اردو
Sunday 25th of August 2024
0
نفر 0

مسجد ابوذر غفاری میں شیعوں کو نماز پڑھنےسے ممانعت:بحرین؛ تکفیریوں کا محاصرہ

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے بعض تکفیری سلفیوں نے آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں کی حمایت سے گزشتہ روز اس ملک کے علاقے’’ النویدرات‘‘ میں واقع مسجد ابوذر غفاری پر محاصرہ کر لیا اور شیعوں کو اس مسجد میں نماز ادا کرنے سے روک دیا۔
یہ محاصرہ اس وقت کیا گیا جب اس علاقے کے رہنے والے افراد نے اس منہدم شدہ مسجد کی تعمیر نو کا فیصلہ کیا۔
’’النویدرات‘‘ کے علاقے میں واقع یہ شیعوں کی مسجد گزشتہ سال ۲۰۱۱ میں آل خلیفہ کے مزدوروں کے ہاتھوں منہدم کر دی گئی تھی جبکہ حال میں اس علاقے کے رہنے والے شیعہ افراد نے اس کی تعمیر نو کا فیصلہ کیا تو گزشتہ روز سلفی وہابیوں نے اس جگہ کر اپنے محاصرے میں لے لیا اور وہاں پر نماز پڑھنے سے بھی روک دیا۔
بحرین کی انقلابی تنظیم ’’جمعیت الوفاق‘‘ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں نے ہاتھوں میں اسلحہ اٹھا کر آج صبح سے بحرینی ہم وطنوں کو اس منہدم شدہ مسجد میں نماز پڑھنے سے روک دیا۔ 
الوفاق نے مزید کہا: آل خلیفہ نظام حکومت لوگوں کو مسجد ابوذر غفاری اور اسی طرح کی دوسری مساجد میں جنہیں منہدم کر رکھا ہے نماز پڑھنے سے روک کر اپنی دین مخالف سیاست کا اظہار کر رہا ہے۔
سلفی تکفیریوں کا مومنین کو منہدم شدہ مساجد میں نماز پڑھنے سے روکنے کا مقصد یہ ہے کہ 
وہ نہیں چاہتے کہ شیعہ ان منہدم شدہ مساجد کی جگہوں پر نماز پڑھ کر دنیا والوں کے سامنے اپنی مظلومیت کا اظہار کریں اور آل خلیفہ نظام حکومت کی بربریت اوراس کی  دین مخالف سیاست کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وہابی فرقہ صہیونیوں سے بدتر
اسلامی مشرق وسطی. انقلاب سعودی سرحدیں بھی پار ...
انڈونیشیا کے دار الحکومت میں بم دھماکے، سات ...
اسرائیل: اسرائیل میں صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ایران ...
روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور عالمی برادری کی ...
پچاس سال بعد يمن میں مجالس عزا كا انعقاد
بعثیوں سے متعلق ٹی وی چینل میں مرجعیت کی توہین
مراكش كی جانب سے اسلام ہراسی كا مقابلہ كرنے كا ...
اسلامك يونيورسٹی ملائشياء؛ اسلامی خطی نسخوں كے ...
پاكستان كی ميزبانی میں بين الاقوامی اسلامی ...

 
user comment