اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

اپنے سے بے خبرى

انسا ن کي ايک ايسى سب سے بڑى اخلاقى کمزورى جو ناقابل علاج ھے وہ اپنے سے بے خبرى ھے ۔زيادہ تر گمراھى و تباھى اسى بے خبرى و جھالت کى وجہ سے ھوتى ھے اس لئے کہ بھت سے صفات اور نا پسنديدہ ملکات اسى بے خبرى کي بناء پر مسکن دل ميں بيٹھ جاتے ھيں اور انسان کى بد بختى کى بنياد کو مضبوط کر ديتے ھيں ۔ اور جب انسان اپنے سے بيخبرى کى بناء پرخود سے غافل ھو جاتا ھے ۔ تو اس کى روحانى فضيلت مر جاتى ھے ۔ اور وہ اپنے جذبات و خواھشات کا اسير ھو کر جاودانى سعادت سے محروم ھو جاتا ھے اور جب انسان اس منزل پر پھونچ جاتا
 اپنے سے بے خبرى

انسا ن کي ايک ايسى سب سے بڑى اخلاقى کمزورى جو ناقابل علاج ھے وہ اپنے سے بے خبرى ھے ۔زيادہ تر گمراھى و تباھى اسى بے خبرى و جھالت کى وجہ سے ھوتى ھے اس لئے کہ بھت سے صفات اور نا پسنديدہ ملکات اسى بے خبرى کي بناء پر مسکن دل ميں بيٹھ جاتے ھيں اور انسان کى بد بختى کى بنياد کو مضبوط کر ديتے ھيں ۔ اور جب انسان اپنے سے بيخبرى کى بناء پرخود سے غافل ھو جاتا ھے ۔ تو اس کى روحانى فضيلت مر جاتى ھے ۔ اور وہ اپنے جذبات و خواھشات کا اسير ھو کر جاودانى سعادت سے محروم ھو جاتا ھے اور جب انسان اس منزل پر پھونچ جاتا ھے تو پھر کسى بھى قسم کي اخلاقى ھدايت و نصيحت اس کے لئے بيکار ھو جاتى ھے ۔

اصلاح نفس کى سب سے بڑى شرط اپنے نفسانى عيوب کا ادراک کرنا ھے کيونکہ آگاہ و مطلع ھونے کے بعد نا پاکى اور رذائل کى زنجيروں کو توڑا جا سکتا ھے ، اور برى صفتوں کے خطرناک نتائج سے نجات حاصل کي جا سکتى ھے ۔

 تربيت نفس کے لئے نفسانى خصوصيات کے بارے ميں غور و فکر کرنا بھت اھميت رکھتا ھے ۔ اس لئے کہ انسان اپنے کمال معنوى و اخلاقى تک صرف اسى راستہ سے پھونچ سکتا ھے اور يھى مطالعہ نفس انسان کو اس بات پر متمکن کر ديتا ھے کہ وہ نفس کے نقائص و کمالات کا ادراک کر سکے اور مختلف صفات کے انبوہ سے شيطانى صفات کو دور کر سکے اور نفس کے آئينہ کا اساسى تصفيہ کرکے اسے گناھوں کے گرد و غبار سے پاک کر سکے۔

اگر ھم نے اپنے اعمال کے آئينہ ميں سھل انگارى کى بنا پر اپني واقعى صورت کو نھيں ديکھا تو اس عدم توجہ کى بناء پر ھم نے ايک ايسے جرم کا ارتکاب کيا ھے جو معاف کئے جانے کے لائق نھيں ھے۔ سب سے پھلے ھمارا فريضہ ھوتا ھے کہ اپنے ذاتى خصوصيات کى تحقيق کريں اور نفسانى صفات کى نوعيت کو بر ملا ديکھيں تاکہ اپنے سے بے خبرى کے عالم ميں ھمارے اندر جن عيوب نے نشو ونما پائى ھے اور انھوں نے اپنى جڑوں کو مضبوط کر ليا ھے ان کو سعى مسلسل کے ذريعہ بيخ و بن سے اکھاڑ پھينکيں اور اپنى زندگى ميں ان کو سر نہ اٹھانے ديں، نہ يہ کہ ان کو بے لگام چھوڑ ديں تاکہ وہ ھم کو جس قعر مذلت ميں چاھيں ڈھکيل ديں ۔

اس ميں شک نھيں ھے کہ نفس کى اصلاح کوئى معمولى چيز نھيں ھے اور نہ آسانى کے ساتھ اس کا م کو انجام ديا جا سکتا ھے ، بلکہ اس کے لئے طويل مشقتوں کو بر داشت کرنے کى اور استقامت و پائدارى کى ضرورت ھے ۔ برى عادتوں کو ختم کر کے ان کى جگہ اچھى اور نئى عادتوں کو متمکن کرنے کے لئے عيوب کى معرفت کے ساتھ ساتھ ايک ايسے مضبوط و غير متزلزل ارادہ کى بھى ضرورت ھے جو انسان کو مقصد تک پھونچا سکے ۔ ھم اپنے اعمال کو جس قدر منظم کريں گے ۔ھمارے افکار ميں بھي اسى قدر نظم و ترتيب پيدا ھوتى جائے گى اور ھر قدم کا نفع بخش اثر انجام کار کے بعد روشن ھوجائے گا ۔

