اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

اتحاد دين و دولت

اتحاد دين و دولت

ہاں يہ بات بھي قابل ذکر ہے کہ اسلامي تحريکوں نے دنيا کے اہم سياسي گروہوں پر بھي اپنے اثرات مرتب کيۓ ہيں - ان مذھبي تحريکوں کا نقطہ نظر يہ ہے کہ سياست اور مذھب کا آپس ميں بڑا گہرا تعلق ہے - اس نقطہ نظر کو اسلامي انقلاب کي کاميابي نے مزيد تقويت بخشتي ہے - دوسرے الفاظ ميں ايران ميں اسلامي انقلاب کے فورا بعد سے حضرت امام خميني رح نے نظريہ جھان گرائي انقلاب اسلامي ايران کو دين و حکومت کے باہمي جوڑ کي بنياد پر بہترين اور وسيع جانا - وہ ديني تعليمات کي بنياد پر اس بات کے معتقد تھے کہ کمزوروں کا ارادہ آخرکار انہيں دنيا کي رہبري نصيب کرے گا اور حتي وہ يہ خوشخبري بھي ديتے تھے کہ بہت جلد خدا کا وعدہ پورا ہو گا اور محروم لوگ دولت مندوں کي جگہ لے ليں گے -

اسلامي انقلاب کي فکر و نظر کے لحاظ سے مذھب اور سياست کو ايک ساتھ لے کر چلنا اور سمجھنا کوئي مشکل کام نہيں ہے کيونکہ اسلامي امت کے قيام سے مسلمانوں کو مختلف ملتوں سے صرف نظر رکھ کر آپس ميں يکجا کرنے ميں مدد ملتي ہے - يہ سب اسلامي انقلاب کي برکت سے ممکن ہوا - اس کے علاوہ اسلامي انقلاب کتاب مقدس يعني قرآن مجيد کي پيروي اور احکامات اسلامي پر عمل پيرا ہونے کي تاکيد کرتا ہے جس کے بعد ذرا شک باقي نہيں رہتا ہے کہ دنيا ميں يہ انقلاب صرف اور صرف دين اسلام کي بنياد پر آيا ہے - يہ پديدہ در حقيقت وہي ہے کہ جس کو بعض مغربي مفکرين از جملہ ھنيز نے سن 1993/ 1372 ميں تجديد حيات جھان مذھب ( اسلام ) کا نام ديا - (16)

اسي وجہ سے اسلامي انقلاب کے نتيجہ ميں جب مذھب اور سياست يکجا ہوۓ تو امريکي حکومت نے اسلامي رحجان کو دنيا کي تباہي کا باعث قرار دينا شروع کر ديا اور متحرک مسلمانوں کو مغرب اور اسلام کے مابين جنگ کے سپاہي قرار ديا جانے لگا - مختصر يہ کہ مشرق و مغرب نے دين و سياست کے باہمي ملاپ سے آنے والے اسلامي انقلاب کو اپنے مفادات کے ليۓ ايک بڑا خطرہ سمجھنا شروع کر ديا - اس ليۓ انہوں نے اسلامي تحريک کے دشمنوں کي حمايت کرنے کي کوشش کي - (17)

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ناكثين ( حكومت على (ع) كى مخالفت)
بوہری اور آغا خانیوں میں کیا فرق ہے؟ انکی تاریخ ...
اصحاب الرس
ایک شجاع عورت کا حجاج سے زبردست مناظرہ
حکم بن ابی العاص قرآن کی نظر میں
امام حسن(ع) کی صلح اور امام حسین (ع)کے قیام کا فلسفہ
حضرت آدم علیه السلام وحوا کے کتنے فرزند تھے؟
مناظرہ امام جعفر صادق علیہ السلام و ابو حنیفہ
اسارائے اہل بيت کي دمشق ميں آمد
میثاقِ مدینہ

 
user comment