے پاس جاکر علی(ع)کے بارے میں سوال کرتے تھے ، خلیفہ اور اس کے ساتھیوں کے پاس اس کے سوا کوئی جواب نھیں تھا کہ دو منصبوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنا ضروری ھے وہ کھتے تھے کہ ” منصب حکومت اور معنوی قیادت ھرگز ایک ساتھ ایک خاندان میں جمع نھیں ھوسکتے “

رسول خدا کا ایک صحابی بریدہ بن خصیب ، پیغمبر کی رحلت کے وقت مدینہ سے باھر ماموریت پر گیا تھا ۔ وہ پیغمبر کی رحلت کے بعد واپس مدینہ آیا اور اس نے حالات کو دگرگوں پایا، تو ایک پرچم حضرت علی(ع)کے دروازے پر نصب کرکے غصہ کی حالت میں مسجد میں داخل ھوا اور خلیفہ اور ان کے ھمفکروں کے ساتھ بحث کرتے ھوئے کھنے لگا :

’ ’ کیا تم لوگوں کو یاد نھیں ھے کہ ایک دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ھم سب کو حکم دیا تھا کہ حاکم اور امیر المؤمنین کی حیثیت سے حضرت علی علیہ السلام کو سلام کرو اور کھو:” السلام علیک یا امیر المؤمنین (16) اب کیا ھوا ھے کہ تم لوگ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وصیت اور سفارش کو فراموش کر بیٹھے ؟

خلیفہ نے ”بریدہ“ کے سوال کے جواب میں دونوں منصبوں کو جدا کرنے کا اپنا نظریہ بیان کرتے ھوئے کھا: خدائے تعالیٰ ھر دن ایک کام کے بعد دوسرا کام انجام دیتا ھے اور ایک خاندان میں نبوت (معنوی قیادت ) اور حکمرانی کو جمع نھیں کرتا ۔

یعنی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اھل بیت(ع)یا امت کے معنوی پیشوا ھوں گے تا کہ احکام و شریعت الٰھی کو بیان کریں یا حکمراں ، یہ دونوں منصب ایک ساتھ جمع نھیں ھوسکتے 

خلیفہ کی بات پر ذرا دقت سے غور کریں ان کا مقصد یہ نظر نھیں آتا کہ یہ دو منصب ھر گز کبھی ایک ساتھ جمع نھیں ھوسکتے ، کیونکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دونوں منصبوں کے مالک تھے۔ آپ مسلمانوں کے حاکم بھی تھے اور معنوی قائد بھی ۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ حضرت سلیمان (ع)جیسے دوسرے پیغمبر بھی ان دونوں عھدوں پر فائز تھے ۔

یقینا ان کا مقصد یہ تھا کہ پیغمبر کی رحلت کے بعد یہ دو مقام اور منصب آنحضرت کے خاندان میں جمع نھیں ھوں گے ، لیکن یہ نظریہ بھی گزشتہ نظریہ کی طرح باطل اور بے بنیاد ھے ۔ لھذا جب حضرت امام باقر علیہ السلام اصحاب سقیفہ کے اس نظریہ ”جدائی“ کونقل کرتے تھے تو فوراً مندرجہ ذیل آیہ شریفہ ،__جو فرزندان ابراھیم میں ان دونوں منصبوں کے جمع ھونے کی حکایت کرتی ھے__ سے اس نظریہ کو باطل قرار دیتے تھے۔

(اٴَمْ یَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلٰی مَا ءَ اتَ-ٰ-ھُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِہ فَقَدْ آتَیْنٰا ءَ الَ إِبْرَاھِیمَ الْکِتَابَ وَ الْحِکْمَةَ وَ آتَیْنَا ھُمْ مُلکاً عَظِیماً ) (17)

