اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

کتاب ’’منتخب حکمت نامہ رضوی‘‘ عربی اور اردو زبان میں منظر عام پر گئی

کتاب ’’منتخب حکمت نامہ رضوی‘‘ عربی اور اردو زبان میں منظر عام پر گئی
عشرہ کرامت کے ایام میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے کتاب منتخب حکمت نامہ رضوی اردو زبان میں منظر عام پر آگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عشرہ کرامت اور امام ہشتم علی بن موسی الرضا علیہ آلاف التحیۃ و الثناء کے ایام ولادت کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے آیت اللہ محمد محمدی ری شہری کی گرانقدر تالیف ’’منتخب حکمت نامہ رضوی‘‘ کو عربی اور اسکا اردو زبان میں ترجمہ شائع کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کتاب ھذا (حکمت نامہ رضوی) کے پہلے حصے میں امام رضا علیہ السلام کی مختصر سوانح حیات، آپ کی امامت کا دور، خراسان میں سفر کے حالات، مامون کی ولایت عہدی کو قبول کرنے کے مقاصد، آپ کا علمی اور عملی مقام، آپ سے منقول احادیث اور شہادت کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے حصے میں مختلف سیاسی، اعتقادی، اخلاقی، عبادی اور دیگر موضوعات کو امام علیہ السلام کے فرامین کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔
اس کتاب کی ایک خوبی یہ ہے کہ اس میں ایک صفحہ پر احادیث کا عربی متن اور دوسرے صفحے پر ان کے اردو ترجمے کو لایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے کی غرض سے تاہم ۱۸۰۰ سے زیادہ مختلف موضوعات پر دنیا کی ۵۶ زبانوں میں دینی کتابیں شائع کی ہیں۔  

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

دو محرم سے لے کر نو محرم الحرام تک کے مختصر واقعات
ہدف کے حصول ميں امام حسين کا عزم وحوصلہ اور شجا عت
حضرت علی علیہ السلام کا علم شہودی خود اپنی زبانی
زندگی نامہ حضرت امام حسین علیہ السلام
تحریک عاشورا کے قرآنی اصول
پہلا باب فضائلِ علی علیہ السلام قرآن کی نظر میں
غديرخم اور حضرت علي عليه السلام کي منزلت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآله وسلم کے خطوط بادشاہوں ...
اقوال حضرت امام زین العابدین علیہ السلام
امام جعفر صادق (ع) کی حدیثیں امام زمانہ (عج) کی شان ...

 
user comment