اردو
Thursday 18th of July 2024
0
نفر 0

سرورکائنات حضرت محمد مصطفی (ص) کی زندگی کے آخری دردناک لمحات

حجۃ الوداع سے واپسی کے بعد آپ کی وہ علالت جو بہ روایت مشکواۃخیبر میں دئے ہوئے زہر کے کروٹ لینے سے ابھرا کرتی تھی مستمر ہوگئی آپ علیل رہنے لگے بیماری کی خبر کے عام ہوتے ہی جھوٹے مدعی نبوت پیدا ہونے لگے جن میں مسیلمہ کذاب، اسود عنسی، طلیحہ، سجاح زیادہ نمایاں تھے لیکن خدانے انہیں ذلیل کیا اسی دوران میں آپ کو اطلاع ملی کہ حکومت روم
سرورکائنات حضرت محمد مصطفی (ص) کی زندگی کے آخری دردناک لمحات

حجۃ الوداع سے واپسی کے بعد آپ کی وہ علالت جو بہ روایت مشکواۃخیبر میں دئے ہوئے زہر کے کروٹ لینے سے ابھرا کرتی تھی مستمر ہوگئی آپ علیل رہنے لگے بیماری کی خبر کے عام ہوتے ہی جھوٹے مدعی نبوت پیدا ہونے لگے جن میں مسیلمہ کذاب، اسود عنسی، طلیحہ، سجاح زیادہ نمایاں تھے لیکن خدانے انہیں ذلیل کیا اسی دوران میں آپ کو اطلاع ملی کہ حکومت روم مسلمانوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے آپ نے اس خطرہ کے پیش نظرکہ کہیں وہ حملہ نہ کردیں اسامہ بن زید کی سرکردگی میں ایک لشکر بھیجنے کا فیصلہ کیا اور حکم دیاکہ علی کے علاوہ اعیان مہاجر و انصار میں سے کوئی بھی مدینہ میں نہ رہے اوراس روانگی پر اتنا زور دیا کہ یہ تک فرمایا ”لعن اللہ من تخلف عنہا“ جو اس جنگ میں نہ جائے گا اس پرخدا کی لعنت ہوگی اس کے بعد آنحضرت نے اسامہ کو اپنے ہاتھوں سے تیار کرکے روانہ کیا انہوں نے تین میل کے فاصلہ پر مقام جرف میں کیمپ لگایا اور اعیان صحابہ کا انتظار کرنے لگے لیکن وہ لوگ نہ آئے ۔ مدارج النبوت جلد ۲ ص ۴۸۸ و تاریخ کامل جلد ۲ ص ۱۲۰ و طبری جلد ۳ ص ۱۸۸ میں ہے کہ نہ جانے والوں میں ابوبکر و عمر بھی تھے ۔ مدارج النبوت جلد ۲ ص ۴۹۴ میں ہے کہ آخرصفر میں جب کہ آپ کو شدید درد سر تھا آپ رات کے وقت اہل بقیع کے لئے دعا کی خاطر تشریف لے گئے عائشہ نے سمجھا کہ میری باری میں کسی اور بیوی کے وہاں چلے گئے ہیں ۔ اس پر وہ تلاش کے لیے نکلیں تو آپ کو بقیع میں محو دعا پایا۔ اسی سلسہ میں آپ نے فرمایا کیا اچھا ہوتا ائے عائشہ کہ تم مجھ سے پہلے مرجاتیں اور میں تمہاری اچھی طرح تجہیز و تکفین کرتا انہوں نے جواب دیا کہ آپ چاہتے ہیں میں مرجاؤں تو آپ دوسری شادی کرلیں۔ اسی کتاب کے ص ۴۹۵ میں ہے کہ آنحضرت کی تیمارداری آپ کے اہل بیت کرتے تھے۔ ایک روایت میں ہے کہ اہل بیت کو تیمارداری میں پیچھے رکھنے کی کوشش کی جاتی تھی۔


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عفو اہلبیت (ع(
فدک ، ذوالفقار فاطمہ (سلام اللہ علیہا)
ولایت علی ع قرآن کریم میں
قاتلان حسین(ع) کا مذہب
''عاشورا ''وجود میں آنے کے اسباب
فاطمہ علیھا السلام ،عالم ہستي کا درخشاں ستارہ
عزم راسخ اور سعی مستقل
نبی (ص) کی ذات محور اتحاد
امام رضاعلیہ السلام اور ولایت عہدی كامنصب
امام زمانہ سے منسوب جزیرہ برمودا ٹرائنگل

 
user comment