- امام خميني رح صرف اسلامي تمدن اور امت کي گمراہي اور مادي و معنوي پسماندگي سے نجات کے ليۓ فکرمند نہيں تھے بلکہ انہيں دنيا کي تمام ملتوں اور تمدنوں کي نجات کي فکر تھي - گوربا چوف اور پاپ کو ان کي طرف سے بھيجا گيا پيغام ان کي انسان دوستي کو ظاہر کرتا ہے جو انسانيت اور ثقافتوں کي نجات کے ليۓ تھا جو گمراہي کے راستے پر گامزن ہو چکے تھے - اس دلسوزي نے انقلاب اسلامي ايران کو دنيا کے تمام دوسرے حصوں سے جوڑ کر ان پر اچھے اثرات مرتب کيے -
7- حضرت امام خميني رح دنيا کو اسلامي نظريہ حيات کو اپنانے کي تاکيد کرتے تھے اور اسے صرف جہان اسلام کے ليۓ مخصوص خيال نہيں کرتے تھے - انہوں نے مغربي طرز زندگي کي نفي کي اور مغربي طور طريقوں کو انسان کي نجات کے ليۓ ناکافي جانا - اسي دوران مسلمانوں ميں سے بہت سے مفکرين کے نزديک اس طرح کے نظريات کو اتني اہميت نہيں دي جاتي تھي -
8- گذشتہ پانچ يا چھ صديوں ميں امام خميني رح وہ واحد رہبر ہيں جنہوں نے نہ صرف انقلاب کے متعلق نظرياتي تھيوري بيان کي اور اس کو عملي جامعہ بھي پہنايا - تاريخ ميں ايسے کم ہي لوگ ملتے ہيں جو يہ بھي لکھيں کہ کيسے اور کيونکر انقلاب لايا جاۓ اور پھر خود ميدان عمل ميں شامل ہو کر اپني کہي باتوں کو سچ کر دکھائيں - حقيقت ميں نظر و عمل کا جوڑ اسلامي انقلاب کو لانے ميں امام خميني رح کي کاميابي کے اہم دلائل ہيں - مطلوبہ معاشرے ميں تحريک پيدا کرنے کے ليۓ دين سے رہنمائي حاصل کرنا امام خميني اور اسلامي انقلاب کے اسلامي بيداري کي تحريکوں پر اہم ترين اثرات ہيں جبکہ اس سے قبل يہ تحريکيں لبراليزم اور کميونزم کے غبار سے آلودہ تھي - بہت ہي کم لوگ ايسے تھے جو انقلاب لانے کے ليۓ دين پر يقين رکھتے تھے - امام خميني رح کي رہنمائي نے مسلمانوں ميں بيداري کي لہر پيدا ہوئي اور ان پر يہ واضح ہو گيا کہ اصل قدرت اللہ تعالي کي ذات ہے اور اس کي مدد اور اس کے بتاۓ ہوۓ اصولوں پر عمل کرکے انسان اپنے دنياوي حقوق کو بھي حاصل کر سکتا ہے - امام خميني رح نے تمام جہان اسلام اور کمزور اقوام پر يہ واضح کر ديا کہ مشروعيت ، مقبوليت، سادہ زندگي ، انسانوں کي نجات ،ثقافتوں کي نجات اور نظر و عمل کي ترکيب سازي صرف اور صرف دين الہي کے راستے پر چلنے سے ہي ممکن ہے - وہ دين جو تمام جہان کے ليۓ جامعہ ہے - دوسرے الفاظ ميں ہم يہ کہہ سکتے ہيں کہ حضرت امام خميني رح اور ايران کے اسلامي انقلاب نے بڑے اچھے انداز ميں رہتي دنيا کو يہ پيغام ديا ہے کہ نجات کا واحد راستہ اسلام کے اصولوں پر عمل پيرا ہو کر ممکن ہے اور يہ وہ راز ہے جو مسلکي لحاظ سے گمراہ اور تھکي ہوئي دنيا کو بيدار کرنے کے ليۓ کافي ہے - (7)
source : www.tebyan.net