یا وہ ان لوگوں سے حسد کرتے ھیں جنھیں خدا نے اپنے فضل و کرم سے بھت کچھ عطا کیا ھے تو پھر ھم نے آل ابراھیم کو کتاب و حکمت اور ملک عظیم ( بڑی فرمانروائی ) سب کچھ عطا کیا ھے “

امام باقر علیہ السلام نے مذکور آیہ شریفہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:

” فکیف یقرّون فی آل ابراھیم و ینکرونہ من آل محمد صلی الله علیہ وآلہ وسلم“

پس یہ لوگ کس طرح ان دونوں منصبوں کے خاندان ابراھیم(ع)میں جمع ھونے کا اعتراف کرتے ھیں ، لیکن اسی چیز کے خاندان محمد میں جمع ھونے کا انکار کرتے ھیں “

عیسائی تفکر

حقیقت میں ان دونوں منصبوں کا ایک دوسرے سے جدا ھونا ، ایک قسم کا عیسائی تفکر ھے جو اس نظریہ کے ھمفکروں کی زبان پر جاری ھوا ھے ۔ کیونکہ یہ موجودہ تحریف شدہ عیسائی دین ھے جو یہ کھتا ھے کہ میں اس امر پر ماٴمور ھوں کہ امور قیصر کو خود قیصر کو سونپ دوں ، لیکن دین اسلام کے تمام قوانین ایک مکمل مادی و معنوی ضابطہ حیات کی حکایت کرتے ھیں کہ جو بشر کی تمام سماجی ، اخلاقی ، سیاسی اور اقتصادی ضرورتوں کو پورا کرسکتا ھے ۔

دین اسلام ، جس کی بنیاد اور احکام و قوانین کے تانے بانے انسانی سیاست یعنی اسلامی سماج کے امور کی تدبیر کو تشکیل دیتے ھیں اس میں معنوی رھبری کو حکومت اور فرماں روائی سے جدا نھیں کیا جاسکتا ھے۔

بیشک اسلام میں لوگوں پر حکومت و فرماں روائی بذات خود مقصد نھیں ھے بلکہ اسلامی حاکم اس لحاظ سے اس منصب کو قبول کرتا ھے کہ اس کے سائے میں حق کو زندہ کرسکے اور باطل کو نابود کرے۔

امیر المؤمنین علیہ السلام حکومت کو احیائے حق کا وسیلہ جاننے کے بجائے خود حکومت کو مقصد قرار دئےے جانے پر اعتراض کرتے ھوئے فرماتے ھیں :

” و انّ دنیاکم ھذہ ازھد عندی من عفطة عنز“ (18)

یعنی تم لوگوں کی دنیا اور یہ حکومت جس کےلئے ھاتہ پاؤں ماررھے ھو ، میری نظر میں بکری کی ناک سے بھنے والے پانی کے برابر بھی قدر و قیمت نھیں رکھتے ۔

ماضی اور حال کے کچھ روشن خیال افراد یہ سوچتے ھیں کہ شیعہ و سنی کے درمیان اتحاد کا طریقہ یہ ھے کہ ان دو منصبوں کو خلفاء اور اھل بیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تقسیم کردیا جائے ، حکومت اور فرماں روائی کو خلفاء کا حق اور معنوی قیادت کو اھل بیت علیھم السلام کا حق جان لیں ۔ اس طرح اس چودہ سو سالہ جھگڑے کو ختم کردیں اور مسلمانوں کو مشرق و مغرب کی دو سامراجی طاقتوں کے خلاف متحد و طاقتور بنائیں۔

لیکن یہ نظریہ بھی غلط ھے کیونکہ اس طرح اس اتحاد کی بنیاد ایک غلط نظریہ پر قائم ھوگی جس سے ایک قسم کی عیسائیت اور سیکولرزم کی بو آتی ھے ۔ ھم قرآن مجید کے واضح حکم کے خلاف ان دو منسبوں کو ایک دوسرے سے جدا کرکے اسے قربانی کے گوشت کی طرح کیوں تقسیم کریں ؟!

