اردو
Sunday 25th of August 2024
0
نفر 0

جنگ یمن سعودی عرب کے گلے پڑ گئی

سعودی عرب کے سیاسی ذرائع نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب یمن پر جارحیت کے لیے اب تک تیس ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے- روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت کا خرچہ پچاس ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے- یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب سعودی عرب، امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے بھی کر رہا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ بھی برطانیہ کی سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید اختلافات کے پیش نظر سعودی
جنگ یمن سعودی عرب کے گلے پڑ گئی



سعودی عرب کے سیاسی ذرائع نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب یمن پر جارحیت کے لیے اب تک تیس ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے-


روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت کا خرچہ پچاس ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے- یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب سعودی عرب، امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے بھی کر رہا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ بھی برطانیہ کی سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید اختلافات کے پیش نظر سعودی عرب کو غیر روایتی بموں کی فراہمی کے مسئلے کا جائزہ لے رہی ہے۔ دوسری جانب عرب کے سیاسی ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کے بہت سے جاسوس سیٹلائٹس کو کرائے پر لیا ہے- ان میں سے ایک سیٹلائٹ یمن کے ساتھ سعودی عرب کی سرحدوں کو کنٹرول کرنے سے مخصوص ہے جبکہ ایک سیٹلائٹ فوجی اہداف کو واضح اور معین کرنے کے لیے ہے اس کے علاوہ دیگر سیٹلائٹس یمن کے ساتھ جنگ سے متعلق کارروائیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب مسلسل کام کرنے والے ان سیٹلائٹس سے استفادہ کرنے کے لیے بہت بھاری رقم امریکہ اور اسرائیل کو ادا کر رہا ہے-






source : irib.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وہابی فرقہ صہیونیوں سے بدتر
اسلامی مشرق وسطی. انقلاب سعودی سرحدیں بھی پار ...
انڈونیشیا کے دار الحکومت میں بم دھماکے، سات ...
اسرائیل: اسرائیل میں صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ایران ...
روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور عالمی برادری کی ...
پچاس سال بعد يمن میں مجالس عزا كا انعقاد
بعثیوں سے متعلق ٹی وی چینل میں مرجعیت کی توہین
مراكش كی جانب سے اسلام ہراسی كا مقابلہ كرنے كا ...
اسلامك يونيورسٹی ملائشياء؛ اسلامی خطی نسخوں كے ...
پاكستان كی ميزبانی میں بين الاقوامی اسلامی ...

 
user comment