اردو
Thursday 28th of November 2024
0
نفر 0

اسلامی بیداری کے علم بردار: شہیدمطہری

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ آيت اللہ شہید مرتضی مطہری نے عالم اسلام میں بالخصوص ایران قوموں کوبیدارکرنےمیں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے آيت اللہ شہید مطہری کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس میں کہا کہ شہید مطہری اسلامی بیداری کے پرچم دار تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور دیگر ممالک بالخصوص جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں میں شہید مطہری کی کتابوں کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئي ہے اور ان کتابوں نے ملت اسلامی کو بیدار کرنےمیں اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ انیس سو اکسٹھ سے لیکر اسلامی انقلاب کی کامیابی تک شہید مطہری اسلامی تحریک کے ستونوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے معاشرے کی مختلف سطوح پر عملی طورپر اپنےعلم سے فائدہ پہنچایا اور خواص و عوام کی ھدایت کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا کہ شہید مطہری نے اسلامی تعلیمات کی خرافات سے تنقیح کی اور انہیں صحیح طرح سےبیان کیا نیز ملک کی رائےعامہ کو اسلامی انقلاب کے لئےآمادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہیدمطہری اصولوں کےپابند تھےاور اسلامی اصولوں کے تعلق سے کسی کے ساتھ نرمی نہيں برتتے تھے۔ڈاکٹر ولایتی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قبل شہید مطہری کے بعض اقدامات اور کچھ گروہوں بالخصوص کیمیونسٹوں کے خلاف ان کی روشوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ شہید مطہری نے بڑے ٹھوس طریقے سے اسلامی عقائد کا دفاع کیا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے عالم اسلام میں اسلامی بیداری کی دوسوبرسوں پرمشتمل تاریخ کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ وہ پہلے شخص جس نے سب سےپہلے اسلامی تحریکوں کی بات کی تھی وہ شہید مطہری تھے ۔انہوں نے سادہ الفاظ اور سلیس طریقے سے ان امور کو بیان کیا۔ 


source : http://www.taghrib.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اخلاق کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
افغانستان میں قرآن کریم کی بے حرمتی، مغرب میں ...
ہندو مذہب میں خدا کا تصور و اجتماعی طبقہ بندی
مسجد اقصیٰ اسرائیلی نرغے میں
سب سے پہلے اسلام
سيد حسن نصراللہ کا انٹرويو
بازار اسلامی حکومت کے سایہ میں
دور حاضر کی دینی تحریکیں
نیک گفتار
اسلامی بیداری 1

 
user comment