اردو
Sunday 25th of August 2024
0
نفر 0

قم کے نامہ نگاروں نے ضریح حضرت معصومہ(س) کی صفائی کی

گزشتہ سال کی طرح امسال بھی یوم صحافت پر قم کے نامہ نگاروں اور ذرائع ابلاغ سے متعلقہ تمام افراد نے گزشتہ شب حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ضریح مبارک پر پوچھا لگایا۔
قم کے نامہ نگاروں نے ضریح حضرت معصومہ(س) کی صفائی کی
گزشتہ سال کی طرح امسال بھی یوم صحافت پر قم کے نامہ نگاروں اور ذرائع ابلاغ سے متعلقہ تمام افراد نے گزشتہ شب حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ضریح مبارک پر پوچھا لگایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں قومی یوم صحافت کے موقع پر گزشتہ شب قم کے تمام نامہ نگاروں اور ذرائع ابلاغ سے متعلقہ افراد نے روضہ حضرت معصومہ(س) میں ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام جو حرم حضرت معصومہ(س) کی جانب سے منعقد ہوا اس میں تلاوت کلام الہی کے بعد حرم مطہر کے متولی اور امام جمعہ قم آیت اللہ سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں اور نامہ نگاروں کی اسلام میں اہمیت پر روشنی ڈالی۔ موصوف کے خطاب کے بعد حرم کی جانب سے تمام نامہ نگاروں کو دسترخوان بی بی پر مدعو کیا گیا۔

اس پروگرام کی دوسری نشست میں مداح اہلبیت (ع) نے شان حضرت معصومہ (س) میں مدیحہ سرائی کرنے کے بعد مصائب شہدائے کربلا کا تذکرہ کیا جبکہ اس دوران ایران کے دفاع مقدس کے ایک شہید کا تشییع جنازہ بھی کیا گیا۔ اس پروگرام کے آخر میں تمام نامہ نگاروں نے ایک مخصوص رومال کے ذریعے حضرت فاطمہ معصومہ(ع) کی ضریح مبارک کی گرد زدائی کی۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وہابی فرقہ صہیونیوں سے بدتر
اسلامی مشرق وسطی. انقلاب سعودی سرحدیں بھی پار ...
انڈونیشیا کے دار الحکومت میں بم دھماکے، سات ...
اسرائیل: اسرائیل میں صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ایران ...
روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور عالمی برادری کی ...
پچاس سال بعد يمن میں مجالس عزا كا انعقاد
بعثیوں سے متعلق ٹی وی چینل میں مرجعیت کی توہین
مراكش كی جانب سے اسلام ہراسی كا مقابلہ كرنے كا ...
اسلامك يونيورسٹی ملائشياء؛ اسلامی خطی نسخوں كے ...
پاكستان كی ميزبانی میں بين الاقوامی اسلامی ...

 
user comment