اردو
Monday 6th of May 2024
0
نفر 0

مصر میں شيعوں كے امام بارگاہ پر پابندی / الازہر اپنے موقف كا اعلان كرے گی

بين الاقوامی گروپ : درحالنكہ اخباری ذرائع نے مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں شيعوں كے پہلے امام بارگاہ كو مكمل طور پر بند كیے جانے كی خبر دی ہے ، جامع الازہر اپنے موقف كے اعلان كے لیے مختلف مذاہب كے رہنماؤں اور ممتازعلماء كی موجودگی میں منعقدہ نشست كے بعد اپنا بيان جاری كرے گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ"اليوم السابع" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر میں حكومت كی جانب سے شيعوں كے پہلے امام بارگاہ كو سيل كرديا گياہے اور كتابوں سميت امام بارگاہ كے سارے سامان كو ضبط كر ليا گيا ہے۔

واضح رہے كہ مذكورہ امام بارگاہ كا افتتاح دو ہفتے قبل لبنان كے ممتاز عالم دين حجت الاسلام والمسلمين"شيخ علی كورانی" كے توسط سے كيا گيا تھا ۔

قاہرہ میں اس امام بارگاہ كے افتتاح پر مصر میں انجمن شرفاء اور وہابی ٹولے نے شديد احتجاج كيا تھا ليكن امام بارگاہ پر پابندی كے بعد مصر كے شيعہ سياسی رہنماؤں "محمد الدرينی" اور "محمود حامد" نے مصر میں اظہار رائے اور عقيدے كی عدم آزادی اور وہابيوں كی تشدد آمير رویے كے خلاف شكايت درج كرائی ہے ۔


source : http://www.iqna.ir/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری میں مہدویت کے ...
آئندہ پانچ سال کے لئے رہبر انقلاب نے مجمع تشخیص ...
ایران کے ایٹمی مذاکرات کامیاب+ عالمی ذرائع ابلاغ ...
اسرائیل کا اسلحہ شام میں دھشتگردوں تک نہ پہنچ سکا
برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 ...
الازہر نے آثار قدیمہ کی مسماری کو حرام قرار دے دیا
تصویر کے سامنے نماز
عید فطر کے موقع پر رہبر انقلاب نے ۹۳۰ قیدیوں کی ...
شیعیان کشمیر، درپیش مسائل اور انکا حل زیر عنوان ...
حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...

 
user comment