اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

کیا لباس پر سجدہ جائز ہے ؟

جیسا کہ ہم نے پہلے بھی بیان کیا ہے کہ گرمی کی وجہ سے اصحاب نے پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)سے شکایت کی لیکن آپ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی، رسول اسلام اور آپ کے اصحاب گرمی کی شدت کو برداشت کرتے اور زمین پر ہی سجدہ کرتے تھے ، لیکن خدا وند عالم نے اس مشقت کو اٹھاتے ہوئے اجازت دے دی کہ عذر کی وجہ سے لبا س پر سجدہ کرسکتے ہیں ، یہاں پر ہم اس سلسلہ میں بعض احادیث کو بیان کریں گے: 

۱۔ انس بن مالک کہتے ہیں : جب بھی ہم پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور کسی کو زمین پر پیشانی رکھنے میں پریشانی ہوتی تھی تو وہ اپنے لباس کو بچھا کر سجدہ کرتا تھا ۔ 

۲۔ صحیح بخاری میں بیان ہواہے : ہم پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور گرمی کی شدت کی وجہ سے اپنے لباس کا ایک حصہ اپنی پیشانی کے نیچے رکھ لیتے تھے ۔

۳۔ ایک دوسری روایت میں بیان ہوا ہے : جب بھی ہم پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور ہم سے بعض لوگ گرمی کی وجہ سے لباس کے ایک گوشہ پر سجدہ کرتے تھے (۱) ۔

یہ روایت، حدیثوں کی اکثر کتابوں میں ذکرہوئی ہے کیونکہ اس سلسلہ میںدوسری روایات ،اختیاری حالت میں لباس پر سجدہ کرنے کو جائز باتی ہیں ، اس لیے کہ انس کی روایت اس بات کی وضاحت کرتی ہیں کہ ضررت کے وقت لباس پر سجدہ کرتے تھے، لہذا یہ روایات اس بات پر قرینہ ہیں کہ لباس پر سجدہ کی مطلق روایات اضطراری حالت پر دلالت کرتی ہیں اور وہ بعض روایات اس طرح سے ہیں ، 

۱۔ عبداللہ بن محرز نے ابو ہریرہ سے نقل کیا ہے : رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) عمامہ کے کنارہ پر سجدہ کرتے تھے (۲) ۔

یہ روایت اگر چہ ان روایات سے معارض ہے جن میں پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے اس پر سجدہ کرنے کو منع کیا ہے اس لئے اس روایت کو اضطراری اورعذر کی حالت پر حمل کیا جائے گا ،بیہقی نے بھی اپنی کتاب سنن میں اس بات کی تصریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ کہتے ہیں: پیغمبر اسلام کے عمامہ پر سجدہ کرنے کے سلسلہ میں جو روایات وارد ہوئی ہیں وہ کسی چیز کو ثابت نہیں کرتیں، اور اس سلسلہ میں بہترین روایت وہ ہے جس کو حسن بصری نے پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)کے اصحاب سے نقل کی ہے (۳) ۔

ابن راشد نے ایک روایت بیان کی ہے جس میں بیان ہوا ہے : میں نے مکحول کو اپنے عمامہ پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا تو میں نے اس سے کہا اس پر کیوں سجدہ کرتے ہو ؟ تو اس نے جواب دیا کہ ٹھنڈ سے بچنے کے لئے اس پر سجدہ کرتا ہوں(۴) ۔

۲۔انس سے منقول ہے کہ ہم پیغمبر اسلام کے ساتھ نماز پڑھتے تھے ہے اور ہم سے بعض لوگ لباس پر سجدہ کرتے تھے (۵) ۔

اس روایت کے قرینہ اوربخاری کی روایت کو حالت عذر پر حمل کیایا جائے گا، وہاں پر کہا گیا ہے : گرمی کی شدت میں پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور جو بھی اپنے چہرے کو زمین پر نہیں رکھ پاتا تھا تو وہ اپنے لباس کو زمین پر بچھاکر سجدہ کرتا تھا (۶) ۔ 

نسائی سے جو روایت ذکر ہوئی ہے وہ بھی اسی بات کی تایئد کرتی ہے کہ جب بھی پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے ساتھ ظہر کی نماز کی پڑھتے تھے تو گرمی سے بچنے کے لیے اپنے لباس پر سجدہ کرتے تھے (۷) (۸) ۔

 ۱۔ صحیح بخاری : ج۱، ص ۱۰۱، صحیح مسلم : ج۲، ص ۱۰۹، مسند احمد : ج۱، ص ۱۰۰، السنن الکبریٰ : ج۲، ص ۱۰۶۔

۲۔ کنز العمال : ج۸، ص ۱۳۰، شمارہ نمبر ۲۲۲۳۸۔

۳۔ سنن بہیقی : ج۲، ص ۱۰۶۔

۴۔ المصنف ، عبد الرزاق : ج۱، ص ۴۰۰، ونیز کتاب سیرتنا وسنتنا ، فصل تربت پر سجدہ کرنا۔

۵۔ السنن الکبریٰ : ج۲، ص۱۰۶۔

۶۔ صحیح بخاری : ج۲، ص ۶۴۔

۷۔ جامع الاصول : ج۵، ص ۴۶۸ ، شمارہ نمبر ۳۶۶۰۔

۸۔ سیمای عقاید ،شیعہ ، ص ۴۳۰۔


source : http://urdu.makarem.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صراط مستقیم کیا ہے ؟
خداوند متعال نے سب انسانوں کو مسلمان کیوں نھیں ...
امام حسین علیہ السلام کون ہیں؟
کیاامام زمانه کے زنده هونے پر عقلی دلائل موجود ...
کیا خداوندعالم کسی چیز میں حلول کرسکتا ہے؟
فلسفہ اور اسرار حج کیا ہیں؟
قمہ زنی(خونی ماتم) کے پیچھے کس کا مخفی ہاتھ ہے؟
عاشورائے حسینی کا فاتح کون؟
کیا قرآن مجید میں " پل صراط" کی طرف اشاره ھوا ھے؟
مذہب شيعہ باب مدينة العلم امام علي (ع) کے زمانے سے

 
user comment