اردو
Sunday 25th of August 2024
0
نفر 0

تہران: امیرالمؤمنین (ع) سے منسوب قرآن کی تقریب رونمائی عنقریب

تہران میں انیسویں نمائش قرآنی، بعنوان "قرآن، کتاب بیداری" میں کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ اسی عنوان سے ایک بین الاقوامی سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں قرآن کے ایسے نسخے کی تقریب رونمائی بھی عمل میں آئے گی جو حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام سے منسوب ہے اور اس کا متن بمعۂ ترجمہ پاکستان میں شائع ہوچکا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ نے "رحماء ویب سائٹ" کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  کے مطابق "قرآن، کتاب بیداری" کے عنوان سے منعقدہ انیسویں سالانہ نمائش قرآن میں قرآن کے ایسے نسخے کی تقریب رونمائی عمل میں آرہی ہے جو حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام سے منسوب ہے اور اس کا متن بمعۂ ترجمہ پاکستان میں شائع کیا جاچکا ہے۔

انیسویں نمائش قرآن کے بین الاقوامی شعبے کے ڈائریکٹر علي رضا اسماعيلی نے کہا کہ اسی سلسلے میں ایک بین الاقوامی سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں نمائش کے عنوان کو مقالات کا موضوع قرار دیا گیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ سیمینار 14 اگست 2011 کو منعقد ہورہا ہے جس میں اندرونی اور بین الاقوامی مفکرین اپنے مقالے پیش کررہے ہیں اور اسی سیمینار کے انعقاد کے ساتھ ساتھ نمائش قرآن میں قرآن کے ایسے نسخے کی تقریب رونمائی کا انعقاد عمل میں لائی جائے گی جو حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام سے منسوب ہے اور اس کا متن بمعۂ ترجمہ پاکستان میں شائع کیا جاچکا ہے۔


source : http://www.abna.ir/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وہابی فرقہ صہیونیوں سے بدتر
اسلامی مشرق وسطی. انقلاب سعودی سرحدیں بھی پار ...
انڈونیشیا کے دار الحکومت میں بم دھماکے، سات ...
اسرائیل: اسرائیل میں صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ایران ...
روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور عالمی برادری کی ...
پچاس سال بعد يمن میں مجالس عزا كا انعقاد
بعثیوں سے متعلق ٹی وی چینل میں مرجعیت کی توہین
مراكش كی جانب سے اسلام ہراسی كا مقابلہ كرنے كا ...
اسلامك يونيورسٹی ملائشياء؛ اسلامی خطی نسخوں كے ...
پاكستان كی ميزبانی میں بين الاقوامی اسلامی ...

 
user comment