اردو
Thursday 2nd of May 2024
0
نفر 0

حضرت شاہ عبدالعظيم عليہ السلام کي زيارت گاہ

حضرت شاہ عبدالعظيم  عليہ السلام کي زيارت گاہ

اس جگہ تک کيسے پہنچا جائے ؟

قديم دور ميں تھران کے باسيوں کي ايک طرح سے يہ تفريح ہوا کرتي تھي کہ وہ قديم ريل گاڑي ميں سوار ہو کر اس جگہ تک پہنچا کرتے تھے مگر آج کل جديد ٹيکنالوجي کي وجہ سے اس قديم ريل گاڑي کي جگہ زير زمين چلنے والي جديد مٹرو سروس نے لے لي ہے ۔ زيارت حضرت شاہ عبدالعظيم تک پہنچنے کے ليے سب سے بہترين وسيلہ مٹرو سروس ہي ہے ۔ کسي بھي مٹرو اسٹيشن پر تشريف لے جائيں اور خط نمبر ايک ميں سوار ہو کر شھر ري کے اسٹيشن پر اتر جائيں ۔ اس مٹرو اسٹيشن سے جب آپ باہر تشريف لائيں تو زيارت گاہ تک تين طريقوں سے پہنچا جا سکتا ہے ۔

ٹيکسي سروس :

مٹرو اسٹيشن کے باہر آپ کو ٹيکسي سروس ميسر ہو گي جو بہت ہي مناسب قيمت پر آپ کو زيارت گاہ تک پہنچا دے گي۔ اگر مٹرو اسٹيشن کے باہر سے ٹيکسي نہ لينا چاہيں يا وہاں پر ٹيکسي دستياب نہ ہو تو شھر ري کے مرکزي ميدان کے ليے ٹيکسي لے ليں اور وہاں پر اترنے کے بعد قديم بازار سے حرم ميں داخل ہو سکتے ہيں ۔

بس سروس

مٹرو اسٹيشن کے باہر بس دستياب ہوتي ہے اور نہايت کم کرايہ ميں آپ بڑي آساني کے ساتھ حضرت شاہ عبدلعظيم کي زيارت گاہ تک جا سکتے ہيں ۔

پيدل سفر :

اگر موسم اچھا ہو اور آپ ميں پيدل چلنے کي سکت اور زيارت کا جذبہ ہو تو مٹرو اسٹيشن سے زيارت گاہ تک کا فاصلہ پيدل بھي طے کر سکتے ہيں ? خيابان فرمانداري سے ميدان شھداي شاملو جائيں اور وہاں سے بلوار شھيد آويني جائيں اور وہاں سے آپ آساني سے حرم ڈھونڈ ليں گے ۔ حرم تک کا پيدل سفر تقريبا نصف گھنٹے پر مشتمل ہے ۔

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عام الحزن
حدیث ثقلین پر ایک نظر
اصحاب جمل نے کیوں حضرت علی(ع) کے ساتھـ جنگ کی؟
کیا ابوبکر اور عمر کو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ...
اسلام سے قبل جزیرہ نما عرب کی سیاسی حالت
سید احمد بن موسی الطاووس
ابتداء اسلام ميں کاتبان وحي
عہد جاہلیت کے دوران توہم پرستی اور خرافات کی ...
باغ فدک کے تعجبات
ناكثين ( حكومت على (ع) كى مخالفت)

 
user comment