مسلمانوں کے درمیاں اتحاد و یکجھتی کےلئے دوسرا راستہ موجود ھے اوروہ ایسے مشترکات ھیں جو دونوں فرقوں میں پائے جاتے ھیں ۔ کیونکہ سب ایک کتاب ، ایک پیغمبر اور ایک قبلہ کی پیروی کرتے ھیں اور بھت سے اصول و فروع میں اتفاق نظر رکھتے ھیں ، لھذا دوسرے مسائل میں اختلاف آپس میں ٹکراؤ اور خوں ریزی کا سبب نھیں ھونا چاھیے ۔لیکن سیاسی اتحاد و یکجھتی کے تحفظ کے ساتھ ھر فرقہ کو اپنے عقائد کے صحیح اور منطقی دفاع کا پورا پورا حق ھونا چاھئے اور اپنے عقائد کے دفاع کے ساتھ ساتھ اپنے مشترک دشمن ( سامراج اور صیھونزم) کے خلاف دیگر مسلمانوں کے ساتھ اتحاد و یکجھتی کی ضرورت کو فراموش نہ کرنا چاھئے ۔

حوالہ جات

1۔ احزاب /6

2۔ مائدہ /48

3، التراتیب الاداریة ، ج1 ،ص 285۔

4۔ التراتیب الاداریة ، ج1 ،ص 285۔

5۔ سریہ اس جنگ کو کھتے ھیں جس میں آنحضرت شامل نہ تھے۔

6۔ انبیاء / 72 ، یوسف / 22۔

7۔ یوسف / 101

8۔نحل /44

9۔جمعہ /2

10۔ بقرہ / 247

11۔ احتجاج طبرسی ، ج 1، ص 353 ، تلخیص کے ساتھ

12۔”ان الاٴئمة فینا و ان الخلافة لا تصلح الّا فینا و انّ الله جعلنا اھلہ فی کتابہ وسنة نبیہ و ان العلم فینا و نحن اھلہ و انہ لا یحدث شیٴ الی یوم القیامة حتی ارش الخدش الّا وھو عندنا“ ( احتجاج طبری ، ج 3 ص 6)

13۔ جب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تبوک کی جنگ پر جانے کا فیضلہ کیا تو، حضرت علی کو اپنا جانشین مقرر کرکے فرمایا” انت منی بمنزلة ھارون من موسی الّا انہ لا نبی بعدی“ تم میرے لئے ویسے ھی ھو جیسے ھارون موسی کےلئے تھے ، فرق صرف یہ ھے کہ میرے بعد کوئی نبی نھیں آئے گا ، پیغمبر اسلام نے اس جملہ سے ، نبوت کے علاوہ تمام منصبوں کو علی(ع)کےلئے ثابت کردیا

14۔ حدیث غدیر کی تفصیل انیسویں فصل میں آئے گی ۔

15۔ یھاں مقصود حدیث ثقلین ھے کہ اس کے بارے میں بائیسوں فصل میں گفتگو آئے گی ۔

16۔ پیغمبر نے اپنے اصحاب سے فرمایا: سلّموا علی علیّ بامرة المؤمنین ۔

17۔ نساء / 54

18۔ نھج البلاغہ ، خطبہ سوم

 

 


source : http://shiastudies.net/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امر بالمعروف اور نہی ازمنکر کا طریقہ
عید الفطر اور عید قربان کی نماز
'' قرآن کریم میں قَسَموں (OATHS)کی أنواع ''
نہج البلاغہ کی شرح
قرآن کی روشنی میں ماہ رمضان اور روزه کی فضیلت
کیا غدیر کے دن صرف اعلان ولایت کیا گیا؟
خدا کے پیارے نبی کے چچا ، امیر حمزہ امیر حمزہ۔
عظمت امام حسین علیہ السلام
قرآنی معلومات
عزاداری کو درپیش خطرات

 
user comment