اردو
Tuesday 24th of December 2024
0
نفر 0

عشق حسین علیہ السلام


عشق حسین علیہ السلام

کيا امام حسين (ع) ان کي عزاداري اور محرم کي مقدس يادگاريں مسلمانوں ميں اختلاف اور تنازعہ کا موضوع بن سکتي ہيں ؟ وہ کون سا مسلمان ہے حسين (ع) جس کے ايمان کا حصہ نہ ہوں ؟ رسول اسلام (ص) کا وہ کونسا کلمہ گو ہے جس کي رگوں ميں عشق حسين (ع) خون کي طرح رواں دواں نہ ہو، وہ کون سي مسلمان آنکھ ہے جو خاندان رسول (ص) کي پياس اور شہادت کي ياد ميں بھيگ کر فرات بن جانا نہ چاہتي ہو، حسين (ع) کي ياد اور عزاداري، عشق و محبت کے جذبے فروغ دينے اور برادري اور بھائي چارگي کے اجتماعات قائم کرنے کا سبب بنتي ہے اور اہل درد و عشق آپس ميں جھگڑے نہيں اخوت و مساوات کي بنيادوں پر اتحاد و اتفاق کي زندگي استوار کرتے ہيں -وہ لوگ جو حسيني معاشرے ميں رہتے ہوں اور جن کا دين اسلام ہو ،جو حسين (ع) اور حسين (ع) کے بچوں کے خون کا مرہون منت ہے ،جس ملک عشق کے باشندے رسول اسلام (ص) اور ان کے پيارے نواسے حسين (ع) کي رعايا ہوں حسين (ع) کي ياد و عزا ميں منعقد مجلس و ماتم اور ماہ محرم کے جلسۂ و جلوس کے مخالف کيسے ہوسکتے ہيں ؟مخالفت وہ کرے گا جسے مسلمان ہونے سے انکار ہو ، حسين (ع) کي محبت اور حسين (ع) کي عظمت سے انکار ہو ، حسين (ع) کي قرباني اور شہادت سے انکار ہو -جب سبھي مسلمان حسين (ع) کے سپاہي ،حسين (ع) کے غمخوار حسين (ع) کے عزادار اور يزيد و يزيديت سے بيزار ہيں تو امام حسين (ع) سے بڑھ کر اسلامي اتحاد و اتفاق کا داعي اور کون ہوسکتا ہے ؟ کہيں حسين (ع) کے بارے ميں مسلمانوں کے درميان اختلاف پيدا کرنے والے وہي تو نہيں ہيں جو اسلام و قرآن اور حسين (ع) کے مخالف تھے؟ جنہوں نے اسلام اور حسين (ع) کے خلاف لشکرکشي کي تھي ؟ جنہوں نے اسلام اور قرآن کا خون بہايا تھا؟

مگر حسين (ع) کے عزادارو! چند في صدي سہي يہ بھي تو ممکن ہے کہ کچھ لوگ حسين (ع) اور عزاداري کي صحيح شناخت نہ رکھتے ہوں، لہذا اہل معرفت کا فريضہ ہے کہ لوگوں کے درميان حسين (ع) اور حسينيت کا صحيح تعارف کرائيں کيونکہ جوش کے بقول:

انسان کو بيدار تو ہولينے دو ہر قوم پکارے گي ہمارے ہيں حسين (ع)

 


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت فاطمہ زہر(س) خواتین عالم کیلئے نمونہ عمل
حضرت فاطمہ زہراء (س)
کریمہ اہل بیت حضرت معصومہ قم(‏ع)
امّ ايمن
امام موسی کاظم علیہ السلام صبر استقامت کی ...
شہر بانو ( امام زین العابدین(ع)کی والدہ )
انما یرید اللہ لیذھب عنکم الرجس اھل البیت و ...
خوارج کی مخالفت کی وجہ اور اس کی وضاحت
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی چالیس حدیثیں
چارشعبان، یوم ولادت با سعادت علمدار کربلا حضرت ...

 
user comment