اردو
Thursday 5th of December 2024
0
نفر 0

حضرت معصومہ(ع) کی زیارت پر جنت واجب ہے

حضرت معصومہ(ع) کی زیارت پر جنت واجب ہے

حضرت معصومہ(ع) ، ساتویں امام فرزندِ رسول (ص) حضرت امام موسٰی کاظم (ع) کی دختر گرامی اور حضرت امام رضا (ع) کی ہمشیرہ ہیں۔ آپ (ع) کا اصل نام فاطمہ ہے۔ آپ (ع) اور امام رضا (ع) ایک ہی مادر سے پیدا ہوئے ہيں، جن کے مشہور نام خیزران ، ام البنین اور نجمہ ہیں ۔ تاریخی روایات کے مطابق حضرت فاطمۂ معصومہ یکم ذی العقدہ 173ھ ق کو مدینۂ منوّرہ میں پیدا ہوئيں۔ حضرت فاطمۂ معصومہ (ع) اہل بیت رسول (ص) کی اُن ہستیوں میں سے ہیں جو مقام عصمت کے حامل نہ ہوتے ہوئے بھی عظیم شخصیت کی مالک تھیں جیسے حضرت زینب کبری (ع) اور حضرت ابولفضل العبّاس (ع)۔ آپ (ع) کی فضیلت کا اندازہ اس سے لگا سکتے ہيں کہ حضرت امام جعفر الصادق (ع) نےآپ (ع) کے والد گرامی حضرت امام موسٰی کاظم (ع) کی ولادت سے قبل ہی آپ (ع) کے مدفن کی پیش گوئی کرتے ہوئے آپ (ع) کی زیارت کی فضیلت بیان فرمائی تھی۔ حضرت امام جعفر الصادق (ع) نے اپنے ایک صحابی سے حضرت امام موسٰی بن جعفر کی طرف بچپن میں اشارہ کرتے ہوئے فرمایا :
یہ میرا بیٹا موسٰی ہے، خداوندِ عالم اس سے مجھے ایک بیٹی عطا کرے گا جس کا نام فاطمہ ہوگا ، وہ قم کی سرزمین میں دفن ہوجائے گی اور جس نے قم میں اس کی زیارت کی ، اس پر بہشت واجب ہوگا ۔

ایک اور روایت ہے کہ آپ (ع) نے فرمایا : بہت جلد قم میں میری اولاد ميں سےایک خاتون دفن ہوگی جس کا نام فاطمہ ہے اور جو اس کی قبر کی زیارت کرے گا اس پر جنت واجب ہوگی۔ اس طرح کی احادیث و روایات حضرت معصومہ (ع) کے عظیم مقام و مرتبے کا منہ بولتا ثبوت ہيں، حضرت امام جعفر الصادق (ع) کی زباں سے زائر حضرت معصومہ (ع) کے لئے جنت کی بشارت اور وہ بھی وجوب کی حد تک بڑي اہمیت کی حامل ہے

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رسول اکرم کا طریقہ حکومت – دوسرا حصه
فاطمہ (س) کی معرفت لیلۃ القدر کی معرفت ہے
شیعیان علی جنتی مخلوق
خدیجہ(ع) کی دولت اور علی (ع) کی تلوار
نبی (ص) کی ذات محور اتحاد
امام زمانہ علیہ السلام کی غیبت کا فلسفہ اور حکمت
امام زمانہ عج کی نیابت عام، مرجعیت تقلید سے ولایت ...
فضائل فاطمہ (س) قرآن کی زبانی
میراث فاطمہ علیہا السلام اور حدیث لا نورث کے بارے ...
حضرت علی (ع) سے شادی

 
user comment