اردو
Saturday 24th of August 2024
0
نفر 0

امام رضا (ع) کی شخصیت اور اخلاق

امام رضا (ع) کی شخصیت اور اخلاق

امام (ع) کی شخصیت معنوی کے ضمن میں نجم الحسن کراروی لکھتے ہیں کہ امام (ع) گفتگو میں بیحد نرم مزاج تھے۔ جب بات کرنے والا اپنی بات ختم کرلیتا تب اپنی طرف سے کلام کا آغاز فرماتے۔ کسی کے کلام کو قطع نہیں کرتے۔ راتوں کو کم سوتے۔ اکثر روزہ رکھتے تھے مزدور کی مزدوری پہلے طے فرماتے پھر اس سے کام لیتے ۔ مشہور شاعر ابو نواس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس کے آباء واجداد کے آستانہ کا جبرئیل خدمتگار تھا اس کی مدح محال تھی۔ عبداﷲ بن مطرف بن ہامان سے مامون رشید نے امام رضا (ع) کی بابت دریافت کیا تو اس نے برجستہ کہا کہ اس کے بارے میں کیا کہوں جس کی طینت رسالت میں پیوستہ اور اس کی سرشت میں وحی ہے۔ ( جواد معینی /احمد ترابی) امام رضا (ع) اپنی ذاتی اور اجتماعی زندگی میں خلق پیغمبر کی ایسی تصویر تھے کہ بے اختیار رسول اکرم (ص) کا خلق یاد آجاتا تھا۔

امام (ع) کی شخصیت کے اخلاقی اور روحانی اوصاف کے ضمن میں حسب ذیل حوالوں کا ذکرضروری ہے۔

١۔ امام کے اخلاق کے پر توان کے بے شمار اقوال اور احادیث میں عیاں ہے۔ مولانا روشن علی نجفی نے"" گفتار دلنشین چہار دہ معصوم علیہ السلام"" کے اردو ترجمہ میں چہاردہ معصومین (ع) میں سے ہر ایک کے حوالہ سے ٤٠ اقوال اور احادیث نقل کیا ہے۔ امام رضا (ع) کی احادیث میں ایمان، قران، توحید، مومن کی خصوصیات اور فلسفہ نماز کا ذکر ہے۔

٢۔ امام (ع) نے ذاتِ تعالیٰ کے اوصاف کی نسبت سے حروف تہجی کے ہر حرف کے پنہاں معنی پر بصیرت ، افروز تبصرہ فرمایا ہے ۔ (سید غلام نقی)

٣۔ امام کے روحانی لتصرفات اور معجزات سے متعلق معلومات میں مرزا محمد علی خراسانی نے انگریزی میں زائرین

مشہد کے حوالہ سے امام (ع) کے ٣٤ معجزات تحریر کئے ہیں۔ عباس حیدر سید نے اپنی تالیف ""الحمد لللّٰہ"" میں امام رضا (ع) کے ١٠ معجزات شامل کئے ہیں ۔

ائمہ علیہ السلام کی شخصیتوں کو سمجھنے کے لئے تاریخی بخل کے کوہ گراں کی رکاوٹوں کو تحقیق اور تجسس سے عبور کرنا ضروری ہے اس جستجو میں ہمیں فضل اﷲ بن روز بہان اصفہانی نظر آتے ہیں جو اپنی بعض تالیفات کی وجہ سے فریقین میں متنازع شخصیت ہیں ، لیکن چہاردہ معصومین (ع) پر صلوات کے موضوع پر اپنی کتاب ""وسیلۃ الخادم الی المخدوم"" میں آپ نے امام رضا (ع) کو احسان اور مودت کا پیکر، توحید کی نشانیوں کو رفعت عطا کرنے والا اور کمال علم و معرفت کے القاب سے یاد کیا ہے۔

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آيہ بلغ کے سلسلہ ميں ايک نئي تحقيق
امام رضا (ع) کی شخصیت اور اخلاق
حضرت علی علیہ السلام کا علم شہودی خود اپنی زبانی
رسول اسلام(ص) کی زندگی کے آخری لمحات
امام حسین (ع) اور امام مھدی (عج) کے اصحاب کی ممتاز ...
کلام امام محمد باقر (ع)
کتاب ’’منتخب حکمت نامہ رضوی‘‘ عربی اور اردو ...
سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کی ولادت ...
اهل بیت علیہم السلام آسمانی فرش نشین
اموی حکومت کے حقیقی چہرے کو برملا کرنے کے سلسلے ...

 
user comment