کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نجفی تہرانی نے کہا کہ جب لوگ حضرت امام زمانہ(عج) کے ظہور کیلئے مکمل طور تیار ہوجائیں گے تو امام(عج) ظہور فرمائیں گے۔
انہوں نے دہشت گرد گروپ داعش کی ظالمانہ کاروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف تمام مسلمانوں کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے اس لئے کہ داعش کے دہشت گرد اسلام کا نام لے کر اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے والے تکفیری گروہ صہیونیوں کے آلہ کار اور وحدت اسلامی کے دشمن ہیں۔
آیت اللہ نجفی تہرانی نے کہا پیغمبر اسلام(ص) کی توہین کے ذریعے دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنا چاہتا ہے لیکن دشمن کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ ہرگز اپنے مذموم اہداف میں کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے مسلمانوں کو مختلف شعبوں میں عمل کی تلقین کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی کا مخاطب مسلمان ہیں اس لئے مسلمانوں کو تمام دین احکام پر باقاعدگی سے عمل کرنا چاہئے۔ اسی صورت میں ہی مسلمانوں کی فلاح ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا اس وقت معاشرے میں سیرت پیغمبر اور سیرت اہل بیت علیہم اسلام کی ترویج کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا اس وقت روئے زمین پر اربوں انسان زندگی بسر کررہے ہیں ان سب انسانوں کا طرز زندگی اور عمل ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ دینی فطرت کے طرز زندگی کو اپنایا جائے تاکہ دوسرے مذاہب کے لوگ تباہی کے دہانے سے پلٹ کر فطری طرز زندگی اپنا کر کامیاب ہوسکیں۔
انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے یورپی جوانوں کے نام پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پیغام میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے انتہائی اہم نکات اٹھائے ہیں۔ ان نکات پر توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے احکام اور عقائد کو دین کے ارکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو سب دینی ارکان پر عمل پیرا ہونا چاہئے تاکہ دوسرے لوگ بھی اسلام کی طرف راغب ہوسکیں۔
source : www.abna.ir