اردو
Sunday 24th of November 2024
0
نفر 0

خمس و زکات کی ادائیگی کے ذریعہ معاشرے سے غربت ختم کی جا سکتی ہے

خمس و زکات کی ادائیگی کے ذریعہ معاشرے سے غربت ختم کی جا سکتی ہے

کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس ملک کے سلامتی انتظامیہ کے سربراہ و حکام سے ملاقات میں بیان کیا: خداوند عالم نے انسان کے خلقت کا مقصد عبادت اور عبادت کا مقصد معرفت اور کمال کا حصول ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان پیدائش کے وقت خود کچھ نہیں کر سکتا ہے بیان کیا : انسان آہستہ آہستہ خود کو کمال تک پہوچاتا ہے اور خداوند عالم نے وسیلہ جیسے آنکھ اور کان انسان کو عطا کیا ہے تا کہ عبودیت اور معرفت کو انجام دے اور کمال تک پہوچے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ عاقل انسان کوئی بے فائدہ کام انجام نہیں دیتا ہے بیان کیا : خداوند عالم نے انسان کے خلقت کے وقت سے انسان کو قوت عطا کی ہے اور انسان اس لطف کے بدلہ خداوند عالم کی عبادت اور شناخت کے فکر میں ہو.

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : انسان کو چاہیئے کہ خداوند عالم نے اس کو جو مال عنایت کی ہے اس کو دو حصہ میں تقسیم کرے ، ایک حصہ اپنے استعمال کے لئے رکھے اور دوسرا حصہ غریب ، ضرورت مند اور محتاجوں کا ہے اور اس کا فائدہ خداوند عالم انسان کو آخرت میں عنایت کرے گا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ خدا کے راہ میں خرچ ہوئے مال خداوند عالم کے پاس محفوظ رہتے ہیں لیکن وہ مال جو انسان خود اپنے لئے رکھتا ہے وہ ختم ہو جاتا ہے اظہار کیا: خداوند عالم دو راستہ سے روزی دیتا ہے ایک راستہ وہ ہے کہ انسان خود کام اور محنت سے حاصل کرتا ہے اور اس کے ذریعہ حاصل کرتا ہے اور ایک دوسرا راستہ زمین کے توسط حاصل ہوتا ہے لیکن ہر دو صورت میں انسان کو خیال کرنا ہوگا کہ اس میں سے خدا کے راہ میں خرچ کرے اور پاک راستہ اختیار کرے نہ غیر شرعی راستہ ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے خمس و زکات اور کفارہ اور رد مظالم کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : خداوند عالم قرآن کریم میں محتاج و ضرورت مند کے لئے حق بیان کیا ہے اور ایسے لوگوں کی مدد کرنے کو آخرت کے لئے ذخیرہ جانا ہے.

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اسلام وعلوم
چارلی ایبڈو نے ایک بار پھر اسلام اور مسلمانوں کی ...
خمس کے تفصیلی مسائل بتا دیجیے
زکوٰة نہ دینے کا بیان
نماز کی اہمیت اور فوائد
کمیٹی میں ڈالے گئے پیسے پر خمس کا کیا حکم ہے؟
فلسفہٴ نماز
جھاد
تقلید کیا ھے
دنیا کی حقیقت

 
user comment