اردو
Thursday 18th of July 2024
0
نفر 0

وقت ظہور امام زمانہ علیہ السلام کا اسلحہ

ظہور کے وقت امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ کس قسم کا اسلحہ ہوگا یہ ایک ایسی بات ہے کہ جس کی حقیقت ہمارے لئے واضح نہیں ہے، کیونکہ اس کا تعلق مستقبل کے ساتھ ہے جس کی صحیح صورت ہمارے لئے قابل تصور نہیں ہے۔ لہذا اسلحہ کی کیفیت کو تشخیص دینا اورمعین کرنا ممکن نہیں ہے۔

البتہ یہاں پر چند نکات قابل غور ہیں الف: جن احادیث میں ''سیف اور تلوار‘‘ کی طرف اشارہ کیا گیاہے، ضروری نہیں ہے کہ ان کا معنی یہ ہو کہ امام کے پاس اسلحہ، تلوار ہی ہوگی.بلکہ اس کا صحیح معنی یہ ہے کہ امام مہدی علیہ السلام کا قیام مسلحانہ ہے۔

ب: فقط جنگی سازوسامان اور اسلحہ کے ذریعے دشمن پر غلبہ اورجنگ میں فتح حاصل نہیں کی جاسکتی بلکہ صحیح اور دانشمندانہ قیادت بھی شرط ہے۔ امام زمانہ علیہ السلام علم الہی سے حاصل ہونے والی بصیرت سے استفادہ کریں گے۔ غیبی اور ملائکہ کی امداد کے علاوہ آپ کا لشکر رُعب اور دبدبہ بھی رکھتا ہوگا اور دشمنوں کے دل میں ایسا رعب بیٹھ جائے گا وہ صحیح فکر کرنے اور اسلحہ سے صحیح استفادہ کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھیں گے۔ پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی ایسی امداد الہی کی تائید حاصل تھی جیسے جنگ بدر اور احزاب میں تھی۔

ج: جنگی حرکت اس قسم کی ہے کہ فقط دشمن کے سپاہی مارے جائیں گے اور عام لوگوں کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ بالفاظ دیگر جنگ میں بھی عدل و انصاف کی رعایت کی جائے گی اور ایسے لوگ مارے جائیں گے جو جنگ کریں گے، لیکن عام لوگوں کو قتل نہیں کیا جائے گا جبکہ آج کی دنیا کا رائج اسلحہ تمام لوگوں کا قتل عام کرتاہے۔


source : http://shiastudies.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عفو اہلبیت (ع(
فدک ، ذوالفقار فاطمہ (سلام اللہ علیہا)
ولایت علی ع قرآن کریم میں
قاتلان حسین(ع) کا مذہب
''عاشورا ''وجود میں آنے کے اسباب
فاطمہ علیھا السلام ،عالم ہستي کا درخشاں ستارہ
عزم راسخ اور سعی مستقل
نبی (ص) کی ذات محور اتحاد
امام رضاعلیہ السلام اور ولایت عہدی كامنصب
امام زمانہ سے منسوب جزیرہ برمودا ٹرائنگل

 
user comment