مشھور دانشمند پروفيسر کارل لکھتے ھيں :

رفتار زندگى کو عاقلانہ بنانے کے لئے سب سے بھتر طريقہ يہ ھے کہ روزانہ صبح کو اس دن کے اعمال کے بارے ميں غور و فکر کر کے ايک مکمل پروگرام بنا ليں ۔ اور ھر شب ان اعمال کے نتائج پر غور کر ليا کريں اور جس طرح ھم پھلے ھي سے سوچ ليتے ھيں کہ ھمارا کام کس وقت شروع ھو گا اور کس وقت ختم ھو گا اور ھم کو کن لوگوں سے ملاقات کرنى ھے ۔ آج کيا کھانا ھے کيا پينا ھے اور آج ھم کو کتنا نفع ملے گا اسى طرح ھم کو پھلے ھى سے يہ بھى طے کر لينا چاھئے کہ دوسروں کي کيا مدد کرنى ھے اور کس طرح سے کاموں ميں اعتدال پيدا ھو سکے گا ۔

برى عادتيں بعينہ جسم کے ميل کى طرح ھيں، لھذا جس طرح جسم کے ميل کچيل کو دھونا اور صاف کرنا ضرورى ھے اسى طرح برى عادتوں کو دور کرنا بھى ضرورى ھے ۔ بعض لوگوں کى عادت ھوتى ھے کہ سونے سے پھلے اور بيدار ھونے کے بعد معمولى کسرت کرتے ھيں ۔ تاکہ عضلات ميں نرمي پيدا ھوجائے ۔ اسى طرح اس سے کم اھميت اس بات کي نھيں ھے کہ روزانہ تھوڑى دير اپنے اخلاق و افکار و ارواح کى بھى تربيت کريں کيونکہ روزانہ يہ سوچنے سے کہ کون سا طريقھٴ کار اختيار کريں اور کيا کريں جس سے رفتار زندگى متوازن رھے ھم ميں يہ قدرت پيدا ھو جائے گى کہ اپنى عقلوںاور اپنے ارادوں کو تقويت عطا کر سکيں ۔ اور اس ترتيب سے عمل کرنے پر ھمارے شعور کي گھرائى ميں ايک مخفى آئينہ پيدا ھو جائے گا جس ميں ھر شخص اپنے چھرے کو بے نقاب ديکہ سکے گا ۔ ھمارے اصول زندگى برتنے کى توفيق مکمل طريقہ سے ھمارى باطنى زندگى سے مرتبط ھے ۔ اس لئے جس طرح ھوشيار تاجر آمدنى و خرچ کا رجسٹر رکھتا ھے اور دانشمند اپنے تجربات کى کتاب کے اوراق کو منظم رکھتا ھے اسى طرح ھم ميں سے ھر فرد کے لئے ضرورى ھے ۔ خواہ وہ فقير ھو يا مالدار ھو ، جوان ھو يا بوڑھا ، عالم ھو يا جاھل ۔ کہ روزانہ کى اچھائيوں اور برائيوں کو منضبط رکھے ۔ اب اگر کسى نے بڑے صبر و ثبات کے ساتھ اس روش کو اپنا ليا تو اس کى روح ميں ھى نھيں بلکہ جسم ميں بھى تغير پيدا ھو جائے گا ۔

ايک متين و معقول شخص اپنى طاقتوں اور کوششوں کو ھميشہ شائستہ چيزوں ميں صرف کرتا ھے ۔ جس کى شخصيت جتنى محترم ھوتى ھے وہ دوسروں کي شخصيت کا بھى اسى قدر احترام کرتا ھے اور وہ ان تمام چيزوں سے پرھيز کرتا ھے جس سے دوسروں کے جذبات کو ٹھيس لگتى ھو ۔ کيونکہ ھر انسان کا تعارف اس کے روزانہ کے ان افعال سے ھوتا ھے جو وہ اپنے معاشرے ميں دوسروں کے ساتھ برتتا ھے ايک بزرگ سے پوچھا گيا : سب سے مشکل چيز کيا ھے اور سب سے آسان کام کيا ھے ؟ اس نے جواب ديا سب سے مشکل چيز يہ ھے کہ انسان اپنے کو پھچان لے اور سب سے آسان کا م يہ ھے کہ دوسروں کى عيب جوئى کرے ۔

 



source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وھابیوں کے ھاتھوں اھل کربلا کا قتل عام
حضرت ادریس ﴿ع﴾ کس زبان میں گفتگو کرتے تھے اور وہ ...
خداشناسی
علم آ ثا ر قدیم
خدا کی پرستش و بندگی ، مومنین کی ترقی و بلندی کا ...
آسایش اور آزمایش میں یاد خدا
آسمان اور ستاروں کا تھس نھس ھوجانا
طبیعا ت ( pHYSICS)
کیا خداوند متعال کو دیکھا جاسکتا ھے ؟ اور کیسے ؟
ولایت تکوینی اور ولایت تشریعی

 
user comment