![حج بیت اللہ کے فوائد حج بیت اللہ کے فوائد](https://erfan.ir/system/assets/imgArticle/2015/10/71798_429143_m.jpg)
دین کی تقویت کا سبب :
قال علی (ع) '' ۔۔۔وَالْحَجَّ تَقْوِیَةً لِلدِّینِ “
حضرت علی (ع) نے فرمایا:
”۔۔۔اورحج کو دین کی تقویت کا سبب قرار دیا ھے“۔
دلوں کا سکون
قال الباقر (ع ) '' الحَجُّ تَسْکِین القُلُوبُ“
امام محمد باقر (ع) فرماتے ھیں:
”حج دلوں کی راحت وسکون کا سبب ھے“۔
حج ترک کرنے والا
قال رسول اللہ (ص) مَنْ مَاتَ وَلَمْ یَحُجَّ فَلْیَمُتْ إِنْ شَاءَ یَھُودِیّاً وَإِنْ شَاءَ نَصْرَانِیّاً“۔
پیغمبر اسلام (ص)نے فرمایا:
”جو شخص حج انجام دیئے بغیر مر جائے (اس سے کہا جائے گا کہ ) تو چاھے یہودی مرے یا نصرانی “۔
یہی مضمون ایک دوسری روایت میں امام جعفر صادق (ع) سے بھی نقل هوا ھے۔
حج و کامیابی
”لوگوں نے امام محمد باقر (ع) سے دریافت کیا کہ حج کا نام حج کیوں رکھا گیا ھے ؟ تو آپ نے فرمایا:
”قَالَ حَجَّ فُلاٰنٌ اٴَيْ اٴَفْلَحَ فُلاٰنٌ“۔
” فلاں شخص نے حج کیا یعنی وہ کامیاب هوا “۔
کتاب کا نام : حج کی منتخب حدیثیں
موٴلف : سید علی قاضی عسکری
مترجم : سید احتشام عباس زیدی
source : tebyan